ایم ایم کوئی ونگ یا کمیٹی نہیں، اور نہ ہی پارٹی کے آئین میں ایم ایم نام کی کوئی شق موجود ہے۔
2022 میں جب سیکرٹری اطلاعات تھا تو لبرٹی چوک پر خان صاحب کے سپورٹرز کو دیکھ کر یہ سوچتا تھا کہ اِن لوگوں کو کس طرح پارٹی کے فعال کارکنوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اسی سوچ کے تحت خان صاحب سے پوچھ کر “ایم ایم” کی اصطلا�� استعمال کی اور لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے اُن کے علاقے کے حساب سے واٹس ایپ گروپس بنائے اور اُنہیں اُن گروپس میں شامل کرنا شروع کیا۔
وقت کے ساتھ ایم ایم سے وابستہ ایک ٹیم بنتی گئی۔ اِس ٹیم کی دلچسپی سوشل میڈیا نہیں بلکہ گراؤنڈ ایکٹیویٹیز میں زیادہ تھی۔ گراؤنڈ سرگرمیوں اور اُن کی مؤثر میڈیا پریزنٹیشن کا یہ امتزاج خان صاحب کو بہت پسند آیا، اور خان صاحب نے بھرپور حمایت کی۔
چاہے ایم ایم ہو یا آزادی رضاکار، اِن لوگوں نے ہمیشہ وہی کرنے کی کوشش کی جو خان صاحب اپنی گرفتاری سے چند روز قبل خود کہہ کر گئے تھے۔ بعد ازاں عمر ایوب صاحب اور سلمان اکرم راجہ صاحب کو بھی بارہا یہی پیغام دیا جاتا رہا کہ پارٹی کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک بھر میں گراؤنڈ سرگرمیوں کے ذریعے اپنی موجودگی برقرار رکھی جائے.
اس لیے آپ سب کو سیکرٹری جنرل صاحب سے یہ سوال ضرور کرنا چاہیے کہ چلیں ٹھیک ہے، آپ ری ٹویٹ اس لیے نہیں کرتے کیونکہ آپ خان صاحب کی سوچ سے اتفاق نہیں کرتے، لیکن کارکنوں سے گراؤنڈ ایکٹیویٹیز کروانے، مسائل پر آواز اٹھانے اور پارٹی کی موجودگی برقرار رکھنے کے علاوہ سیکرٹری جنرل کا رول کیا ہوتا ہے؟؟
سیاسی جماعتیں متحرک کارکنوں سے زندہ رہتی ہیں، اور جب سرگرمیاں ختم ہو جائیں تو متحرک کارکن غیر فعال ہو جاتے ہیں۔ تنظیمیں بیانات سے نہیں بلکہ گراؤنڈ ایکٹیویٹیز سے زندہ رہتی ہیں، اور کسی بھی سیکرٹری جنرل کا کام تنظیم کو متحرک رکھنا ہوتا ہ��۔
اویس بھٹی صاحب کو پنجاب بار کونسل کے رکن منتخب ہونے پر دلی مبارکباد.
وہ پروفیشنل گروپ کے امیدوار تھے اور شیخ امتیاز محمود اور اویس یونس کے دورِ صدارت میں پی ٹی آئی علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے صدر بھی رہ چکے ہیں
لاہور کو جگایا 🌟
سابقہ پی ٹی آئی والٹن ٹاؤن لاہور کے ساتھیوں نے عمران خان سے اپنی بے مثال محبت اور عزمِ جدوجہد کے ساتھ ریاستی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور انتھک محنت سے لاہور والٹن ٹاؤن میں پی ٹی آئی کو زندہ رکھا۔
ذ��ل میں والٹن ٹاؤن کی نمایاں سرگرمیوں کی جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں
واہگہ ٹاؤن کے زیر اہتمام راشد کرامت بٹ اور امیدوار PP-151 سید جبران حیدر شاہ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کے لئے ریلی نکالی گئی عمران خان کے حق میں شدید نعرے بازی،
واہگہ ٹاؤن میں راشد کرامت بٹ کے دفتر میں عید می��اد النبی ﷺ پر عمران خان اور دیگر اسیران کی رہائی کے لیے دعائیہ تقریب ہوئی۔ صدر لاہور شیخ امتیاز اور سید جبران نے شرکت کی، کیک کاٹا گیا اور لنگر تقسیم ہوا۔ اللہ تعالیٰ عمران خان سمیت تمام اسیران کو جلد رہائی عطا فرمائے، آمین
پی ٹی آئی لاہور ڈسٹرکٹ نے اجلاس منعقد کیا جس میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کو سراہا گیا اور آئندہ کے لئے مزید امدادی سرگ��میوں کی منصوبہ بندی کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف لاہور
راشد کرامت بٹ اور سید جبران حیدر شاہ نے ٹی�� کے ساتھ مانگا کے گاؤں میں، جہاں 10–15 فٹ پانی کھڑا ہے اور حکومتی امداد نہیں پہنچی، کشتیوں کے ذریعے کھانا اور ادویات پہنچائیں۔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر متاثرین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے
پاکستان تحریک انصاف لاہور اور ویلفیئر ونگ لاہور کی جانب سے طلعت پارک میں سیلاب متاثرین کو راشن بیگز، برتن، بستر، تیل والے چولہے اور چٹائیاں تقسیم کی گئیں۔ صدر لاہور شیخ امتیاز نے 100 راشن بیگ جبکہ صدر ویلفیئر ونگ سیدہ فاطمہ حیدر اور ان کی ٹیم نے دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کیں۔
سلمان بارہ، سیکرٹری جنرل علامہ اقبال ٹاؤن نے چونگ کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا جو پارک ویو سوسائٹی لاہور کے قریب واقع ہے اور متاثرین کی مدد کا عزم کیا
کل لاہور کی ڈی جی ایس رضوانہ غزنفر کی جانب سے ایک اور ٹرک بونیر روانہ کیا گیا۔ بونیر بھیجنے کی وجہ یہ تھی کہ ٹرک میں ایسا سامان موجود تھا جو وہاں کے موسمی حالات کے مطابق ناگزیر تھا۔ تاہم اب لاہور کی ��مام تر توجہ صرف سنٹرل پنجاب پر مرکوز ہوگی۔
اصغر بٹ کی بطور صدر پی ٹی آئی عزیز بھٹی ٹاؤن تقرری پر پی ٹی آئی لاہور انہیں خوش آمدید کہتی ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ وہ ٹاؤن کی تنظیم کو گراس روٹ سطح پر مضبوط کریں گے.
پی ٹی آئی لاہور کی ایما پر انصاف ویلفیئر ونگ لاہور کی جانب سے خیبر پختونخوا بونیر کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔
مزید یہ کہ دوسرا کنٹینر بھی اس ہفتے کے اختتام تک روانہ کر دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی لاہور
صدر پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ محترمہ کنول شوزب کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ لاہور کی عہدیداران ��یٹرن انچیف عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خانم کے فرزند شیر شاہ کی عدالت پیشی پر انسداد دہشت گردی عدالت میں اظہار یکجہتی کے لیے موجود۔
صدر لاہور ، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 155 شیخ امتیاز محمود پیٹرن انچیف عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خانم کے فرزند شیر شاہ کی عدالت پیشی پر انسداد دہشت گردی عدالت میں اظہار یکجہتی کے لیے موجود