ترکی نے آیا صوفیا کو مسجد بنانے کے عدالتی ��یصلے پر یورپین یونین کے بیان کو مسترد کر دیا۔ ترک وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو نے کہا کہ اسپین نے مساجد کو کلیساؤں میں تبدیل کیا۔ ترکی نے ایک میوزیم کو مسجد بنایا ہے اور یہ ترک عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کریں
ترکی میں کل 15 جولائی کو ناکام فوجی بغاوت کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ صدر طیب ایردوان کے خلاف15 جولائی 2016 کی شب 10 بجے فوج نے بغاوت کا آغاز کیا لیکن ترک عوام نے اپنے محب��ب سیاسی رہنما طیب ایردوان کے حکم پر استنبول کی سڑکوں پر ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر اس فوجی بغاوت کا ناکام بنایا
پاکستانی بھی ترکی کی خوشی میں شریک
استنبول میں زیرتعلیم پاکستانی طالب علم محمد انس دوستوں کے ہمراہ آیا صوفیا کے باہر پہنچ گئے۔ ترکی کے پرچم کے ساتھ خلافت عثمانیہ کا پرچم لہرایا، ترک نوجوانوں سے مل کر نعرے لگائے۔ ترک شہریوں اور نوجوانوں نے انھیں کھلے دل سے خوش آمدید کہا
آیا صوفیا کو مسجد بنانے کےاعلان کےبعد سےہزاروں ترک شہری اس کے باہر نمازیں ادا کر رہے ہیں
صدر رجب طیب ایردوان نے 24 جولائی کو جمعہ کی نماز کےساتھ اسے بطور مسجد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ مگر شہریوں نے از خود باہر نماز کی ادائیگی شروع کردی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کس قدر انتظار تھا