@UrduVirsa علامہ اقبال سے اور انہیں بتاتی کہ عقابی روح تو بیدار کردی پر مگر زخمی ہوگئے۔
اور حبیب جالب سے مل کے انہیں بتاتی کہ اب تک حق بات پہ کوڑے اور زندان ہی ہے۔ وہ دستور نہیں بدلا💔
@UrduVirsa میری مادری زبان میرے مرشد کامل کی زبان۔
سلطان باھو رحمت اللہ فرماتے ہیں
گھر تھیں مِلیا دیس نکالا
اساں لِکھیا جھولی پایا ہُو
رَوہ نی دُنیا، نہ کر جھیڑا
ساڈا اگے دِل گھبرایا ہُو
@UrduVirsa@wahreh1 نسیم حجازی بہت بہترین ناول نگار ہیں۔میں نے ان کے "محمد بن قاسم، یوسف بن تاشفین، اور شاہین"پڑھے ہیں۔ اور یہ تینوں بہت اعلٰی شاہکار ہیں۔
تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کرو گے
میں رو رہا ہوں تو ہنس رہے ہو میں مسکرایا تو کیا کرو گے
مجھے تو اس درجہ وقتِ رخصت سکوں کی تلقین کر رہے ہو
مگر کچھ اپنے لئے بھی سوچا میں یاد آیا تو کیا کرو گے
کچھ اپنے دل پہ بھی زخم کھاؤ مرے لہو کی بہار کب تک
مجھے سہارا بنانے والو، میں لڑکھڑایا تو کیا کرو گے
ابھی تو تنقید ہو رہی ہے مرے مذاقِ جنوں پہ لیکن
تمہاری زلفوں کی برہمی کا سوال آیا تو کیا کرو گے
ابھی تو دامن چھڑا رہے ہو، بگڑ کے قابل سے جا رہے ہو
مگر کبھی دل کی دھڑکنوں میں شریک پایا تو کیا کرو گے
قابل اجمیری
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
ان والدین کے کیا کیفیت ہوگی جن کی معصوم شہزادی، جس نے ابھی تک ٹھیک سے زندگی کو سمجھا بھی نہیں تھا اسے درندے کھا گئے ہوں۔
اففف۔ خدا اس کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
قتل گاہوں سے چن کر ہمارے علم
اور نکلیں گے عشاق کے قافلے
جن کی راہ طلب سے ہمارے قدم
مختصر کر چلے درد کے فاصلے
کر چلے جن کی خاطر جہانگیر ہم
جاں گنوا کر تری دلبری کا بھرم
ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے