اگر 20 یا 25 منتخب افراد حقیقی تبدیلی کے خواہاں بھی ہوں تو چار سو کی اسمبلی میں ان کی آواز کون سنے گا! نتیجہ یہ ہوگا کہ گندے انڈوں میں رہ کر وہ بھی گندے ہو کر غیر مؤثر ہو جائیں گے۔
#غیر_منصفانہ_نظام
یاسی لیڈروں اور سیاسی جماعتوں کا اس مروّجہ سیاسی نظام کے ساتھ گہرا تعلق ہے، اس لیے وہ اس نظام کو بچاتے ہیں اور ہر وقت نظام بچانے کی رٹ لگائے رہتے ہیں کیونکہ یہ نظام اُن کو تحفظ فراہم کرتا ہ
#غیر_منصفانہ_نظام
یہ کیسا جمہوری نظام اور طرزِ انتخاب ہے کہ اگر پارٹیوں کی پالیسیز میں کوئی فرق اگر ہے تو وہ گالیوں کا فرق ہے، دنگے فساد کا فرق ہے۔ وہ فرق برادری اِزم اور خاندانی وابستگیاں ہیں۔
#غیر_منصفانہ_نظام
کیا اس نظام سے آپ اِس ملک کو بچانا چاہتے ہیں؟ اِس سیاسی اور انتخابی روِش سے تبدیلی کی اُمید رکھتے ہیں کہ روشن سویرا طلوع ہو؟ خدارا! اِس سازش کو سمجھیں۔ پچھلی حکومت میں اور ابھی جو کچھ آپ کے ساتھ ہوا کیا یہ بھیانک مستقبل کی خبر نہیں دے رہا؟ #غیر_منصفانہ_نظام
یہ ہے پاکستان کا نظام جمہوریت اور طرز انتخاب۔ جب ان سے پوچھا جاتا ہے ک�� اس نے قوم کو کیا دیا؟ تو جواب ملتا ہے کہ آپ کون ہیں پوچھنے والے، ہمیں قوم نے mandate دیا ہے۔ لوگوں کے ووٹوں سے آئے ہیں
#غیر_منصفانہ_نظام
اے اہلیانِ پاکستان! جب تک یہ شعور بیدار نہیں ہوگا، ہمیں اپنے اچھے برے کی تمیز نہیں ہوگی اور اپنے حقوق کو حاصل کرنے کا جذبہ بیدار نہیں ہوگا؛ سب کچھ لا حاصل ہے
#غیر_منصفانہ_نظام
مملکتِ خداداد پاکستان، مسلمانانِ برصغیرکی عظیم جدوجہد اوربےمثال قربانیوں کےنتیجے میں معرض وجودمیں آیا۔ حکیم الامت علامہ محمداقبال کےخواب کی تعبیر قائداعظم محمد علی جناح نےایک آزاد اور خود مختار پاکستان کی شکل میں ہمیں عطاکی کہ جہاں حقیقی اِسلامی جمہوری نظام قائم ہو
#AzadiMubarak
یہ مملکتِ پاکستان اس لئے قائم کیا گیا جہاں معاشی مساوات، عدل و اِنصاف، حقوقِ اِنسانی کا تحفظ، قانون کا اِحترام اور اَمانت و دیانت جس کے معاشرتی اِمتیازات ہوں؛ جہاں حکمران عوام کے سامنے جواب دہ ہوں؛ جہاں فوج آزادی و خود مختاری کی محافظ ہو
#AzadiMubarak
یہ مملکتِ پاکستان اس لئے قائم کیا گیا غیر جانب دار ہو اور فوری و سستے اِنصاف کی ضامن ہو؛ جہاں بیورو کریسی عوام کی خادم ہو؛ جہاں پولیس اور اِنتظامیہ عوام کی محافظ ہو۔ الغرض یہ ملک ایک آزاد، خود مختار، مستحکم، اِسلامی، فلاحی ریاست کے قیام کے لئے بنایا گیا تھا
#AzadiMubarak
مملکتِ خداداد کو کس کی ضرورت ہے؟
اگر آپ چند منٹ اﷲ کی اِس عظیم نعمت جیسے وطنِ عزیز کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کے لیے وقف کریں تو آپ کا ضمیر آپ کو جھنجوڑ کر کہے گا کہ اِس وقت ملک کے لیے اِنقلابی بنیادوں پر نظام کی تبدیلی اَشد ضروری بلکہ ناگزیر ہے۔
#AzadiMubarak
اِس دھرتی کا فرزند ہونے کے ناطے آپ خود غور کریں کہ اِس ملک کو صرف قیادت کی نہیں بلکہ اہل اور باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے۔ ایک ایسی قیادت جو اِس ملک کے لیے ایک اِنقلابی vision رکھتی ہو، جو ملک و قوم کو حقیقی طور پر کچھ deliver کرسکے
#AzadiMubarak
اِس ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو صحیح معنوں میں ایک باوقار اور خود مختار مقام دلا سکے، جو صرف گفتار ہی نہیں بلکہ کردار کی بھی غازی ہو، جو واقعی ایک بلند فکر اور عالی سوچ رکھتی ہو، جس کا مقصدِ وحید صرف ملک و قوم کی خدمت ہو نہ کہ ذاتی مفادات کی تکمیل
#AzadiMubarak
ڈاکٹرطاہرالقادری کیسا پاکستان چاہتے ہیں؟
زرعی اَراضی کی حد مقرر ہو
1۔ ایک خاندان کے لیے زرعی اَراضی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 ایکڑ مقرر ہو تاکہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہو۔
#AzadiMubarak
ڈاکٹرطاہرالقادری کیسا پاکستان چاہتے ہیں؟
کسان زمین کا مالک ہو
2۔ بے زمین کسان کو مفت زمین ملے تاکہ دھرتی کا سینہ چیر کر ساری عمر قوم کو اناج فراہم کرنے والا غریب کسان صرف مزارع ہی نہ رہے بلکہ زمین کا مالک بھی بنے
#AzadiMubarak
ڈاکٹرطاہرالقادری کیسا پاکستان چاہتے ہیں؟
نوجوانوں کو روزگار/ روزگار الاؤنس مہیا ہو
3۔ ہر نوجوان کو روزگار میسر ہو یا (روزگار میسر آنے تک) دس ہزار روپے ماہانہ بے روزگار الائونس ملتا ہو تاکہ نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرکے کارآمد اور مؤثر فرد بنایا جاسکے۔
#AzadiMubarak
ڈاکٹرطاہرالقادری کیسا پاکستان چاہتے ہیں؟
بے گھروں کے لیے مفت پلاٹ ہوں
4۔ ہر بے گھر خاندان کو مفت پانچ مرلہ پلاٹ اور گھروں کی تعمیر کے لیے آسان شرائط پر قرضے میسر ہوں۔
#AzadiMubarak
ڈاکٹرطاہرالقادری کیسا پاکستان چاہتے ہیں؟
5۔ اِستحصالی سرمایہ داریت کا نام و نشان تک نہ ہو اور تمام ملوں اور فیکٹریوں کے منافع میں مزدور پچاس فیصد تک حصہ دار ہوں تاکہ ملک و قوم کے لیے اپنا خون پسینہ ایک کردینے والے غریب محنت کَش بھی ترقی کے ��قیقی ثمرات سے مستفید ہوں۔
#AzadiMubarak
ڈاکٹرطاہرالقادری کیسا پاکستان چاہتے ہیں؟
دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی بنائی جائے
6۔ دہشت گردی کے خاتمے کی قومی پالیسی بنا کر دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ پاکستان اَمن کا گہوارہ ہو اور اَقوامِ عالم کی صف میں نمایاں مقام پر کھڑا ہوسکے۔
#AzadiMubarak