مصطفےٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
#جشن_عید_میلاد_النبیﷺ کے موقع پر ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کا حضور اکرم (ص) کی خدمت میں درود و سلام کا نذرانہ ۔ سبحان اللہ ۔
#عید_میلاد_النبی#جشن_آمد_رسولﷺ
میں تمام ترجبروستم اورپابندیوں کے باوجود #جشن_عید_میلاد_النبیﷺ کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، سکھر ، میرپورخاص ، نوابشاہ اور سندھ کے مختلف شہروں اور پنجاب میں بھی محفل ذکرمصطفےٰ ۖ منعقد کرنے،کیمپ اورپانی وشربت کی سبیلیں لگانے، عوام میں لنگرتقسیم کرنے پر MQM کےتمام وفاپرست کارکنوں، ماؤں بہنوں، بزرگوں اور بچوں کواپناپیار، خراج تحسین، شاباش اورسلام تحسین پیش کرتاہوں۔
جب میں پاکستان میں تھاتوربیع الاول کے اجتماعات میں خود بھی حصہ لیتااورکیمپ اورسبیلیں لگواتا تھا۔میرے لندن آنےکے بعد بھی یہ سلسلہ بڑے پیمانےجاری رہا،ہم نائن زیروپر بڑے پیمانے پر محفل ذکرمصطفےٰ ۖ منعقد کرتےتھےجس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اورثناخوان شرکت کرتے، اسی طرح شہرکے مختلف علاقوں اورتمام شہروں میں بھی گلی گلی چراغاں کرتے، اجتماعات منعقد کئےجاتے، استقبالیہ کیمپ لگائےجاتے، شربت،پانی کی سبیلیں لگائی جاتیں، عوام میں لنگر تقسیم کئے جاتے ۔
22 اگست 2016ء کو نائن زیرواورتمام دفاتر کوسیل کئےجانے تک یہ سلسلہ جاری رہا لیکن ہرسال ربیع الاول کے مہینے میں میرے وفاپرست ساتھی اپنی بساط کے مطابق جشن عید میلاد النبی ۖ مناتے اور تبرکات تقسیم کرتے۔اس سال بھی تمام ترجبروستم کے باوجود میرے جانباز وفاپرست ساتھیوں نے ��راچی، حیدرآباد،میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ اور سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں گلیوں، محلوں اور گھروں میں میلاد کے اجتماعات منعقد کئے، کیمپ لگائے، لنگر تقسیم کئے اورعید میلادالنبی ۖ کے سلسلے میں ریلیاں نکالیں۔اسی طرح سندھ کےدیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی کیمپ لگا کرعوام میں لنگرتقسیم کیا گیا۔ یہ میرے وفاپرست ساتھیوں کے عشق رسول ۖ کامظہر ہے۔
مجھے خوشی ہےکہ میرے وفاپرست ساتھیوں نے میری روایت کوجاری رکھا۔ جہاں جہاں جس کابس چلا انہوں نے 12ربیع الاول کوسرکاردوعالم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کرنےکیلئے محافل سجائیں، میری روایت کوجاری رکھا اورمیرے اس پیغام پر عمل کیاکہ عید میلادالنبی ۖ کے جشن کوخلق خدا کی خدمت میں تبدیل کرو، اس میں مجبوروں اورمسکینوں کی خدمت کرو۔لہٰذ ا جس کاجہاں موقع لگا انہوں نے اپنی بساط کے مطابق عمل کیا۔ جس پر میں انہیں اپنا پیاراورسلام تحسین پیش کرتاہوں۔
میں 33برسوں سےلندن میں ہوں لیکن میرے وہ ساتھی جو سچے نظریا تی تھے، جن کا ڈی این اے خالص ہے، انہوں نے اپنی وفا کا سودانہیں ، وہ اپنی وفاپرقائم رہے۔ان کا قائد جسمانی طورپردور ہے لیکن وہ تمام ترجبراور پابندیوں کے باوجود بھی آج تک نظریاتی رشتے کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ یہ اس بات کی دلیل ہےکہ سچے نظریے کوکبھی ختم نہیں کیاجاسکتا۔
میرے ساتھیو! تم نےکڑے سےکڑے وقت میں بھی اپنے الطاف بھائی کاساتھ نہیں چھوڑا ، میں تمہیں سلام تحسین پیش کرتاہوں۔
میں کراچی میں کوآرڈی نیشن گروپ کے ارکان کوبھی شاباش پیش کرتاہوں جنہوں نے عید میلادالنبی کی محفلوں میں شرکت کی اورشربت اورلنگر کی تقسیم میں کارکنوں کے ساتھ رہے ۔
الطاف حسین
جشن عیدمیلاد النبی ۖ کے موقع پر فکری نشست 311 سے خطاب
6 ستمبر 2025ء
سرکاردوعالم حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ تمام جہانوں کےلئے رحمت ہیں
#جشن_عید_میلاد_النبیﷺ کے موقع پر فکری نشست سے خطاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ ربیع الاوّل وہ مقدس اورمحترم مہینہ ہے جس مہینے میں سرکاردوعالم حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی۔ آپ ﷺ اللہ کے آخری نبی اور امام الانبیاہیں۔ آپ کےبعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ آپ ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے رحمت اللعالمین یعنی تمام عالمین کےلئےرحمت بناکر بھیجا۔ حضوراکرمۖ کی ولادت باسعادت کی خوشی منانےکےلئے ہم جشن عیدمیلادالنبی مناتے ہیں۔ حضوراکرم ۖ کی شان میں درودوسلام پیش کرتے ہیں۔
آنحضرت ۖ کےوالد کانام عبداللہ اوروالدہ کانام بی بی آمنہ تھا۔جب آپۖ کی ولادت ہوئی توآپ کے والد عبداللہ تجارت کی غرض سے مکہ سے باہرتھے۔ آپ ﷺ کو بی بی حلیمہ نے دودھ پلایااور آپ کی پرورش کی۔ آپ دوسرے بچوں سے بالکل مختلف تھے۔ آپ ﷺ بڑے ہوئےتو آپ ﷺ کی سچائی، ایمانداری ،امانت داری اورحسن سلوک دیکھ کرکفار مکہ آپ ﷺ کوصادق اورامین کہتے تھے۔
آپ کوقدرت نے علم کی ��ولت عطاکی تھی۔ آپ ﷺ اکثر غارحرا میں جاکرتنہائی میں وقت گزارتے۔ وہاں سوچتے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ سرکار ِ دوعالم ۖغارِ حرا میں اللہ کی عبادت کیاکرتے تھےجبکہ حقیقت یہ ہےکہ جب حضور اکرم ۖ پیدا ہوئےتھے اُس دور میں مکہ میں لوگوں کا م��ہب بت پرستی تھا، خانہ کعبہ میں بڑے بڑے بت رکھے ہوئےتھےجن میں لات ومنات نام کےبڑے بت بھی شامل تھے۔لوگ ان بتوں کو اپنامعبودمانتے تھے اوران کی پرستش کیاکرتے تھے لہٰذاُس دور میں وہاں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان اوراللہ کی عبادت کاتصورہی نہیں تھا۔ آپ ﷺ مکہ کےجس گھرانے میں پیداہوئے تھے اس گھرکامذہب بھی بت پرستی ہی تھا۔ آپ کے دادا حضرت عبدالمطلب خودخانہ کعبہ کے متولی تھے۔
آپ ﷺ بچپن سےہی فکروعمل کےلحاظ سے دوسرے بچوں سے الگ اورجداگانہ طبیعت کےمالک تھے۔میں اپنی ذاتی سوچ کےمطابق یہ بات کہہ رہا ہوں جس سےاختلاف کیا جاسکتا ہےکہ حضوراکرمۖ غارحرا میں جاکر غوروفکر کیا��رتےتھےکہ خداکیاہے، کائنات کیسے بنی، کس نے بنائی ، بنانےوالا کون ہے، اور وہ کونسی قوت ہے جو ازل سے ہے اور ابد تک رہنے والی ہے۔
غوروفکر کےاس مسلسل عمل کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک دن آپ ﷺ غارِحرا میں غوروفکر میں ڈوبے ہوئےتھے کہ اچانک حضرت جبرائیل کا نزول ہوااورانہوں نے آپ ﷺ سے کہاکہ پڑھئے۔حضورۖ نے جواب دیا کہ مجھے پڑھنا نہیں آتا۔پھر جبرائیل نےکہاکہ میں پڑھتا ہوں اور آپ اسےدہراتے رہیں، جبرائیل نے پہلا ہی لفظ ''اقرا'' پڑھا جس کےلفظی معنی ہیں پڑھو، سیکھو اور جانو ۔پھر یہ آیت پڑھی اقرا ء بااِسمِ ربک ا لّذی خلق…یعنی پڑھ اپنے رب کےنام سےجس نے تجھے پیداکیا۔ اس پیغام الہٰی کے ذریعے بتایا گیا کہ تیرا رب ایک ہے جو صرف تیرا ہی نہیں بلکہ تمام کائناتوں کا خالق ہے۔حضوراکرم ۖ40 برسوں تک دیکھتے آئےتھےکہ خانہ ء کعبہ کےاندرانسانوں کے بنائےہوئےبت رکھے ہوئےہیں جن کی پرستش کی جاتی ہےلیکن اس پہلی وحی سے آپ کو خداکی طرف سےبت پرستی کے انکار کا پیغام ملا کہ خدا وہ ہے��س کوآپ نہ بناسکتے ہیں اور نہ دیکھ سکتے ہیں، وہی ہرچیزاورپوری کائنات کاخالق ہے۔
جب آپ ﷺ پر پہلی وحی نازل ہوئی تو آپ پر عجیب کیفیت طاری ہوگئی،جسم میں کپکپاہٹ طاری ہوگئی، آپ اسی کیفیت میں گھرتشریف لائے اوراپنی زوجہ حضرت خدیجة الکبری کوسارا واقعہ بتایا۔حضرت خدیجہ نے آپ ﷺ کی کیفیت دیکھ کرفرمایا کہ آپ ﷺ پر اللہ کی وحی نازل ہوئی ہے اورآپ کو اللہ تعالیٰ نے نبوت کیلئے چُن لیاہے۔ اس کی مزید تصدیق کیلئےحضرت خدیجہ آپ ﷺ کو اپنےچچا زاد بھائی ورقہ بن نوفل کے پاس لےگئیں جو ایک بڑے عالم اور علمِ نجوم پر دسترس رکھتے تھے۔انہوں نے اپنے علم کی مدد سےتصدیق کردی کہ آپۖ نبی ہیں، آپ کی نبوت کی نشانیاں بائبل اور توریت میں بھی ملتی ہیں۔ وحی کے نزول کے بعد آپۖ نے کفارمکہ کوایک جگہ جمع ہوکرجب یہ اعلان کیا کہ آپ ۖ پر وحی ناز ل ہوئی ہے اورآپۖ اللہ کےنبی ہیں تو وہ کفارمکہ جواعلان ِ نبوت سے قبل حضورۖ کی بہت عزت واحترام ��یا کرتےتھے اورآپ ۖ کوصادق اورامین کہتے تھے ،وہی کفارمکہ آپ کےمخالف ہوگئے۔اس مخالفت کےباوجود جب آپ ﷺ نے کفارمکہ میں حق وصداقت کا پیغام پھیلانا شروع کیاتو کفار نے آپ کے خلاف سازشیں شروع کردیں،جب کفارمکہ آپ ﷺ کو حق پرستی کاپیغام پھیلانے سے باز نہ رکھ سکے تو انہوں نے حضوراکرمۖ کو راستے سے ہٹانے کےلئے آپ ﷺ کےقتل کا منصوبہ بنایا۔اس وقت کفارمکہ کے پاس جو جنگی سازوسامان تھا وہ حضور اکرمۖ کےصحابہ کےپاس سرے سےتھا ہی نہیں لیکن حضورۖ نے کوئی معجزہ نہیں دکھایا کیونکہ آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی تھے اورجانتے تھے کہ اگر آپ نے معجزہ دکھایا تو آپ کےماننے والےحق وصداقت کی جدوجہدمیں ایسے حالات میں عمل کرنے کے بجائے معجزے کاہی انتظار کرتے رہیں گے۔ 1/2
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کاواقعہ ایک انتہائی اوچھااور بزدلانہ عمل ہے۔علیمہ خان ، عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرکے عمران خان کا پیغام کارکنوں اورعوام کودیتی ہیں،پی ٹی آئی @PTIofficial کےکارکنان بھی اب اپنی لیڈرشپ کے بجائے علیمہ خان پر بھروسہ کرتے ہیں۔
گزشتہ روز علیمہ خان پرانڈہ پھینک کرایک طرف انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہےتو دوسری طرف عمران خان کوپیغام دیا گیا ہے کہ اگر تم ہمارے خلاف بولنا بند نہیں کروگے اور ہ��اری بات نہیں مانوگے تو ہم یہ کریں گے۔ یہ واقعہ علیمہ خان کے لئے بھی ایک اشارہ ہے کہ آج ان پرانڈہ پھینکا گیا ہے تو کل کوئی اورچیزبھی پھینک سکتے ہیں۔
اقتدارمافیاکے کرداروں کوچاہیے کہ وہ قوم کوبتائیں کہ علیمہ خان پر انڈہ کس نے پھینکوایا؟ اس کاکیا مقصد تھا؟ موقع سے دوخواتین کوپکڑا بھی گیا لیکن انہیں فوری چھوڑ دیا گیا۔ وہ کوئی گرفتاری نہیں تھی بلکہ انہیں اپنی حفاظت میں لیکروہاں سے نکال دیا گیا۔ آخران خواتین کاعلیمہ خان سے کیا جھگڑا ہو سکتا ہے؟
اس واقعے کے پیچھے حکومت کاہاتھ معلوم ہوتا ہے اوراس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کابیان ایک ناقابل تردید ثبوت ہےجنہوں نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا کہ'' علیمہ خان پر انڈہ پھینکن�� کاواقعہ آپس کاجھگڑاتھا، اس پرپی ٹی آئی کے لوگ ایسے شور مچارہے ہیں جیسے علیمہ خان پر انڈہ نہیں، کوئی ایٹم بم پھینکا گیا ہو''۔ ایک وفاقی وزیرکایہ بیان فرعونیت اوررعونیت والابیان ہے۔ علیمہ خان صرف عمران خان کی ہی بہن نہیں بلکہ قوم کی بہن ہیں، طلال چوہدری کوایسابیان نہیں دیناچاہیے تھا ۔
علیمہ خان کے ��اقعہ پر بعض اینکرز کارویہ بھی افسوسناک ہےکہ جواس واقعےکا مذاق اڑارہے ہیں اوریہ کہہ رہے ہیں کہ یہ واقعہ علیمہ خان نے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے خود کرایاہے۔ جس کی بہن بیٹی کے ساتھ ایسی حرکت ہوتواس کے جذبات وہی سمجھ سکتاہے۔
2014ء میں بھی جب نوازشریف وزیراعظم تھے اورشہبازشریف پنجاب کےوزیراعلیٰ تھے، ان کے دور میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف باجی کولاہورمیں دن دہاڑے گولیاں مارکرشہید کردیا تھا،ان کاتعلق کراچی سے نہیں بلکہ لاہورسے تھا، وہ مہاجر نہیں بلکہ ایک بلیوبلڈ پنجابی تھیں ،وہ الطاف حسین کے فکروفلسفہ سے متاثرہوکرایم کیوایم میں شامل ہوئی تھیں اور پنجاب میں ایم کیوایم کے پیغام کوپھیلارہی تھیں۔ ان کی شہادت پر ان کے گھروالوں پر کیا گزری ہوگی؟جب ہم آج تک طاہرہ آصف شہید کاغم نہیں بھولےتوان کے اہل خانہ کس طرح بھول سکتے ہیں۔ یہ المیہ ہے کہ طاہرہ آصف شہید کے ''نامعلو م '' قاتلوں کوآج تک گرفتارنہیں کیاگیا ��ورشہید کے لواحقین کوآج تک انصاف فراہم نہیں کیا گیا ۔طاہرہ آصف شہید کا ناحق خون نواز شریف کی گردن پر ہے ۔
وہ صحافی اوراینکرپرسنزجو ایم کیوایم پر ہمیشہ بیہودہ الزامات اوربہتان تراشی کرتے ہیں ان کے منہ سے کبھی یہ ذکرنہیں نکلا کہ طاہرہ آصف شہید سمیت MQM کے کتنے ارکان اسمبلی اورہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا اورریاستی طاقت کا استعمال کرکے ایم کیوایم کوکچلاگیا۔ کوئی اس پر سوال نہیں اٹھاتا کہ عزیزآباد کراچی میں ایم کیوایم کامرکز اور اس کے قائد الطاف حسین کا گھرکیوں seal ہے۔ یہ ظلم اب بند کرنا ہوگا۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر فکری نشست 310 سے خطاب
5ستمبر 2025ئ
@ImranKhanPTI @Aleema_KhanPK
سابق رہنماؤں نے الطاف حسین کے ساتھ نہ صرف غداری کی بلکہ پارٹی نظریے، کارکنوں اور عوام کے ساتھ بھی دھوکہ کیا الطاف حسین نے مقام دیا لیکن موقع ملتے اپنے ہی قائد اور پارٹی کے بنیادی اصولوں کو پیٹھ پیچھے سے وار کر کے تاریخ کے صفحات پر اپنا نام غدار کے طور پر ثبت کر دیا۔
#AltafHussain
جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں قائدتحریک جناب الطاف حسین بھائی کی خصوصی ہدایت پرکورنگی سیکٹر میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی علیہ وصلم کاانعقاد کیا گیاجلوس کے شرکاء میں لنگر جس میں بریانی ،شربت،شیرنی وغیرہ شامل تھے
اللہّ قائد تحریک کوصحت سلامتی والی زندگی دے آمین
@AltafHussain_90
ایک شاعر کا سچاشعر
بانیان پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کرنے والے
کرپٹ فوجی جرنیل ،ن لیگ، پیپلزپارٹی اورغداران مہاجر قوم سمیت تمام نمک حرام حکمرانوں کیلئے
جو چھینتے آئے ہیں میرے منہ کا نوالہ
وہ میرے بزرگوں کانمک کھائےہوئے ہیں
#جشن_عید_میلاد_النبیﷺ کے موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کے شہر حیدرآباد میں قائد کے وفا پرست کارکنان عوام میں لنگر تقسیم کررہے ہیں ۔
جبر کے ماحول میں بھی اپنے قائد کی روایت کو جاری رکھنے والے وفاپرستوں کو سلام
#جشن_آمد_رسولﷺ
#جشن_عید_میلاد_النبیﷺ کے موقع پر کراچی کے علاقے کورنگی میں بانی و قائد جناب الطاف حسین کی MQM کے زیراہتمام محفل میلاد کا اجتماع ۔
تمام تر پابندیوں کے باوجود کورنگی کے جیالوں نے #عید_میلاد_النبی کا اجتماع کرکے اپنی روایت کو قائم رکھا۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے
#جشن_آمد_رسولﷺ
پیپلزپارٹی کی قبضہ مافیا کی جانب سے جامعہ کراچی کی اراضی پر قبضے کی کوشش۔اراضی پر قبضے کے لئے پیپلزپارٹی کی وڈیرہ قیادت کے حکم پر حکومت سندھ کی جانب سےKDA کی مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔کراچی یونیورسٹی کی آدھی املاک ا��ر اراضی رینجرز کے کنٹرول میں ہے، اب پیپلزپارٹی کی مافیا بقیہ اراضی پر قبضے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس طرح کراچی یونیورسٹی کادرس وتدریس والا حصہ مختصر سے مختصر کیا جارہا ہے۔
اس غیرقانونی قبضے کی کوششوں پر جامعہ کراچی کی انتظامیہ ، اساتذہ اور طلبہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ ان کا مطالبہ ہےکہ یونیورسٹی کی اراضی کو صرف اور صرف تعلیمی مقاصد کے لیے ہی مخصوص رکھا جائے۔
جامعہ کراچی ملک کا ایک معتبر تعلیمی ادارہ ہے، اس کی قیمتی اراضی پر قبضہ مافیا کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں نہایت تشویشناک اور قابل مذمت ہیں۔ یہ نہ صرف قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ تعلیمی ادارے کے وقار اور تعلیمی ماحول کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔
اگر گورنر سندھ کو عسکری طبلے پر ٹھمکے لگانے اور اٹکھیلیوں سے فرصت مل جائے تو اس سنگین معاملے کا بھی نوٹس لیں
میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے قافلے میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اس کھلی دہشت گردی کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ میں سردار اختر مینگل @sakhtarmengal اور واقعے کے زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں
واقعے کی تفصیلات حاصل ہونےکے بعد تفصیلی بیان جاری کریں گے۔
اس وقت پاکستان میں سیلاب کے باعث کئی دیہات زیرآب آچکے ہیں،ہزاروں خاندان بےگھر ہوچکے ہیں اور متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
#FloodsInPakistan
پاکستان کےحکمرانوں نے سابقہ تجربات کی روشنی میں کبھی سیلاب سے بچاؤ اور مظلوم عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوشش نہیں کی۔جہاں سیلاب غریب عوام کیلئےتباہی وبربادی کا سبب بنتے ہیں وہیں حکمرانوں کی لوٹ مارکا ذریعہ بھی بن جاتے ہیں کیونکہ سیلاب کی صورتحال کو جواز بناکر وہ ورلڈ بنک، آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سےمظلوم عوام کےنام پر اربوں ڈالر کی بھیک لیتے ہیں لیکن وہ امداد کبھی غریب عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ نہیں کی جاتی۔
پاکستان میں سیلاب غریب ومظلوم عوام کے لئے تباہی وبربادی کاباعث بنتاہےجبکہ حکمراں اشرافیہ کےلئے فلاح اورمفاد کاسبب بنتاہے۔وہ پیشہ وربھکاریوں کی طرح سیلاب کی تباہ کاریاں دکھاکر آئی ایم ایف، ورلڈبینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اوردیگر عالمی مالیاتی اداروں کے پاس بھیک کے پیالے لیکر جاتے ہیں اوران سے سیلاب متاثرین کے نام پر مدد اوربھیک میں اربوں ڈالر مانگتے ہیں۔
جس ملک میں ملاازم نہیں ہوتا وہ ملک ترقی کرتے ہیں اور جس ملک میں ملاازم ہوتاہے وہ ملک ترقی نہیں کرتے، ایسے ممالک میں عوام غربت کا شکاررہتے ہیں اور وہ چوراچکوں کو اقتدار میں لاتے ہیں جو قومی ��زانہ لوٹ کر ملک وبیرون ملک جائیدادیں بناتے ہیں ، جزیرے خریدتے ہیں ، بڑے بڑے چین اسٹور قائم کرتے ہیں جن سے ان کے خاندان درخاندان فیضیاب ہوتے ہیں ۔ عوام کو ظلم وجبر کی چکی میں پیسنے والوں کو جب تک اقتدار میں لایاجاتارہے گا تب تک عوام نسل درنسل ظلم کی چکی میں پیسے جاتے رہیں گے ۔
اگرچہ سیلاب ایک قدرتی امر ہے لیکن سیلاب سےہونےوال�� تباہ کاریوں میں اضافہ حکمرانوں، اشرافیہ کی نااہلی اورغلط اقدامات کے باعث ہوتاہےجیسے دریاؤں کے راستوں میں غیرقانونی تعمیرات کرنا،دریاؤں کے راستےمسددوکرنا۔
میں سمجھتاہوں اس میں جہاں حکمرانوں اوراشرافیہ کی نااہلی اورغلط اقدامات کا دخل ہے وہاں عوام کا بھی قصور ہےکہ وہ ان چوراچکوں،لٹیروں کوکامیاب بناکر بار بار اقتدارکے ایوانوں میں کیوں بھیج رہے ہیں جو عوام کے مسائل اورمصیبتوں کے ذمہ دارہیں۔جواقتدارمیں آکرعوام کی حالت بہتربنانے کے بجائے ملک اوربیرون ملک اپنی جاگیریں اور جائیدادیں بنانے میں لگ جاتے ہیں۔جوسیلاب آنے پر اپنی زمینیں اورجاگیروں کوبچانے کے لئے پ��تے بناکرسیلاب کارخ غریبوں کے گاؤں گوٹھوں کی طرف کردیتے ہیں اورعوام کوبتایا جاتاہےکہ یہ قدرتی آفت ہے۔
عوام ان ملاّؤں کی باتوں میں کیوں آتے ہیں جو حکمرانوں کے مفاد کے لئے اپنے فتوں کے ذریعے قرآن وحدیث کی غلط تشریح کرکے عوام کوگمراہ کرتے ہیں اورعوام کو یہ بتاتے ہیں کہ ان کی غربت اور مسائل ان کی تقدیر ہیں،اس طرح وہ عوام کو اپنےمسائل کے حل اور حقوق کےلئے جدوجہدسے روکتے ہیں۔
میں پاکستان کے 98 فیصدغریب ومظلوم ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس عوام سے کہتا ہوں کہ آپ کی تقدیرآپ کے ہاتھوں میں ہے، آپ جاگیرداروں، وڈیروں، سرداروں اوربڑے بڑے سرمایہ داروں کو کے پیچھے چلنے کے بجائے،اپنی صفوں میں سے پڑھےلکھے، عوام کے مسائل کوسمجھنے والے افرادکو منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجیں کیونکہ مسائل وہی حل کرسکتاہے جس نے خودمسائل کا سامناکیاہو۔ اگر عوام بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کوآزماتے رہیں گے توان کی تقدیرنہیں بدلے گی۔
الطاف حسین کوجب بھی موقع ملااس نے MQM پلیٹ فارم سے غریب ومتوسط طبقہ کے باصلاحیت نوجوانوں کوکونسلر، میئر، ڈپٹی ��یئر، ایم پی اے ، ایم این اے، سینیٹر بنایا، میں نے الیکشن کے وقت پارٹی ٹکٹوں کا کاروبار نہیں کیا تاکہ منتخب نمائندے ایوانوں میں پہنچ کرعوام کےلئے کام کریں۔میں نے پاکستان میں رائج لوٹ مار اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف آوازبلند کی تو مجھ پر الزامات لگائے گئے، MQM کوملک بھر میں پھیلنے کےلئے اس کےخلاف ریاستی آپریشن کیاگیا، اس کےہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔
وہ اینکرپرسنزجوبظاہر فوجی اشرافیہ پر تنقیدکرتے ہیں اورکہتےہیں کہ تحریک انصاف جیسا ظلم کسی پر نہیں ہوا لیکن ان کےمنہ سے کبھی MQM پر ہونے والے ریاستی مظالم کاتذکرہ نہیں نکلتا بلکہ وہ خود MQM کے خلاف فوجی آپریشن کو درست اورجائزقراردیتےرہے ہیں۔ یہ اینکر پرسنزبلوچ قوم کی مزاحمت کوعلیحدگی پسندی کہہ کران کےخلاف فوجی آپریشن کی حمایت کرتےہیں۔وہ پختونخوامیں طالبان کے نام پرہونےوالےڈرون حملوں کاذکرنہیں کرتے۔
میں پاکستان کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام سے یہی کہوں گاکہ وہ اپنےح��وق کے حصول کے لئےخود جدوجہد کریں اوریہ یاد رکھیں کہ آپ کوطشتری میں رکھ کرکوئی حقوق نہیں دے گا،اس کےلئے آپ کو خود
جدوجہد کرنی ہوگی اورقربانیاں دینی ہوں گی۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر فکری نشست نمبر 309سے خطاب
یکم ستمبر 2025
https://t.co/7yUCT1b3FP
LIVEABLE or A LIE-VABLE CITY?
Karachi’s Lament - A Cry for Justice:
By Dr. Nadeem Ehsan
-
Karachi, the economic heartbeat of Pakistan, contributing 70% of the nation’s revenue, is being suffocated by mismanagement, incompetence and corruption. As highlighted by Mr. Younus Dagha, former Federal Finance Secretary and Ex-Caretaker Finance and Planning and Development Minister of Sindh, Karachi has faced historical and ongoing injustices. The Pakistan Peoples Party’s (PPP) provincial government in Sindh and Karachi’s local administrations are systematically plundering the city’s rights. Basic amenities like clean water, electricity, roads, and drainage remain out of reach, while the federal government remains a silent spectator to this travesty. Instead of transforming Karachi into a livable city, empty promises have rendered it “LIE-VABLE”—a city sustained by deceitful narratives of progress.
Even the funds allocated by international financial institutions and countries for Karachi’s development and beautification are being misappropriated. The PPP-led Sindh government has failed to utilize these resources with integrity, with allegations of corruption casting a long shadow. Will these global entities demand a forensic audit of their disbursed funds? Will they question why the Sindh government obstructs Karachi’s progress? Why are over 30 million residents of Karachi subjected to such neglect? These questions demand answers, not just from local authorities but also from the international community invested in the city’s future.
The federal government’s indifference and the PPP’s deliberate and vindictive mismanagement have reduced Karachi to a crumbling metropolis, where citizens are deprived of basic rights. International donors must hold the PPP’s Sindh government accountable, engaging directly with Karachi’s people to understand their plight. Can they play the proactive role needed to ensure their contributions uplift this city, rather than disappear into the abyss of corruption?
Karachi’s cry for justice is both a lament and a call to action—will it be heard ?
-
@AltafHussain_90@OfficialMQM@antonioguterres@UN@UNDP@KGeorgieva@IMFSpokesperson@WorldBank @WB_Pakistan @ousmanedione@DavidRMalpass@ADBPresident@AIIB_Official@ADB_HQ@AFD_France@FCDOGovUK@jica_direct_en@CanadaFP@BMZ_Bund@giz_gmbh@sida@RVO_Nederland@noradno@cidcaofficial@ABUDHABI_FUND@SaudiFund_Dev@pogourinchas@GitaGopinath@FATFNews@wef@cnni@BBCWorld@USAUrdu@BBCUrdu@voaurdu@dw_urdu@StateDept@mfa_russia@mofauae@MofaJapan_en@francediplo_EN@MFA_China@KSAmofaEN@GAC_Corporate@GermanyDiplo
-
@HamidMirPAK@shazbkhanzdaGEO@HassanNisar@WusatUllahKhan@OfficialDGISPR