نگہ بلند سخن دل نواز جاں پرسوز
یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے
شکریہ چیئرمین
شکریہ میر کارواں
شکریہ بلاول بھٹو زرداری صاحب
آپ نے پوئٹری کلب پی پی پی کے اکاونٹ کو فالو کر کے جو عزت افزائی کی ہے اس سے کلب کے ہر ممبر کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔
@BBhuttoZardari#PoetryClubPPP
افضل ہے کُل جہاں سے گھرانہ حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
اک پل کی تھی بس حکومت یزید کی
صدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کا
#PoetryClubPPP@PoetryClubPPP
میں سوچتا ہوں کہ حق کس طرح ادا ہوگا
غمِ حسینؑ زیادہ ہے زندگی کم ہے
جن کے سجدوں سے منور ہے جبینِ آفتاب
میرے حرفوں کی عبادت ان خدا والوں کے نام
میری شہ رگ کا لہو، نذرِ شہیدانِ وفا
میرے جذبوں کی عقیدت کربلا والوں کے نام
#Muharram#PoetryClubPPP@PoetryClubPPP
چشم وحشت پہ تیری گریا و زاری کم ہے
غم زیادہ ہے مگر سینہ فگاری کم ہے
اتنا چلائیں کہ قاتل کی رگیں پھٹ جائیں
رونے والو ابھی آواز ہماری کم ہے
میرے چہرے سے نہ اندازہ لگانا کہ یہ عمر
مجھ پہ بیتی ہے بہت میں نے گزاری کم ہے
@PoetryClubPPP@HassanmehmoodCh
یہ لاَ یُکَلفُ نَفسا بتا رہا ہے حُسینؑ
تمام نبیوںؑ سے ہمت تری زیادہ ہے
عمار یاسر مگسی
*لا یکلف نفسا الا وسعھا (القرآن)
ترجمہ: اللہ تعالی کسی جان پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔۔۔
عمار یاسر مگسی
@PoetryClubPPP#PoetryClubPPP
یہ فقط عظمت کردار کے ڈھب ہوتے ہیں
فیصلے جنگ کے تلوار سے کب ہوتے ہیں
جھوٹ تعداد میں کتنا ہی زیادہ ہو سلیمؔ
اھل حق ہوں توبہتر بھی غضب ہوتے ہیں
❤️🖤💚
@PoetryClubPPP#PoetryClubPPP
دل کو آنکھ کے نم کو زندہ رکھا ہے
گریے کو ماتم کو زندہ رکھا ہے
ہم کیا فرش عزا کو زندہ رکھیں گے
فرش عزا نے ہم کو زندہ رکھا ہے
افتخار عارف
@PoetryClubPPP#PoetryClubPPP
ذکر حسین آج بھی زندہ باد ہے
فکر حسین آج بھی زندہ باد ہے
یزید تو کب کا مر کھپ گیا مگر
ہمارا حسین آج بھی زندہ باد ہے
#Muharram#PoetryClubPPP@PoetryClubPPP
اس مکتبِ حیات میں پڑھنے کے واسطے
عباس کی وفاؤں سے بہتر سبق نہیں
بجھ جائیں اِس کے زور سے سچائی کے چراغ
کومل ہوائے جبر میں اتنی رَمَق نہیں
کومل جوئیہ
@PoetryClubPPP#PoetryClubPPP
قصہ تمام سن کے ہوا سینہ شق نہیں
تجھ کو غمِ حسین پہ گریے کا حق نہیں
جس میں لکھا ہو ظلم پہ ہونا ہے سرنِگوں
کرب و بلا کے باب میں ایسا ورق نہیں
سونپی خدا نے جن کو ہے کوثر پہ دسترس
ان کو کسی فرات کا کوئی قَلَق نہیں
👇🏻
جھوٹ بھی سچ کی طرح بولنا آتا ہے اسے
کوئی لکنت بھی کہیں پر نہیں آنے دیتا
اپنے اس عہد کا انصاف ہے طاقت کا غلام
آنچ بھی کرسی نشیں پر نہیں آنے دیتا
💚🖤❤️
@PoetryClubPPP#PoetryClubPPP
اک یاد ہے کہ دامنِ دل چھوڑتی نہیں
اک بیل ہے کہ لپٹی ہوئی ہے شجر کے ساتھ
اس مرحلے کو موت بھی کہتے ہیں دوستو
اک پل میں ٹوٹ جائیں جہاں عمر بھر کے ساتھ
میری طرح یہ صبح بھی فنکار ہے شکیبؔ
لکھتی ہے آسماں پہ غزل آب زر کے ساتھ
شکیب جلالی
@PoetryClubPPP#PoetryClubPPP
خدا نے کیوں دل درد آشنا دیا ہے مجھے
اس آگہی نے تو پاگل بنا دیا ہے مجھے
تمہی کو یاد نہ کرتا تو اور کیا کرتا
تمہارے بعد سبھی نے بھلا دیا ہے مجھے
#PoetryClubPPP@PoetryClubPPP
یاد کر کر کے اسے وقت گزارا جائے
کس کو فرصت ہے وہاں کون دوبارہ جائے
شک سا ہوتا ہے ہر اک پہ کہ کہیں تو ہی نہ ہو
اب ترے نام سے کس کس کو پکارا جائے
عین ممکن ہے کہ ہو اس سے علاج وحشت
شہر میں زور سے اک نام پکارا جائے
❤️🖤💚
@PoetryClubPPP#PoetryClubPPP
سمجھ رہے ہیں مگر بولنے کا یارا نہیں
جو ہم سے مل کے بچھڑ جائے وہ ہمارا نہیں
ابھی سے برف الجھنے لگی ہے بالوں سے
ابھی تو قرض مہ و سال بھی اتارا نہیں
بس ایک شام اسے آواز دی تھی ہجر کی شام
پھر اس کے بعد اسے عمر بھر پکارا نہیں
👇🏻
ہوا کچھ ایسی چلی ہے کہ تیرے وحشی کو
مزاج پرسی باد صبا گوارا نہیں
سمندروں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقت
کسی کو ہم نے مدد کے لیے پکارا نہیں
وہ ہم نہیں تھے تو پھر کون تھا سر بازار
جو کہہ رہا تھا کہ بکنا ہمیں گوارا نہیں
👇🏻