"ایک مسنگ پرسن کے نام "
یہ ٹویٹ ایک مسسنگ پرسن کیلئے ہے -
مسنگ پرسن جو پچھلے تین سال سے نہیں دیکھا گیا ' اور پچھلے 7 ماہ سے اس کے خاندان میں سے کسی نے اس سے نہ بات کی نہ ملاقات کی -
مسنگ پرسن جو پاکستان کا سب سے مقبول پرسن ہے لیکن غائب ہے -
مسنگ پرسن جس کی ایک آنکھ مسنگ کردی گئی لیکن اس نظام اور اس عوام کے کان پر جوں تک نہ رینگی -
مسنگ پرسن جس کا مقدمہ نہ کسی تھانے میں درج ہوتا ہے نہ کسی عدالت میں دائر ہوتا ہے -
مسنگ پرسن جس کو مسنگ کرنے کیلئے اس ملک کی سپریم کورٹ ہی مسنگ ہوگئی- وہاں عدل مسنگ ہوگیا - وہاں انصاف مسنگ ہوگیا -
مسنگ پرسن جس کس انتخابی نشان مسنگ کردیا گیا جس کا بیلٹ باکس مسنگ کر دیا گیا -
مسنگ پرسن جس کو مسنگ کرنے کیلئے اس ملک کا آئین ترمیم زدہ کرکے مسنگ کردیا گیا -
مسنگ پرسن جس کے سب مقدمے بھی ماوراے عدالت ' جس کی سب سزائیں بھی ماوراے عدالت - جس پر الزام بھی ماوراے عدالت - جس کا انجام بھی ماوراے عدالت -
مسنگ پرسن جس کے وسیلے سے اس ملک میں کینسر مسنگ ہونے لگا ' پر آج وہ خود آمریت کے کینسر سے گھائل مسنگ نظر آتا ہے -
مسنگ پرسن جس کے اپنے بھی مسنگ ' جس کے سجن بھی مسنگ ' جس کی عوام بھی مسنگ ' جس کے منسٹر بھی مسنگ -
مسنگ پرسن جس کے وکیل بھی مسنگ ' جس کے مشیر بھی مسنگ -
مسنگ پرسن جس کی جیل کے باہر دھرنا بھی مسنگ ' عوام کا بپھرنا بھی مسنگ - پارٹی کا احتجاج بھی مسنگ - کوئی ہڑتال کوئی لانگ مارچ بھی مسنگ -
مسنگ پرسن جس کی میڈیا پر سے اب خبر بھی مسنگ ' جس کا نام بھی مسنگ -
مسنگ پرسن جس کے بغیر اس نوجوان کا سیاست میں اشتیاق بھی مسنگ -
مسنگ پرسن جس کے بغیر اس ملک کے غریب کا "احساس " بھی مسنگ ' جس کے بعد بے گھر کی "پناہ گاہ " بھی مسنگ -
مسنگ پرسن جس کے بعد بیمار کا "ہیلتھ کارڈ" بھی مسنگ ' جس کے بعد "بلین ٹری اور ماحولیات" کی بات بھی مسنگ -
مسنگ پرسن جس کے بعد ملک کا وقار بھی مسنگ ' آزاد خارجہ پالیسی کا انداز بھی مسنگ -
مسنگ پرسن جس کے بعد وردی کی حرمت بھی مسنگ اور پاسبان سے محبت بھی مسنگ -
یہ میرا کالم اس مسنگ پرسن کے نام ہے جس کا مسنگ ہونا اب اس ملک ؛ اس نظام اور اس عوام کیلئے ایک نیو نارمل بنتا جارہا ہے اور سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ اس نسیان اور اس بیوفائی اور طوطا چشمی پر ہمارا ضمیر بھی مسنگ -
#ImranKhanisEssentiallyaMissingPerson
قلم کی جسارت وقاص نواز
-----------------------------------------------------
@MoeedNj@ImranRiazKhan@SabeeKazmi786@ARYSabirShakir@MarioNawfal@soulful7867@salmanAraja@SohailAfridiISF
اسٹیبلشمنٹ نے ایکسٹینشن کا دانا ڈال کر قاضی فائز عیسیٰ کو بھرپور طریقے سے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا اور پھر اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ مذہبی معاملے پر پبلک پلیس میں اسٹیبلشمنٹ نے قاضی صاحب کو اتنا گندہ کروایا، اتنا گندہ کروایا کہ وہ چاہتے تھے کہ یہ قاضی نہ ہمارے کسی کام کا رہے اور نہ کسی اور کے کام آ سکے۔ اور آخر میں اس سے کہا گیا: ‘آپ کے لیے تو جان بچانا بھی مشکل ہے، آپ گھر چلے جائیں۔’ یہی بڑی بات ہے۔
نواز شریف اور بے نظیر بھٹو سے ریاست کو نفرت تھی، مگر یہ دونوں کمپرومائز لوگ تھے جیلوں میں جا کر ڈیل کر لیتے تھے،
عمران خان کے ساتھ ریاست کو مسئلہ نہیں ہے، بلکہ چند شخصیات کو عمران خان سے مسئلہ ہے،
یہ سارا نظام چند شخصیات کے لیے تشکیل دیا گیا ہے،
جیسے ہی یہ شخصیات جائیں گی عمران خان باہر آ جائیں گے،
لیکن فلحال عمران خان نظام کے لیے خطرہ ہے، اگر وہ اڈیالہ جیل سے باہر قدم رکھ دیں تو موجودہ نظام وینٹی لیٹر پر چلا جائے گا، اسد علی طور
جموں و کشمیر کے رہنما شوکت میر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ حقوق کی آواز کو جبر کے ذریعے دبانا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ جمہوری اقدار پر بھی براہِ راست حملہ ہے۔
حکمران طاقت کے ذریعے نفرت اور خوف کی فضا پیدا کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ شوکت میر کی فوری رہائی، حفاظت اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
القادر کیس میں واردات ڈال کے عمران خان کی سزا کو برقرار رکھنے کے لئے عسکری جج آصف کو عسکری ڈوگر کے ساتھ لگایا گیا ہے.
یہ وہی جج ہےجس کے بیٹے پہ قائم غریب بچیاں کچلنے کا کیس اور جج پہ دائر ریفرنس ایجنسیوں نے ختم کروایا.
پکا کمپرومائزڈ جج!
@ShazadAkbar#ڈٹ_جاو_حسین_کے_انکار_کیطرح
میں نے قاضی فائز عیسی کا انٹرویو دیکھا یہی جب چیف جسٹس تھا تو پورے پاکستان نے دیکھا کس تکبر سے اس نے عمران خان کی پارٹی کا نشان چھینا ،کتنے تکبر سے عمران خان کے خلاف بولتا تھا اب جب یہاں سے ان کو نوکری ختم ہوتی اور یہ باہر چلے جاتے وہاں جا کر کہہ رہا کہ سارے فیصلے میرے ہاتھ میں نہیں تھے۔
اس نے کھل کر کہا پاکستان کے نظام میں فیصلوں کا اختیار چیف جسٹس کے پاس نہیں، اس کو شرم بھی نہیں آئی یہ کہتے ہوئے کہ اس نے اپنے عہدے، اپنے عہد کے ساتھ غداری کی، اس کو یہ بھی شرم نہیں آئی کہ اس نے پاکستان کے لوگوں کے ساتھ غداری کی۔
قاضی فائز عیسی اس وقت چیف جسٹس تھے جب چھبیسویں ترمیم نہیں آئی تھی سوچیں چھبیس ترمیم کے بعد لائے گئے ججز کا کیا حال ہوگا۔ علیمہ خان
وزراء اعظم کی طرف سے شامل کردہ بجلی کی کیپیسٹی کا خلاصہ:
میاں نواز شریف: 5,706.32 میگاواٹ (46.9%)
شاہد خاقان عباسی: 1,785.82 میگاواٹ (14.7%)
(مسلم لیگ ن = 7492.14 میگاواٹ) 61.6%
شوکت عزیز: 2,065.72 میگاواٹ (17.0%)
میر ظفر اللہ خان جمالی: 1,047.37 میگاواٹ (8.6%)
سید یوسف رضا گیلانی: 895.51 میگاواٹ (7.4%)
راجہ پرویز اشرف: 273.25 میگاواٹ (2.2%)
عمران خان: 298.70 میگاواٹ (2.5%)
محمد میاں سومرو (نگران): 56.40 میگاواٹ (0.5%)
ناصر الملک (سی ٹیکر): 50.00 میگاواٹ (0.4%)
نوٹ: یہ 186 پاور جنریشن لائسنسوں کا ڈیٹا ہے جو مندرجہ بالا وزراء اعظم کے دور میں جاری کیے گئے تھے۔
چند اور بھی لائسنس جاری کئے گئے تھے جن کی تفصیل ڈیٹا ملنے کے بعد جلد جاری کی جائے گی
جب ہماری حکومت کا آخری سال تھا تو ہم نے 120 ارب روپے پٹرول لیوی اکٹھا کیا تھا،
محض چار سالوں میں شہباز سرکار نے پٹرول لیوی 1500 ارب اکٹھے کی ہے،
اور اس سال 1700 ارب پٹرولیم لیوی سے اکٹھا کرنے کی بجٹ میں تجویز دے دی گئی ہے،
یہ ن لیگی بھائی پڑھتے نہیں ہیں اگر بجٹ پڑھتے تو انہیں پتہ لگتا، کہ اس سال اتنی زیادہ لیوی اکٹھی کی جا رہی ہے، رانا عاطف
علی پرویز ملک نے سب سے پہلے منیب کی تعریف کہ جناب آپ جیسا تو کوئی ہے ہی نہیں دنیا کے بڑے بڑے صحافی آپ کے آگے پانی بھرتے ہیں اس کے بعد علی پرویز نے پانچ منٹ تک تقریر کی جسے منیب گھگھو بن کر سنتا رہا اور کوئی ایک سوال نہیں پوچھا صحافی کا کام ہے وہ تیاری کر کے آئے وہ بال کی کھال اتارے لیکن آجکل ایسے نمونے ہیں جو منہ اٹھا کر آ جاتے ہیں بغیر تیاری کیے ۔۔
یورپ میں موسم بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔
فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے باعث بدھ سے اب تک تقریباً ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس کے فوراً بعد موسم نے اچانک رخ بدلا اور مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ تباہ کن طوفان آ گئے، جنہوں نے لوگوں کو حیران کر دیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس نوعیت کا موسم پہلے کبھی نہیں دیکھا
میں نے اپنی زندگی میں بہت احتجاج دیکھے لیکن ایسا کوئی احتجاج نہں دیکھا کہ تین ہفتے سے ایک ریاست بند ہے اور بھمبر سے تاؤ بٹ تک لوگوں نے دوکانیں کاروبار ،گاڑیاں بند رکھی ہوئی ہیں،یہ بہت ہی غیر معمولی صورتحال ہے۔
سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی
#RightsMovementAJK
بریکنگ نیوز 🚨اطہر کاظمی کا بڑا انکشاف۔ شہباز شریف کی چھٹی کا وقت آگیا 🔥🔥
شہباز شریف کی حکومت کے جانے کا وقت شروع ہوچکا ہے۔ اور یہ چھ ماہ سے ایک سال میں فارغ ہوجائے گی۔ یہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ یہ بات قرین قیاس ہے کیونکہ غیر منتخب حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ پچھلے ایک سال سے یہ صرف ٹرمپ کی خوشامد کے سہارے کھڑی ہے۔
ابھی سید مزمل شاہ کا وی لاگ سنا ، بات ادھر سے شروع ہوئی کہ میں ماضی میں مسلسل بلوچستان کے حقوق کے لئے بولتا رہا ہوں ، جبری گمشدگیوں پر بات کرتا رہا ہوں ،ماہرنگ بلوچ کی بھی حمایت کرتا رہا ہوں لیکن
لیکن کے بعد مسلسل بیس منٹ الفاظ کی جگالی میں ریاستی جبر کی حمایت کرتا رہا۔
اس منگل کو نورین خان نیازی کے لیے اڈیالہ جیل کے دروازے کھلے ہیں،
علیمہ خان کہتی ہیں صرف ایک بہن کیوں ملے ہم بن بہنیں ہیں،
میں کہتا ہوں اتنے عرصے سے ملاقاتیں بند ہیں، کوئی ملے اور عمران خان کس حال میں ہیں یہ تو قوم کو بتائیں، نعیم اشرف بٹ
عمران خان کو قید کیا جا سکتا ہے، مگر ان کے نظریے اور حوصلے کو نہیں۔
مہینوں سے ناجائز قیدِ تنہائی، ملاقاتوں پر پابندیاں اور صحت سے متعلق سنگین خدشات، مگر اس کے باوجود وہ اپنے اصولوں پر ثابت قدم ہیں۔
یہ صرف ایک شخص کی آزادی کا معاملہ نہیں، بلکہ پاکستان کے عوام کے حقِ انتخاب اور انصاف کی جدوجہد ہے۔
اگر آج ہم خاموش رہے تو کل بولنے کا حق بھی چھن سکتا
آواز اٹھاتے رہیں۔
سچ کے ساتھ کھڑے رہیں۔
#ڈٹ_جاو_حسین_کے_انکار_کیطرح
#ReleaseImranKhan
خالد محمود PMLN کے MPA یہ موصوف ایک بل لا رہے ہیں جس کے تحت حکومت کسی بھی شخص کا بینک اکاؤنٹ بند کرسکتی ہے اسکی پراپرٹی ضبط کر سکتی ہے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ختم کر سکتی ہے فون ضبط کر سکتی ہے اس بنیاد پر کہ ایک انٹیلیجنس کمیٹی ہوگی کسی بھی شہری کے بارے میں حکومت کو سفارش کرے گی جس پر حکومت عمل کرے گی اور یہ کسی بھی عدالتی حکم کے بغیر ہوگا
اپنے سیاسی مخالفین کو سماجی ورکر کو پنجاب حکومت خدا کی طرح ہوگی اس کو لگے گا جس کی زندگی نکالنی ہے نکال دو یعنی مریم نواز عملی طور پر عزرائیل کا کردار ادا کر رہی ہیں
اسدطور
“عمران خان کو 22 گھنٹے اور بشریٰ کو 24 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے ۔ میرے بھائی کو قید تنہائی میں رکھ کر غیر انسانی رویہ روا رکھا جا رہا ہے، قید تنہائی سخت ترین سزا ہے، عمران خان نے وکیل کے ساتھ میٹنگ میں بتایا تھا کہ اُن کی آنکھ 85 فیصد متاثر ہوئی، قید تنہائی میں رکھنا غیر قانونی قرار دیا جائے، ” علیمہ خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
گزشتہ رات 26/06/2026 تقریباً دو بجے آٹھ سے نو رینجرز اور ایف سی کی گاڑیوں نے گوجرہ پولیس لائن کے قریب صدر مدینہ مارکیٹ راجہ ابرار مصطفیٰ کے گھر دھاوا بولا ۔ رینجرز اور ایف سی اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، گھر کے افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اور مدینہ مارکیٹ کے صدر راجہ برار مصطفیٰ کو اپنے ساتھ لے گئے۔
گھر سے موبائل فون، پاسپورٹ اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے، جبکہ گھر میں نصب کیمرے بھی اتار کر لے گئے۔
صدر مدینہ مارکیٹ راجہ برار مصطفیٰ کو حراست میں لے جانے کے بعد تشدد کیا گیا اور ان سے ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا گیا۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ اگلے روز دکانیں کھلوائی جائیں، بصورتِ دیگر دکانیں جلانے کی کارروائی کی جائے گی اور اس کی ذمہ داری انہی پر عائد کی جائے گی۔ مزید یہ بھی کہا گیا کہ اگر پریس کانفرنس نہ کی گئی تو دکانیں جلانے کے بعد انہی کے خلاف ریاست کی جانب سے ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
اس کے بعد انہیں واپس چھوڑ دیا گیا۔ آج ہونے والی پریس کانفرنس اور دکانیں کھلنے کے عمل کو اسی مبینہ دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ ریاستی جبر کی ایک مثال ہے اور ایسے اقدامات عوام میں ریاستی اداروں کے خلاف مزید نفرت پیدا کرنے کا سبب بنے گی۔ اگر کاروبار اور ٹرانسپورٹ کو اس نوعیت کے دباؤ کے ذریعے بحال کیا جائے تو یہ قابلِ مذمت ہے اور ریاستی عوام کے ساتھ کھلم و کھلی دشمنی کے مترادف ہو گی
جو میری آنکھوں نے دیکھا لوگو !! اگر بتادوں تو کیا کرو گے
جو سُن رہے ہو وہ کچھ نہیں ہے!! میں سب سُنا دوں تو کیا کرو گے
یہ ہڈی بوٹی پہ پلنے والے !! تمھیں بھی جاں سے عزیز تر ہیں
میں اِن کے گورے نَسب کا شجرہ کہیں مِلا دوں تو کیا کرو گے
یَتیم دھرتی کے قاتلوں سے !! کوئی نہیں جو قصاص مانگے
میں اَپنے بَچوں کو دَرس دے کر ابھی لگا دوں تو کیا کرو گے
اے گونگو !! بہرو !! جیو گے کب تک زمیں کے سینے پہ بوجھ بن کے
میں سَارے ناگوں کے سب ٹھکانے تمھیں بتا دوں تو کیا کرو گے
یہ لکھنا پڑھنا یہ کہنا سُننا چلے گا کب تک خِرد کے مارو !!
میں اَپنی کاغذ قلم کی دُنیا ابھی جلا دوں تو کیا کرو گے
اگر طلب ہے تمھیں کہ دیکھو !! وہ پہلے قطرے کا سُولی چڑھنا !!
میں کوئے جاناں سے سُوئے مقتل !! قدم اُٹھا دوں تو کیا کرو گے
تمھاری آنکھوں میں دَم نہیں ہے !! کہ سہہ سکیں وہ کوئی سویرا
میں شَب کے سینے پہ مونگ دَل کے دِیا جلادوں تو کیا کرو گے
یہ سچ کا ہیضہ جسے ہوا ہے !! وہ تُم میں باقی کہاں رہا ہے
جو سو رہا ہے منافق عابی !! اُسے جگادوں تو کیا کرو گے
#AJKRightsmovement