الحمدللہ ہمارے جذبے ماند نہیں پڑے ، آج ابھی رات ساڑھے تین بجے بھی جےیوآئی کےابابیلوں کے پانچ ٹرینڈ ٹاپ 5 پر ہیں ۔
ہمارا مطالبہ ہیکہ مولانا صاحب کے خلاف مغلظات پر مبنی ، پیڈ ، منفی اور جھوٹا پروپیگینڈا بند ہونا چاہئے ۔ ان کے خطاب کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے کی بجائے حکومت اور اداروں کو اپنی کمزوریوں اور ناکامیوں کا اعتراف کرنا چاہئے ۔
ان شاءاللہ یہ ٹرینڈز لگاتار چلیں گے ۔ صبح نئے عزم کیساتھ پھر حاضر ہوں گے ، جو احباب جاگ رہے ہیں۔ وہ اپنی موجودگی سے ٹرینڈ کو جلا بخشتے رہیں ۔
ہم وطن عزیز میں اسی جذبے ولولے کیساتھ ملک و ملت کی بقاء سلامتی اور سالمیت کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
باقی واہیات قسم کے سستے دانشوروں، سیاسی مداریوں اور سرٹیفائیڈ لفافیوں کو قوم مسترد کرچکی ہے ۔
جس کیمپین کو ایڑی چوٹی کا زور لگا کر حکومتی وسائل اور وزراء کی سرپرستی کامیاب نا کروا سکی، یہی رسوائی جعلی حکومت کیلئے کافی و شافی ہے ۔
حکومتی مداریوں کی مقبولیت کا اندازہ ہم اپنے ماضی کی قرابت میں لگا چکے ہیں، سرکاری سیگریٹ ، پان اور نسوار کی چونڈی پر ٹویٹ کرنے والوں کا تعاقب اور احتساب اب آگے بھی جاری رکھیں گے ۔ ان شاءاللہ العزیز
باقی جن سے احترام کا رشتہ ہے ان کا حترام باقی رہے گا۔
البتہ سستی پیکنگ میں جھوٹا بیانیہ جس تیزی وائرل کروایا گیا اسی تیزی سے جمعیت کے ابابیلوں نے مسترد کردیا ۔ الحمدللہ
جو احباب جب تک جاگ رہے ہیں جو سوکر اٹھیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ٹرینڈز کو بڑھاوا دیتے ہوئے بڑھیں۔
شکریہ ان جذبوں کی تابانی سلامت رہے ۔
#پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو
#NationStandsWith_Maulana #مولانا_کی_للکار
#مولانا_قدم_بڑھاؤ
#لشکر_نہیں_خود_لڑو
یہاں اسٹیج پر باتیں ہوئیں، پنجاب کے زمیندار کی، پنجاب کے کسان کی، پنجاب کے مزدور کی۔ میں پاکستان کے پنجاب کے کسان کو پیغام دینا چاہتا ہوں، میں پنجاب کے مزدور کو پیغام دینا چاہتا ہوں، آپ بے فکر ہو جائیے، وڈیروں کا، چودھریوں کا، سرداروں کا بھوت اپنے سروں سے اتار لیجیے۔ یہ جنگ جمعیۃ علماء اسلام لڑے گی۔ اگر تیرے گریبان میں کسی طاقتور کا ہاتھ پڑا، جمعیۃ علماء اسلام اس ہاتھ کو توڑ کر رکھ دے گی۔ اگر کسی جابر نے آپ کے گلے میں ہاتھ ڈالا، اس جابر کا ہاتھ توڑ دیا جائے گا۔ اور ہم نے پاکستان میں، ہم نے خیبر پختونخوا میں، ہم نے بلوچستان میں بڑے بڑے خوانین، بڑے بڑے نواب، جو اپنے آپ کو خدا کہا کرتے تھے، ان کی خدائی کو اگر زمین بوس کیا ہے تو پنجاب کے چودھری اور نواب کی خدائی کو بھی ہم ہی زمین بوس کر سکتے ہیں۔
آپ ذرا ارادہ تو بدلیں، پاکستان کا اور پنجاب کا کسان ذرا اپنی رائے تو بدلے، اپنے اندر خودداری تو پیدا کرے۔ یہ لوگ تھانے کی سیاست کرتے ہیں، یہ لوگ پولیس سے مل کر تمہیں گرفتار کراتے ہیں، تھانوں میں پولیس کے ہاتھوں تمہاری تذلیل کراتے ہیں، اور پھر تذلیل کرانے کے بعد تھانے آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں: "سائیں، یہ تو ہمارا بندہ ہے، اس کو رہا کرو۔" بظاہر وہ آپ کا خیر خواہ بنتا ہے، لیکن آپ کی تذلیل کے پیچھے بھی اسی کی سازش اور اسی کی خواہش کارفرما ہوتی ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قصور میں خطاب
#مولانا_کی_للکار
جمعیت علمائے اسلام کے این اے 245 کے امیدوار امین اللہ کی پی ایس 118 کے امیدوار مفتی محمد خالد کے ہمراہ اپنے حلقوں کے انتخابی نتائج میں ردوبدل کے ثبوت پیش کررہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ این اے 245 اور پی ایس 118 کے فارم 45 کے نتائج کے مطابق یہاں جمعیت علمائے اسلام یہاں بھاری لیڈ پر ہے، جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں ، حلقے میں دھاندلی کے شواہد موجود ہیں ، صوبائی اسمبلی کے امیدوار مفتی خالد کا ووٹ پہلے کاسٹ کیا گیا تھا ، دونوں ہاتھوں کے انگھوٹوں سے جعلی ووٹ بھی کاسٹ کئے گئے۔ ہمارے حلقوں کے نتائج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر نتائج تبدیل کئے گئے تو بھرپور احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔