سینیٹ سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال 2025 - 2026 کے پانچ ماہ میں ایک ارب 78 کروڑ 64 لاکھ 49 ہزار روپے کے اخراجات کیے۔ افسران و ملازمین کو اعزازی تنخواہوں کی مد میں 25 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ کھانے کی مد میں چھ کروڑ پچیس لاکھ روپے، کانفرنسز، سیمینارز، ورکشاپس کے انعقاد پر ایک کروڑ 66 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ سینیٹرز اور افسران کے دفاتر و گھروں پر سرکاری ٹیلی فون و موبائل فون کے واجبات کی مد میں مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جبکہ سینیٹرز اور افسران کے دفاتر کے موبائل فون بلز کی مد میں 6 لاکھ سے زائد خرچ کیے گئے۔ روزنامہ دنیا @roznamadunya
خبر کے ذرائع جاننے کے لیے QR Code Scan کریں۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی نہیں پاکستانی شہری ہیں وہ پاکستانی پاسپورٹ پر ویزہ لگوا کر امریکہ گئیں انہیں امریکہ سے نہیں پاکستان سے گرفتار کیا گیا ایک اخبار کے فرنٹ پیج پر یہ خبر فیک نیوز کے زمرے میں آتی ہے حکومت تحقیق کرے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں یہ بیان دیا بھی یا نہیں؟۔ اینکر پرسن حامد میر @HamidMirPAK
خبر کے ذرائع جاننے کے لیے QR Code Scan کریں۔