نعت رسول مقبول ﷺ
ساری صدیوں پہ جو بھاری ہے، وہ لمحہ ملتا
کاش سرکارِ دو عالم ﷺ کا زمانہ ملتا
آپ ﷺ کو دیکھتا، مکے سے میں ہجرت کرتے
آپ ﷺ کا نقشِ قدم، آپ ﷺ کا رستہ ملتا
آپ ﷺ کو دیکھتا طائف میں دعائیں دیتے
یوں مرے صبر و تحمل کو سلیقہ ملتا
آپ ﷺ کے سامنے رکھ دیتا میں سب کچھ لا کر
نصرتِ دین کے لیے جب بھی اشارہ ملتا
اپنا گھر بار لٹا دیتا تو اس کے بدلے
حبِ سرکارِ مدینہ ﷺ کا خزانہ ملتا
آپ ﷺ کے پیچھے کھڑے ہو کے نمازیں پڑھتا
آپ ﷺ کے قدموں کے پیچھے مجھے سجدہ ملتا
بھول جاتا میں کسی طاق میں آنکھیں رکھ کر
آپ ﷺ کو دیکھتے رہنے کا بہانہ ملتا
آپ ﷺ کی طرح بٹھاتا میں اسے شانوں پر
راہ میں آپ ﷺ کا جب کوئی نواسا ملتا
حشر تک میری غلامی یوں ہی قائم رہتی
میری ہر نسل کو فخریؔ یہی ورثہ ملتا
زاہد فخری
Most of the things we worry about in life are insignificant. Most of them we can’t control anyway. It’s the Almighty’s way of showing us who is at the helm. So let's focus on being the best version of ourselves. Hand over the rest to Him.
”ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں“
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو
کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو
اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
مدد کرنی ہو اس کی یار کی
ڈھارس بندھانا ہو
بہت دیرینہ رستوں پر
کسی سے ملنے جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
کسی کو یاد رکھنا ہو
کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
کسی کو موت سے پہلے
کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور تھی کچھ
اس کو جا کے یہ بتانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں۔۔۔
منیر نیازی
15 نفسیاتی اور قدرتی اصول
جو بظاہر "الٹے" (Paradoxes) لگتے ہیں، لیکن ان کے نتائج ہمیشہ "سیدھے" اور مثبت نکلتے ہیں۔ ان کو "زندگی کے پیراڈاکس" بھی کہا جاتا ہے۔
1. زیادہ پانے کے لیے، بانٹنا شروع کر دیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس دولت، عزت یا علم بڑھے، تو اسے جمع کرنے کی بجائے بانٹنا شروع کریں۔ کنواں جتنا پانی دیتا ہے، اتنا ہی تازہ پانی اس میں واپس آتا ہے۔
2. سنے جانے کے لیے، سننا شروع کریں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی بات غور سے سنیں، تو پہلے آپ ان کی بات پوری توجہ سے سننا شروع کریں۔ اچھا سامع ہی بہترین مقرر ہوتا ہے۔
3. قابو پانے کے لیے، چھوڑنا سیکھیں
لوگوں اور حالات کو جتنا کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے، وہ اتنا ہی ہاتھ سے نکلیں گے۔ انہیں آزاد چھوڑ دیں، چیزیں خود بخود آپ کے حق میں بہتر ہو جائیں گی۔
4. تیزی کے لیے، آہستہ ہو جائیں
جلد بازی ہمیشہ کام خراب کرتی ہے اور وقت زیادہ لگتا ہے۔ "آہستہ چلنا" دراصل "مسلسل چلنا" ہے، اور یہی سب سے تیز رفتار ہے۔
5. خوشی کے لیے، غم کو قبول کریں
خوشی کے پیچھے بھاگنا بند کریں اور اپنے دکھوں کو قبول کر لیں۔ جب آپ غم سے لڑنا چھوڑ دیتے ہیں، تو سکون خود بخود آ جاتا ہے۔
6. سیکھنے کے لیے، جاہل بن جائیں
اگر آپ خود کو عقلِ کل سمجھیں گے تو کچھ نیا نہیں سیکھ پائیں گے۔ مان لیں کہ "میں کچھ نہیں جانتا"، تبھی علم کے دروازے کھلیں گے۔
7. آرام کے لیے، جسم کو تھکائیں
اگر آپ ذہنی سکون اور اچھی نیند چاہتے ہیں، تو جسم کو مشقت اور ورزش میں تھکانا پڑتا ہے۔ بیٹھے رہنے سے تھکاوٹ بڑھتی ہے، کام کرنے سے انرجی ملتی ہے۔
8. محفوظ رہنے کے لیے، خطرہ مول لیں
سب سے زیادہ غیر محفوظ جگہ "کمفرٹ زون" ہے۔ ترقی اور اصل تحفظ صرف رسک لینے اور نامعلوم سمندر میں کودنے میں ہے۔
9. پسند کیے جانے کے لیے، متاثر کرنا چھوڑ دیں
دوسروں کو امپریس (Impress) کرنے کی کوشش بند کر دیں۔ جب آپ اپنی اصلی حالت میں رہتے ہیں اور بناوٹ نہیں کرتے، تب لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔
10. کامیابی کے لیے، ناکامی کو گلے لگائیں
ناکامی سے بچنے کی کوشش ہی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ جتنی زیادہ ناکامیاں ہوں گی، کامیابی کا راستہ اتنا ہی صاف اور پکا ہوگا۔
11. لیڈر بننے کے لیے، خادم بنیں
حکم چلانے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا۔ دوسروں کی خدمت اور مدد کرنے والا ہی اصل میں لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے۔
12. پانے کے لیے، کھونا پڑتا ہے
کچھ نیا حاصل کرنے کے لیے پرانی چیزوں، پرانی عادتوں اور پرانے دوستوں کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ ہاتھ خالی ہوں گے تبھی ان میں کچھ نیا تھاما جا سکے گا۔
13. جڑنے کے لیے، تنہا ہو جائیں
اگر آپ دنیا سے گہرا تعلق بنانا چاہتے ہیں، تو کچھ وقت تنہائی میں گزاریں۔ جو خود کو جان لیتا ہے، وہ پوری کائنات کو سمجھ لیتا ہے۔
14. زندگی کے لیے، موت کو یاد رکھیں
زندگی کا بھرپور مزہ تب آتا ہے جب انسان کو احساس ہو کہ یہ وقت محدود ہے۔ موت کی یاد انسان کو زندہ دل بناتی ہے۔
15. بڑا بننے کے لیے، چھوٹا بن جائیں
عاجزی اختیار کریں۔ جو درخت جھکتا ہے، وہی پھل دیتا ہے اور آندھیوں سے بچا رہتا ہے۔ اکڑ صرف مردے کی پہچان ہے۔
Happiness comes first, and then everything else follows. What brings you true happiness? ❤️
"Most people believe that we have to have a certain kind of lifestyle, with all kinds of possessions, in order to be happy. But it is the happiness that will bring all those things to us! Happiness must come first – and then the life filled to the brim will follow."
#RhondaByrne #TheSecret #lawofattraction #loa #visualization #manifestation #askbelievereceive
خُدارا پوچھ نہ، آنکھوں تَلے کی نِیلاہٹ
کسی نے طنز و ملامت اٹھا کے ماری تھی
بٹھا کے دیکھ لیا تم کو عین باغ کے بیچ
تمھارے لمس کی خوشبو گُلوں پہ بھاری تھی
فیضان احمد فیضی
In Sufism, Na'at is the sacred poetry of divine love, praising the Prophet Muhammad (PBUH) as the ultimate mirror of Divine's light. Chanted in mystical gatherings, each verse awakens longing within the seeker's heart, transforming devotion into a spiritual bridge that leads the soul toward ultimate union with the Divine Beloved.
Voice: Rashid Karim Sabri
@Soofinama
#Sufinama | #Sufism | #Sufi | #Naat | #ProphetMuhammad |
میں کجھوروں بھرے صحراؤں میں دیکھا گیا ہوں
تخت کے بعد تیرے پاؤں میں دیکھا گیا ہوں
پھر مجھے خود بھی خبر ہو نہ سکی میں ہوں کہاں
آخری بار --- تیرے گاؤں میں دیکھا گیا ہوں
محمد ندیم بھابھہ
In Sufism separation represents the soul feeling distant from its divine source. Rather than a harsh punishment this emotional pain serves as a necessary catalyst. It awakens a longing that strips away worldly attachments guiding the seeker on a transformative spiritual path back toward ultimate union with the Divine.
@Soofinama
#Sufinama | #Sufism | #Sufi | #Qawwali | #Separation |
ہر پَل دھیان میں بسنے والے لوگ افسانے ہو جاتے ہیں
آنکھیں بُوڑھی ہو جاتی ہیں، خواب پُرانے ہو جاتے ہیں
ساری بات تعلق والی، جذبوں کی سچّائی تک ہے
مَیل دِلوں میں آجائے تو گھر ویرانے ہو جاتے ہیں
منظر ،منظر، کِھل اُٹھتی ہے پیراہن کی قوسِ قزح
موسم تیرے ہنس پڑنے سے اور سُہانے ہو جاتے ہیں
جھونپڑیوں میں ہر اِک تلخی، پیدا ہوتے مِل جاتی ہے
اِسی لیے تو وقت سے پہلے، طِفل سیانے ہوجاتے ہیں
دُنیا کے اِس شور نے امجد کیا کیا ہم سے چھین لیا ہے
خُود سے بات کیے بھی اب تو، کئی زمانے ہو جاتے ہیں
امجد اسلام امجد