وہ جو اک یار رازداں تھا مرا
رازداں بھی مگر کہاں تھا مرا
اس کی آنکھوں سے لوگ جلتے تھے
اسکی آنکھوں میں اک نشاں تھا مرا
اس نے دیکھا نہیں تو کیا کہیے
درد چہرے سے ہی عیاں تھا مرا
خاموشیوں کی سامنے سوگندیاں بھی ہیں
پھر لب کشائیوں پہ تو پابندیاں بھی ہیں
کیوں کر تمھارے ہوش اڑائے نہیں گئے
حالانکہ اپنے پاس ہنر مندیاں بھی ہیں
اس کی سماعتوں میں ہے ٹھہراؤ جھیل سا
سوغاتِ گفتگو میں شکر قندیاں بھی ہیں