@AqwalSalf [صحیح البخاری:5976]
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: *کیا میں تمہیں بہت بڑے گناہ کی خبر نہ دوں؟* ہم نے کہا: اللہ کے رسول! ضرور بتائیں۔
فرمایا: اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔ پھر فرمایا: خبردار! جھوٹی بات اور جھوٹی گواہی بھی۔ آگاہ رہو! جھوٹی بات اور جھوٹی گواہی بھی۔