جب عمران خان کی بہنوں نے پریس کانفرنس کی اور انھوں نے بتایا کہ خان نے کہا ہے کہ یہ میرے اوپر بہت ظلم کررہے ہیں
مجھے سے وہ دیکھا نہیں گیا " نوجوان زاروقطار رونے لگ پڑا "
یہ ویڈیو پوری قوم کی عکاسی کررہی ہے
اہم ترین: عدالتی فیصلے کے نتیجے میں عمران خان جیل سے ہسپتال بھی آ سکتے ہیں اور ہسپتال سے بنی گالہ بھی جا سکتے ہیں، لیکن اگر کوئی عدالت یہ فیصلہ دے بھی دے کہ آپ کوعلاج کے لیے پاکستان سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہیں تو عمران خان کبھی نہیں جائیں گے، حامد میر
@HamidMirPAK
عدالتی نظام کیسے بیرون ملک سرمایہ کاری پر اثر انداز ہوتا ہے؟ جسٹس ریٹائرڈ منصور علی شاہ کے آرٹیکل کا ایک دلچسپ پیراگراف..!!
2024 کی 26ویں آئینی ترمیم نے اُس روایت کا خاتمہ کر دیا جس کے تحت سب سے سینیئر جج چیف جسٹس بنتا تھا، اور اُس ادارے میں بھی ججوں کو اقلیت میں کر دیا جو خود اُن کی تقرری کرتا ہے۔ 2025 کی 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ایک وفاقی آئینی عدالت قائم کی گئی، جس نے سپریم کورٹ کے بنیادی دائرۂ اختیار کا بڑا حصہ اپنے پاس لے لیا۔
اب ملک کے اندر اور بیرونِ ملک یہ تاثر بڑے پیمانے پر پایا جاتا ہے کہ ہماری عدالتیں منظم یا بااثر حلقوں کے زیرِ اثر ہو چکی ہیں اور سرمایہ کاری کا دارومدار ہی تاثر پر ہوتا ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کار اس فقدان کو عام شہری سے کہیں پہلے محسوس کر لیتا ہے؛ اُس کے وکلا اس خطرے کو سرمایہ کاری کے حساب میں شامل کرتے ہیں اور پاکستان کو کم درجہ دیتے ہیں۔ وہ ایک غیر جانب دار اور فوری انصاف فراہم کرنے والا فورم چاہتا ہے، لیکن آج ہم اسے نہ تو غیر جانب دار فورم فراہم کر پا رہے ہیں اور نہ ہی فوری انصاف کا..!!
”عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہ کر بھی وہ کچھ ماننے کو تیار نہیں جس کو تسلیم کرکے ن لیگ اقتدار میں ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح احکامات دیئے تھے کہ عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنے جس میں ذاتی معالج کو بھی شامل کیا جائے۔ عمران خان کی مقبولیت کا آج یہ عالم ہے کہ عوام ساری رات اس امید پر حفاظتی قافلوں کو دیکھتے رہے کہ کہیں عمران خان کی ایک جھلک دکھ جائے۔“ حبیب اکرم
27 ستمبر کی کال دیے ہوئے اج 10 دن مکمل ہو چکے ہیں لیکن پنجاب کی تنظیم ابھی تک مکمل نہیں ہو پا رہی ہے خان صاحب کی قید کو تین سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے
لیکن پنجاب کی تنظیم مکمل نہیں ہو پائی
جب تک سزا اور جزا نہیں ہوگا
تب تک حقیقی معنی میں مزحمتی تحریک کامیاب نہیں ہوگی
ابھی تک پنجاب کا صدر منظر عام پر نہیں ہے۔۔۔
لاپتہ بچی آیت نور کے معاملے میں ہری پور پولیس کا کردار مشکوک ہے مقامی لوگ سوال اٹھارہے ہیں کہ ملزمان اگر گرفتار ہوگئے ہیں تو پھر بچی کا سراغ کیوں نہیں لگایا جاسکا
#JusticeForAyatNoor
آیت نور کا والد حسرت سے اپنی بچی کے کھلونوں کو دیکھ رہا ہے جن سے وہ معصوم بچی کھیلتی تھی ۔ ہری پور کی 5سالہ آیت نور 14 روز سے لاپتہ ہے اور تاحال پولیس اس کا سراغ نہیں لگاسکی ہے ۔
#JusticeForAyatNoor
ہری پور کی 5 سال کی معصوم بچی آیت نور کیلئے آپ سب کو آواز اٹھانی چاہیے ۔ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ۔ اس ہیش ٹیگ #JusticeForAyatNoor کو بھی ضرور استعمال کریں ۔
بچی 14 روز سے لاپتہ ہے ۔
پولیس نے 3 ملزم پکڑے ہیں ۔ لیکن تاحال بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔
آیت نور کا باپ بلک بلک کر فریاد کر رہا ہے اس کی بچی 14 دن سے لاپتہ ہے ۔۔بے حس معاشرہ جب تک اپنے پر بات نا آۓ دوسرے کے لئیے بات نہیں کرتا ۔۔۔۔پلیز بچی آیت نور کے لئیے آواز اٹھائیں
#JusticeForAyatNoor