Zahid Baloch is missing for 7 years. His family has been protesting in these 7 years for his safe recovery but there has been no whereabts of him. Thousands of Balochs r missing for years but no progrs for their recovery by govt. Raise ur voice for missing persns
#SaveZahidBaloch
غنی بلوچ کی جبری گمشدگی کےخلاف اہلخانہ کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں لاپتہ افراد کےلواحقین سمیت مختلف مکاتب فکر نےکثیر تعداد میں شرکت کی
مظاہرے میں شریک شرکاء نے غنی بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کامطالبہ کیا۔
#ReleaseGhaniBaloch
A frame that flows tears of intellect and legalism. Where one vows to promote a book reading culture, targeting societal change, the other wanted to equip himself with legal knowledge and skills. Both are now in prison – illegally.
#ReleaseHakeemBaloch#ReleaseGhaniBaloch
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی گرفتار قیادت اور جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے احتجاج کا آج دسویں دن مکمل ہو چکا ہے، یہ دس دن ان خاندانوں کے لیے بے حد کٹھن، تھکا دینے والے اور اذیت ناک رہے، وہ خاندان جو اپنے پیاروں کی بازیابی، انصاف اور سچ کی امید لیے اسلام آباد آئے تھے۔ لیکن ملک کے دارالحکومت میں بھی انہیں نہ انصاف ملا، نہ ہمدردی۔ اس کے برعکس، انہیں ہراسانی، دھمکیوں، رکاوٹوں اور خاموش کر دینے کی کوششوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ وہ مائیں، بہنیں اور خاندان ہیں جو برسوں سے ریاستی جبر، جبری گمشدگیوں اور بے حسی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ وہ ہر بار کی طرح امید لیکر اسلام آباد آئے کہ شاید اقتدار کے ایوانوں کے سائے میں اُن کی پکار سنی جائے گی مگر یہاں بھی ان کی آواز دبانے کی روایت برقرار ہے، حکومت کی بے حسی، اداروں کی لاتعلقی، اور میڈیا کی مجرمانہ خاموشی، یہ سب کچھ اُن بلوچ خاندانوں کے ساتھ روا امتیاز کا واضح اظہار ہے، یہ رویہ نہ صرف غیر انسانی نہیں ، بلکہ ایک قومی المیے کو مزید گہرا اور خطرناک بنا رہا ہے۔
ریاست اگر وہ سیاسی کارکنوں کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں بند بھی کرتی ہے، تو کم از کم ان کے اہلِ خانہ کو سننے کا حوصلہ اور ظرف ضرور رکھے۔ مگر آج ہم دیکھتے ہیں کہ وہی ریاست نہ صرف ان آوازوں پر دباؤ ڈال کر انہیں خاموش کروانے کے ساتھ ساتھ بڑی بے حسی کے ساتھ نظرانداز بھی کر رہی ہے۔
We are displeased with the unjustified act of Gwadar administration in detaining our central team, led by the Central Organizer Dr. Shalee Baloch, in Sur (Gwadar) today. We have been peacefully campaigning for our One-Day Conference which is to be held in Gwadar and have been peaceful all the way long. Such acts are tantamount to the district administration’s (police department) excessive use of power. We demand the immediate, unconditional and safe release of our Central team, including Dr. Shalee Baloch, without any delay.
Quetta Bar Association, in a press conference, showed concern over the illegal abduction of its member advocate, Abdul Hakeem Baloch, last night at around 2:30 from his home in Killi Brahimzai, Berwery road Quetta and demanded his immediate release.
It is disturbing that our fellow advocate, Hakeem Baloch was forcibly disappeared by CTD from his home in Brewery Road (Quetta) a while ago. He is a regular advocate, who is attending his Bar Vocational Course now. We are concerned about his safety & demand his immediate release.
It’s been 58 days since Ghani Baloch was forcibly disappeared. No FIR, no court appearance, no word to the family. We urge the state & rights groups to fulfill their duty and ensure his safe return.
#ReleaseGhaniBaloch#StopEnforcedDisappearances
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت اور ہمارے ساتھی گزشتہ چار ماہ سے غیر قانونی اور غیر آئینی حراست میں ہیں۔ پہلے انہیں بغیر کسی مقدمے کے تین ماہ تک 3 ایم پی او کے تحت قید رکھا گیا اس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا اور جس میں مزید دس دن تک حراست میں رکنے کا فیصلہ عدالت نہیں کیا، اور انہیں دوبارہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔
اس تمام عرصے میں نہ انہیں وکلاء یا اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی، نہ ہی انہیں وکالت نامے پر دستخط کرنے دیے گئے جو کہ آئین، قانون اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
آج جب دس روزہ ریمانڈ مکمل ہوا تو ان گرفتار رہنماؤں کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت میں نہ کوئی تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی، نہ ہی کوئی پیش رفت ظاہر کی گئی اس کے باوجود جج محمد امین مبین نے محض سرکاری وکیل کی زبانی گزارش پر مزید پندرہ روزہ ریمانڈ منظور کر لیا، وہ بھی بغیر کسی تحریری ثبوت کے اور دفاع کے وکلاء کی بات سنے بغیر۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف انصاف کے تقاضوں کی توہین ہے، بلکہ واضح طور پر عدالتی جانبداری اور ریاستی اداروں کے دباؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک آزاد عدلیہ، جو شہریوں کے بنیادی حقوق کی محافظ ہونی چاہیے، آج سیاسی انتقام کا آلہ بن چکی ہے۔
جب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور گلزادی بلوچ کو گزشتہ روز کوئٹہ کے سیول لائنز تھانے منتقل کیا گیا ہے، تب سے انہیں اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ تھانے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث زیرِ حراست خواتین رہنماؤں کی خیریت اور حفاظت کے حوالے سے شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
آج پورا دن ڈاکٹر ماہ رنگ، بیبو اور گلزادی کے اہلِ خانہ تھانے کے باہر ملاقات کے انتظار میں کھڑے رہے، لیکن کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بیبو بلوچ کی والدہ، جو ضعیف ہیں اور وہیل چیئر پر موجود تھیں، سارا دن تھانے کے باہر رہنے کے باعث بے ہوش ہو گئیں اور ان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔اسکے علاوہ بیبگر بلوچ، شاہ جی صبغت اللہ اور غفار بلوچ کی موجودہ لوکیشن تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں کینٹ میں یا کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہمیں شدید تشویش ہے کہ زیرِ حراست کارکنوں کو دورانِ حراست تشدد یا غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
#ReleaseBYCLeaders
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزرز ڈاکٹر ماہ رنک بلوچ، صبغت اللہ شاہ، جی بیبگر بلوچ، غفار بلوچ، گلزادی اور بیبو بلوچ کو آج انسدادِ دہشت گردی (ATC) کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں مزید دس دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
یہ امر باعثِ تشویش ہے کہ ریاست سیاسی کارکنوں کو ثبوت کے بغیر عدالتوں میں گھسیٹ رہی ہے۔ کبھی غیر قانونی MPO کے تحت گرفتاری، کبھی مسلسل ریمانڈ، یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی عدالتیں اور ریاستی ادارے سیاسی انتقام کے آلۂ کار بن چکے ہیں۔ ایسی کارروائیوں سے ریاست نہ صرف اپنی ساکھ کھو رہی ہے بلکہ اپنے ہی قانونی و عدالتی نظام کو غیر مؤثر اور بے معنی بنا رہی ہے۔
Once, he played in his uncle’s lap.
Today, he sits on the road, holding his uncle’s photo — not a toy. You took away his joy, his peace, his hero. And now you expect him to grow up without rage?
#ReleaseGhaniBaloch#EndEnforcedDisappearances
Justice Denied, Pain Multiplied:
Adeeba Zaheer, the daughter of Zaheer Baloch, who was forcibly disappeared by Pakistani forces on April 13, 2015, is once again facing the cruelty of state repression. Yesterday, her younger brother, Zeeshan Zaheer, was forcibly disappeared by state intelligence agencies.
For years, Adeeba, Zeeshan and his family have been peacefully struggling for the safe recovery of their beloved father. Instead of hearing their cries for justice, the state has chosen to deepen their suffering.
Now, Adeeba Zaheer has taken to the streets once more. She staged a sit-in protest on Panjgur CPEC Road, demanding the immediate and safe release of her brother, Zeeshan Baloch and this morning, Zeeshan’s lifeless body, with marks of bullets and torture, was dumped in Panjgur
This is not just a personal tragedy, it is a grim reminder of the widespread practice of enforced disappearances in Balochistan, where families are punished for seeking justice.
We urge human rights organizations, and concerned individuals to raise their voices and stand in solidarity with Adeeba Zaheer and her family.
Zeeshan was struggling for his abducted father Zaheer Baloch (detained illegally on April 13, 2015), and yesterday evening, June 29, he himself became a victim and this morning, June 30, his lifeless body, with marks of bullets and torture, was dumped in Panjgur.
So tragic. RIP.
بلوچستان مکمل طور پر لاقانونیت اور درندگی کی نذر ہو چکا ہے۔
2015 میں لاپتہ ہونے والے اپنے والد ظہیر کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والا نوجوان ذیشان گزشتہ رات خود بھی جبری لاپتہ ہوا۔
اس کی بہن نے دھرنا دیا، فریاد کی، ریاست خاموش رہی اور آج ذیشان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔
آج کے سیمینار میں سندھ پولیس کی بھاری نفری، راستوں کی بندش، اور شرکاء کو ہراساں کرنے کی تمام کوششوں کے باوجود لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔
میں دل کی گہرائیوں سے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری جدوجہد سے یکجہتی کا اظہار کیا اور اس اہم موقع پر ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔
#ReleaseDrDeenMohammad
ماہ جبین کی جبری گمشدگی کو32دن مکمل ہوگئے۔
یہ ہم سب کی اخلاقی زمہ داری ہےکہ ہم بلوچ طالبہ کی بازیابی کےلیے آواز اٹھائیں۔
حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں کی یہ آئینی زمہ داری ہے، کہ وہ ماہ جبین اور انکے خاندان کےساتھ ملکی قوانین کےتحت رویہ اختیار کریں۔
#ReleaseMahjabeenBaloch
Seminar Announcement: “16 Years Without Dr. Deen Muhammad Baloch”
Date: Sunday, June 29, 2025
Time: 3:30 PM
Venue: Karachi Press Club
On the completion of sixteen years since the enforced disappearance of Dr. Deen Muhammad Baloch, a seminar titled “16 Years Without Dr. Deen Muhammad Baloch” will be held at the Karachi Press Club.
We sincerely invite you to attend and lend your voice to this important gathering. Your presence carries profound meaning for the families of the disappeared and for all those resisting the culture of silence around enforced disappearances in Balochistan.
This seminar will bring together family members of the disappeared, journalists, lawyers, human rights activists, and members of civil society to reflect on this ongoing human rights crisis and the urgent need for justice.
#ReleaseDrDeenMohammad
آج ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کو سولہ سال مکمل ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر دین محمد بلوچ ایک معالج، ایک باشعور انسان، اور ایک متحرک بلوچ سیاسی رہنما ہے۔ ان کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کی بیٹی، سمی دین، گزشتہ سولہ برسوں سے مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔
میرے نزدیک ان سولہ برسوں میں صرف ڈاکٹر دین محمد ہی لاپتہ نہیں رہے، بلکہ انصاف بھی لاپتہ رہا۔
یہاں عدلیہ خاموش رہی، سچ کی آواز دبا دی گئی، حق چھین لیا گیا، اور انصاف کے تمام تقاضے مسلسل پامال ہوتے رہے۔
آپ سمی دین کو محض ایک فرد یا ایک بیٹی سمجھتے ہوں گے، لیکن میرے نزدیک ان کی جدوجہد پورے ریاستی نظام پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
سوال یہ ہے کہ:
کیا سمی دین نے ان سولہ سالوں میں پاکستان کے کسی ادارے سے انصاف نہیں مانگا؟
انہوں نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، عدالتوں سے لے کر تحقیقاتی کمیشنز، پارلیمانی کمیٹیوں سے لے کر دیگر تمام اداروں تک لیکن ہر جگہ سے صرف جھوٹ، تاخیر اور مایوسی ملی۔
ان سولہ برسوں میں جتنی حکومتیں آئیں، وہ سب انصاف مہیا کرنے میں ناکام رہیں۔ جتنی عدالتیں اور جتنے بینچ بنے، سب نے ان کی فریاد کو نظرانداز کیا۔
سمی کی جدوجہد صرف انفرادی نہیں، بلکہ ایک اجتماعی علامت ہے—ہر اس بلوچ خاتون کی کہانی جو انصاف کی تلاش میں ریاستی در و دیوار سے ٹکرا رہی ہے۔
یہ کہانی ہم سب کی کہانی ہے، اور یہ درد ہم سب کا مشترکہ درد ہے۔
ذرا ان بلوچ بیٹیوں کے بارے میں سوچیے جو بولنے کی طاقت نہیں رکھتیں، جن کے پاس کوئی سہارا نہیں، جو آگے بڑھنے سے قاصر ہیں۔
سمی کی جدوجہد نے ان تمام خاموش کہانیوں کو منظرِ عام پر لا کھڑا کیا ہے۔
اور اس دوران خود سمی کو بارہا ہراساں کیا گیا، گرفتار کیا گیا، جیلوں میں ڈالا گیا، اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
لیکن میں سمجھتی ہوں وہ سمی نہیں تھی جو تشدد کا نشانہ بنی، وہ سچ اور حق کا بیانیہ تھا جسے توڑنے کی ہر کوشش کی گئی۔
آج جب ہم جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں، تو ہمارے ساتھیوں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، شاہ جی بلوچ، بیبرگ بلوچ، بیبو بلوچ ،گلزادی بلوچ اور دیگر ساتھیوں کو جیل کیا گیا ہے، انہیں دھمکایا جارہا ہے ڈرایا جارہا ہیں،
میں بھی آج لواحقین کے ساتھ کھڑی ہوں تو میرے والد کو بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تاکہ ہم خاموش رہے تاکہ اس مسئلے سے توجہ ہٹائی جاسکے۔
ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس جدوجہد میں تمام متاثرین کا ساتھ دیں، کیونکہ یہ صرف سمی دین کی لڑائی نہیں، یہ ہم سب کی لڑائی ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
•ڈاکٹر دین محمد بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے
•بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے
•اور میرے والد کو فی الفور بازیاب کیا جائے
#ReleaseDrDeenMohammad
#ReleaseDrDeenMohammad
16 years of Anguish, Agony and Pain for his Family
During this period his daughters and wife have striven to secure his release or know about his whereabouts, but their appeals and efforts have been callously ignored by the State.
Raise your Voice for them.