میاں محمد نواز شریف میرے قائد ہیں، اور ان کی بیٹی وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ نے آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن 2021 میں میرے گھر سے انتخابی مہم کا آغاز کر کے مجھے جو عزت بخشی، وہ میرے لیے باعثِ فخر ہے۔
ان شاء اللہ اس بار میں خود بطور امیدوار حلقہ کھاوڑہ سے میدان میں ہوں، اور پورے یقین، حوصلے اور عوامی طاقت کے ساتھ الیکشن لڑوں گا۔
ان شاء اللہ اس مرتبہ بھی قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز صاحبہ آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن کی انتخابی مہم کا آغاز میرے گھر، میرے حلقہ کھاوڑہ سے کریں گے۔
یہ صرف میرا نہیں، کھاوڑہ کے عوام کا اعزاز اور اعتماد ہے۔
@MaryamNSharif@NawazSharifMNS@CMShehbaz@RashidNasrulah
میاں محمد نواز شریف صاحب کا سیاسی سایہ ہمیشہ ہم پر قائم و دائم رہے۔ پاکستان ان کی مدبرانہ قیادت میں ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نئی تاریخ رقم کرتا رہے۔ آج کا دن ہم سب کے لیے فخر اور مسرت کا دن ہے، کیونکہ آج قائدِ پاکستان، عوام کے سچے رہنما میاں محمد نواز شریف کی پیدائش کا دن ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، سلامتی اور طویل عمر عطا فرمائے تاکہ وہ قوم کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کو عظمت کی بلندیوں تک لے جائیں۔”
@NawazSharifMNS@MaryamNSharif@CMShehbaz@RashidNasrulah
وویمن یونیورسٹی باغ کی راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والی باہمت طالبہ نے اپنی جرات، حوصلے اور خوداعتمادی سے پوری تقریب کا رخ بدل دیا۔ اس کشمیری بیٹی کی غیرمعمولی ہمت نے وزیرِ اعظم پاکستان کے دل کو ��ھی چھو لیا، وہ داد دیے بغیر نہ رہ سکے، اسٹیج سے خود اتر کر طالبہ کے پاس پہنچے اور شفقت بھرا ہاتھ اس کے سر پر رکھا۔ یہ لمحہ صرف ایک طالبہ کی حوصلہ افزائی نہیں بلکہ کشمیر کی بیٹیوں کی عظمت کا اعتراف تھا۔ اس منظر پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور تمام شرکاءِ تقریب احترام اور فخر کے جذبات کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔
@CMShehbaz
@TararAttaullah
@MaryamNSharif
آج مورخہ 20 دسمبر کو مسلم لیگ (ن) حلقہ کھاوڑہ کے تاریخی جلسے میں شرکت کے موقع پر پارٹی کے غیور، نظریاتی اور بے خوف کارکنان کی جانب سے والہانہ، فقیدالمثال اور تاریخی استقبال اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ کھاوڑہ کی دھرتی آج بھی مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے۔
ان شاء اللہ قائد�� پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور عوامی قائد محترمہ مریم نواز شریف کی جرات مندانہ اور بصیرت افروز قیادت میں آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔
میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش اور عوامِ کھاوڑہ کی آواز ہے کہ قائدِ عوام میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کھاوڑہ کی دھرتی سے آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کا باقاعدہ، ولولہ انگیز اور تاریخی آغاز کریں، تاکہ یہ سرزمین ایک بار پھر ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے نئے سفر کی گواہ بنے۔
@MaryamNSharif @NawazSharifMNS
@CMShehbaz @RashidNasrulah
میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ذاتی سیاست کے بجائے قومی مفاد اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔ آج اگر پاکستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے تو اس میں میاں محمد نواز شریف کی دور اندیش قیادت کا کلیدی کردار ہے۔ چاہے قومی سلامتی کے معاملات ہوں، بھارت کے ساتھ جنگی حالات ہوں یا ملکی معیشت کی مضبوطی—ہر میدان میں میاں محمد نواز شریف کا نام جرات، تدبر اور کامیاب حکمتِ عملی کی علامت بن کر ابھرتا ہے۔
انہوں نے اس وطن سے وفا نبھانے کی ایسی تاریخ رقم کی جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان شاء اللہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کی قیادت بھی میاں محمد نواز شریف خود کریں گے، اور عوام کی بھرپور تائید سے تاریخی کامیابی حاصل کر کے ترقی کے سفر کو نئی رفتار دی جائے گی۔
@NawazSharifMNS@MaryamNSharif@CMShehbaz@RashidNasrulah@SenPervaizRd
چوہدری غلام عباسؒ تحریکِ آزادی کش��یر کی تاریخ کی ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش شخصیت ہیں۔ انہوں نے ڈوگرہ راج کے خلاف کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے لیے جس عزم، بصیرت اور جرات کے ساتھ جدوجہد کی، وہ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباسؒ نے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت کرتے ہوئے کشمیری عوام کو سیاسی شعور دیا اور پاکستان سے الحاق کی جدوجہد کو منظم بنیادوں پر آگے بڑھایا۔ ان کی دیانت داری، اصول پسندی اور قید و بند کی قربانیاں تحریکِ آزادی کشمیر کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
راجہ محمد عبداقیوم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر اپنے اسلاف کے نظریے کے مطابق عوامی خد��ت، جمہوری اقدار اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
کیپٹن صفدر ہری پور کو خیبرپختونخواہ کے بچے اور بچیوں کے لئے نوکریوں کا مرکز بنانے جارہے ہیں،یہ کام پی ٹی آئی کا تھا جو کیپٹن صفدر کررہے ہیں
@MaryamNSharif@CMShehbaz
برادرم شیرِ بھمبر، چوہدری طارق فاروق صاحب، سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سے یادگار ملاقات ہوئی۔ ان کا شائستہ، دلنشین اور دلکش انداز نہایت متاثر کن ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت اور درازیٔ عمر عطا فرمائے۔ آمین
@tariqfarooq60
کشمیر کی بیٹی مریم نواز شریف انشاللہ ایک مرتبہ پھر آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن میں انتخابی مہم میں قائد عوام میاں محمد نواز شریف کے ھمراہ ھوں گی جس طرح سے پچھلے الیکشن میں انتخابی مہم کا آغاز میرے حلقہ کھاوڑہ سے تھا اس بار بھی ھمیں یہ اعزاز دیں گی یہ وہ حلقہ ھے جس میں ھمارے قائد کے ساتھ محترمہ کلثوم نواز صاحبہ مرحومہ نے بھی مظفرآباد جاتے ہوئے ادھر کچھ وقت گزارا تھا انشاللہ