بلوچ راج کی جانب “ایجوکیشن کمپین” کی مطابقت سے کوہ سلیمان میں تعلیمی بحران کے خاتمے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اسکولوں کی پرائیوٹائزیشن، گرلز سکولوں کا قیام، تونسہ و راجن پور یونیورسٹیوں کے بنائے جانے اور دیگر تعلیمی مسائل پر بحث کی جائے گی۔
حکومت کا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں اسکول کی نجکاری کا اقدام ہمارے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔ کوہ سلیمان اس اقدام کے خلاف متحد ہے، اور ہم اپنے بچوں کے مفت تعلیم کے حق کی قربانی نہیں دیں گے۔ ہم اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں تاکہ اپنے بچوں کے تعلیمی حقوق کا تحفظ کر سکیں۔
The government's push for school privatization in the tribal areas of Dera Ghazi Khan threatens our future. Koh-e-Sulaiman stands united against this initiative, refusing to sacrifice our children's right to free education.
بلوچ راج کی جانب سے تونسہ شریف اور راجن پور میں بلوچ ثقافتی دن کے مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے اور ثقافتی بنیاد پہ ہی ہر قوم کا تاریخ میں ایک منفرد مقام ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے بلوچ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے خلاف لانگ مارچ کا ڈیرہ غازیخان پہنچنے پر بھر پور طریقے سے استقبال ��یا جائے گا۔
بلوچ راج
بلوچ راج ڈیرہ غازیخان کا شہداۓ کوہ سلیمان کی یاد میں عقیدتی ریفرنس۔ ریفرنس میں شرکاء نے بات کرتے ہوۓ کہا کہ بلوچ قوم کے نوجوان سپوتوں نے مادر وطن کی خاطر بے بہا قربانیاں دی ہیں جنہیں کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاۓ گا۔