دشمنانِ
محمد ص وآلہ محمدص
کو
نہ معاف کرناہے
نہ کریں گے،
چاہے
جس بھی زمانے کے ہوں!!!!!
يا الله جلد سے جلد ہمارے وقت کے امام ع کے ظہور میں تعجیل فرما آمین 🤲
امام جعفر صادق علیہ السلام نے کربلا کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا
کربلا کی مٹی مکہ معظمہ کی زمین سے مخاطب ہو کر کہنےلگی: اگر خدا میری فضیلت بیان نہ کرتا تو میں فخر نہ کرتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھ پر حسین۴ کا خون گرا ہے اور میں وہ مبارک زمین ہوں جس میں سید الشہداء آرام فرما ہیں
امام علی نقی علیہ السلام فرماتے ہیں:
اگر تم خلوص کے ساتھ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول اللہ کی رسالت کا اعتراف اور ہم اہل بیت کی حقانیت کا اقرار کرنے کے بعد، خدا سےجو کچھ مانگوگے تو وہ تمہیں محروم نہیں کرے گا
امالی شیخ طوسی،ص 286ح555
ولادت حضرت امام علی نقی علیہ السلام مبارک ہو
فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا فرماتی ہیں:
جس چیز کا ہم نے حکم دیا ہے اگر تم اس پر عمل کیا اور جس چیز سے ہم نے منع کیا ہے اس سے دوری اختیار کی، تو تم ہمارے شیعہ ہو، ورنہ نہیں۔
موسوعة امام حسن عسكری(ع)، ج 4، ص 271
آیا ہو یا تم نےعورتوں کو ہاتھ لگایا (ہمبستری کی) ہو پھر تمہیں پانی میسر نہ آئےتو پاک مٹی سےتیمم کرو پھر اس سےتم اپنےچہروں اور ہاتھوں کامسح کرو اللہ تمہیں مشقت میں ڈالنا نہیں چاہتا بلکہ وہ تمہیں پاک اور تم پر اپنی نعمت مکمل کرنا چاہتا ہے شاید تم شکر کرو
سورۃ المائدة پ6.
بنآمِ خداءِ رحمٰن و رحیم
6۔ اے مومنو! جب تم نماز کے لیے اٹھو تو اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لیا کرو نیز اپنے سروں کا اور ٹخنوں تک پاؤں کا مسح کرو، اگر تم حالت جنابت میں ہو تو پاک ہو جاؤ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی رفع حاجت کر کے
امام علی رضا علیہ السلام نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
پیٹ بھر کر کھانا کھانے والا اللہ کا ناپسندیدہ ترین شخص ہے
عیون اخبار الرضا
مومنین سے مصافحہ کرنے کا کتنا ثواب ہے؟
امیرالمومنین حضرت امام علی علیه السلام فرماتے ہیں:
جب کسی برادر مومن سے ملاقات کرو تو مصافحہ اور خوشحالی کا اظہار ضرور کرو، کیونکہ ایسا کرنے سے دونوں کی جدائی سے پہلے دونوں کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔
بحار الانوار، ج 76، ص 20
امام جعفر صادق علیہ السلام
ہر مومن کو چالیس دنوں میں کسی نہ کسی مصیبت میں مبتلا کر کے آزمایا جاتا ہے وہ مصیبت خواہ مالی ہو یا اولاد کے ذریعے ہو یا خود اس کے اپنے اوپر آئے اسے اس کا اجر دیا جاتا ہے (یعنی اس کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں)
جامع الاخبار
امام رضا علیہ السلام
انجیر منہ کی بدبو کو دور کرتی ہے، ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے، بال اگاتی ہے، بیماری کو ختم کر دیتی ہے، اور اس کے ہوتے ہوئے کسی اور دوا کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
اور فرمایا
انجیر، جنت کے پودوں سے سب سے زیادہ مشابہ ہے
الفصول المهمة ج3 ص111۔
امام جعفر صادق علیہ السلام
مومن کے لیے موت نیند کی مانند ہے، جس میں وہ دنیا کی تھکن سے آرام پاتا ہے اور جنت کا دروازہ اس پر کھول دیا جاتا ہے۔
بحار الانوار ج6 ص154۔