ذهب الوفا ذهاب انس الذاهب
و الناس بين تخائل وما رب
يهشون بينهم المودة والوفا
وقلوبهم محشورة بعقارب
کسی جانے والے کی طرح وفا بھی چلی گئی اور لوگ اپنےخیالات میں غرق رہ گئے
گو بظاہر ایک دوسرےکےساتھ اظہار محبت و وفا کرتےہیں،لیکن ان کے قلوب بچھوؤں سے لبریز ہیں
امام جعفر
#قومی_زبان
دل محرمِ اَسرار ہے، پردہ نہ اُٹھاؤ
اب درد ہی دیدار ہے، پردہ نہ اُٹھاؤ
ہر دست میں چمکی ہوئی وحشت کی لکیریں
ہر آنکھ ، گنہگار ہے، پردہ نہ اُٹھاؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
ساغر صدیقی
#قومی_زبان
میرے ہی نام پہ آیا ہے جام محفل میں
یہ اور بات کہ میں نے پیا، پیا نہ پیا
یہ حالِ دل ہے صفیؔ میں تو سوچتا ہی نہیں
کہ کیوں کسی نے سہارا دیا دیا، نہ دیا
صفی لکھنوی
#قومی_زبان
مریض عشق کا کیا ہے جیا جیا، نہ جیا
ہے ایک سانس کا جھگڑا لیا لیا، نہ لیا
بدن ہی آج اگر تار تار ہے میرا
تو ایک چاکِ گرِیباں سیا سیا، نہ سیا
یہ اور بات کہ تو ہر راۂ خیال میں ہے
کہ تیرا نام زباں سے لیا لیا، نہ لیا
#قومی_زبان
ہوئی جو شام تو آنکھوں میں بس گیا پھر تو
کہاں گیا ہے میرے شہر کے مسافر تو
ہنسی خوشی سے بچھڑ جا اگر بچھڑنا ہے
یہ ہر مقام پہ کیا سوچتا ہے آخر تو
فراز تو نے اسے مشکلوں میں ڈال دیا
زمانہ صاحب زر اور صرف شاعر تو
#قومی_زبان
بِچھڑا ہے جو اِک بار، تو مِلتے نہیں دیکھا
اِس زخم کو ہم نے کبھی سِلتے نہیں دیکھا
اِک بار جسے چاٹ گئی دُھوپ کی خواہش
پھر شاخ پہ اُس پھول کو کِھلتے نہیں دیکھا
یک لخت گِرا ہے، تو جڑیں تک نِکل آئیں
جس پیڑ کو آندھی میں بھی ہلتے نہیں دیکھا
پروین شاکر
#قومی_زبان
پہنچیں گے رہ گزر یار تلک کیوں کر ہم
پہلے جب تک نہ دو عالم سے گزر جائیں گے
شعلۂ آہ کو بجلی کی طرح چمکاؤں
پر مجھے ڈر ہے کہ وہ دیکھ کے ڈر جائیں گے
ہم نہیں وہ جو کریں خون کا دعویٰ تجھ پر
بلکہ پوچھے گا خدا بھی تو مکر جائیں گے
#قومی_زبان
لائے جو مست ہیں تربت پہ گلابی آنکھیں
اور اگر کچھ نہیں دو پھول تو دھر جائیں گے
رخ روشن سے نقاب اپنے الٹ دیکھو تم
مہر و مہ نظروں سے یاروں کی اتر جائیں گے
ہم بھی دیکھیں گے کوئی اہل نظر ہے کہ نہیں
یاں سے جب ہم روش تیر نظر جائیں گے
#قومی_زبان
پتہ لگائے کوئی کیا میرے پتے کا پتہ
میرے پتے کا پتہ ہے کہ لاپتہ ہوں میں
مجھی کو دیکھ لیں اب تیرے دیکھنے والے
تو آئینہ ہے مرا تیرا آئینہ ہوں میں
میں مٹ گیا ہوں تو پھر کس کا نام ہے بیدم
وہ مل گئے ہیں تو پھر کس کو ڈھونڈتا ہوں میں
بیدم وارثی
#قومی_زبان
دیکھ لو شکل میری کس کا آئینہ ہوں میں
یار کی شکل ہے اور یار میں فنا ہوں میں
بشر کے روپ میں اک راز کبریا ہوں میں
سمجھ سکے نا فرشتے کہ اور کیا ہوں میں
میں وہ بشر ہوں فرشتے کریں جنھیں سجدہ
اب اس سے آگے خدا جانے اور کیا ہوں میں
#قومی_زبان
دلربائی ہمہ نیست کہ عاشق بکشند
خواجہ آنست کہ باشد غم خدمت گارش
ساری دلربائی یہ نہیں کہ عاشق کو جان سے مار دیا جاۓ آقا وە ہے جس کو خدمت گزار کی فکر ہو
#قومی_زبان
2/2
اے کہ از کوچہ معشوقہ ما میگذری
باخبر باش کہ سر می شکند دیوارش
اے وە جو کہ ہمارے محبوب کے کوچہ سے گزر رہا ہے ہوشیار ہوجا اس لئے کہ اس کی دیوار سر پھوڑ دیتی ہے
#قومی_زبان
1/2
شرمندگی ہے ہم کو بہت ہم ملے تمہیں
تم سر بسر خوشی تھے مگر غم ملے تمہیں
تم کو جہان شوق و تمنا میں کیاملا ؟
ھم بھی ملے تو درہم و برہم ملے تمہیں
تم نے ہمارے دل میں بہت دن سفر کیا
شرمندہ ہیں کہ اس میں بہت خم ملے تمہیں
#قومی_زبان