اڈیالہ جیل میں ناحق قید بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خصوصی پیغام!
13 مئی 2024
(۱)
اس ملک کی بد قسمتی ہے کہ یہاں ایک خود ساختہ ”بادشاہ سلامت“ فیصلے کرتے ہیں۔ جب کسی ملک میں حکومت ایسے لوگوں کو ملتی ہے جن کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا تو ملک فساد اور انتشار کی نذر ہو جاتا ہے۔ یہ جو انتشار آج کشمیر میں نظر آرہا ہے اس کے پاکستان بھر میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔پورے ملک میں فارم 47 والی جعلی حکومتیں قائم کر دیں گئیں ہیں۔ جمہوریت کا فائدہ یہ ہے کہ حکومت عوام کی منتخب کردہ ہوتی ہے جس کے پیچھے عوام کھڑے ہوتے ہیں۔ عوام اپنی منتخب کردہ حکومت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اگر کوئی تنازعہ کھڑا ہو جائے تو بات چیت کے ذریعے اس کا حل نکل آتا ہے، مگر جس قسم کی جعلی مسلط شدہ حکومتیں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب اور پاکستان میں قائم کردی گئی ہیں ان کا عوام سے کوئی رشتہ نہیں چنانچہ ہر جانب بےچینی اور مایوسی ہے۔ فارم 47 زدہ حکومتوں کے خلاف بجٹ کے موقع پر اور شدید ردعمل آئے گا۔ بدقسمتی سے ملک میں ایک مصنوعی سیٹ اپ عوام پر تھوپ دیا گیا ہے، نگران وزیراعظم کاکڑ اور راولپنڈی کے کمشنر نے سچ بیان کر کے اس حکومت کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اس حکومت کی بالکل کوئی حیثیت نہیں۔ SIFCجیسا غیر آئینی ادارہ اس ملک پر تھوپ دیا جاتا ہے اور کوئی نہیں بولتا۔ اس کا ایک ہی کام تھا کہ ملک میں پیسہ لائے گا جبکہ پاکستان بزنس کونسل نے کھل کر بتا دیا ہے کہ پیسہ ملک میں آنے کی بجائے باہر جا رہا ہے۔ ایک طرف قوم کو زرعی انقلاب کی ٹرک کی بتی پیچھے لگایا گیا اور دوسری طرف گندم درامد کر کے اربوں کی دیہاڑیاں لگائی گئیں جس سے گندم کا کاشتکار معاشی طور پر قتل ہوگیا۔ اس جعلی سیٹ اپ میں حکومت ان لوگوں کو دیدی گئی ہے جن کی اپنی ساری دولت ڈالر کی شکل میں باہر پڑی ہوئی ہے۔ لیڈر کو قربانی دینا پڑتی ہے اور نواز اور زرداری کا یہ گروہ کسی صورت قربانی نہیں دیے گا نہ ہی یہ لوگ اپنا پیسہ ملک میں واپس لائیں گے ۔ ان کے حرام کے پیسے پر جنرل مشرف اور بعد کے ادوار میں آئی ایس آئی نے مجھ سمیت سب کو خود تفصیلات فراہم کیں اور آج ان کو ہمارے سروں پر مسلط کر دیا گیا ہے اور ان کی صفائیاں دیتے پھر رہے ہیں۔
اس جعلی نظام کو قوم پر مسلط کرنے کا مقصد صرف اس ایک آدمی کی طاقت میں اضافہ کرنا ہے جس نے اپنی ذاتی طاقت کے حصول کیلئے پورے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔
حمود الرحمن کمیشن رپورٹ نے واضح کر دیا تھا کہ کس طرح ایک شخص یحییٰ خان نے اپنی ذاتی طاقت بڑھانے کیلئے ملک کو ٹوٹنے دیا۔ حمود الرحمن کمیشن رپورٹ پاکستان کے ہر شہری کو پڑھنی چاہیے تاکہ سب کو پتا چل سکے کہ یحییٰ خان اور شیخ مجیب الرحمن میں سے غدار کون تھا۔
میں اس وقت جیل میں اس وجہ سے ہوں کیونکہ میرے جیل سے باہر ہونے سے بادشاہ کی طاقت کم ہوگی۔
(۲)
9مئی کو صبح پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ اور پاکستان کے سب سے زیادہ اعزازات/تمغے جیتنے والے شخص کو جس طرح ہائی کورٹ سے اغواء کیا گیا اس کا مقصد عوام کو اشتعال دلانا تھا جبکہ میں نے اس دن صبح اپنے ویڈیو پیغام میں واضح طور پر کہا تھا کہ اگر میری گرفتاری مقصود ہے تو وارنٹس دکھائیں اور گرفتار کر لیں میری جانب سے کوئی مزاحمت نہیں ہوگی۔ 9مئی سے پہلے 25مئی 2022، 3نومبر 2022، 8مارچ 2023، 14مارچ 2023 اور 18مارچ 2023کو مجھے راستے سے ہٹانے اور میری جماعت کے خلاف طاقت کے بہیمانہ استعمال کے ذریعے ہمیں ہدف بنانے کی کوششیں کی گئیں تاہم میں اور میری جماعت مکمل طور پر پرامن رہے اور کسی قسم کے اشتعال کا شکار ہوئے بغیر آئین و قانون کے دائرے میں اپنی جائز اور قانونی سیاسی جدوجہد آگے بڑھاتے رہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیف آف آرمی سٹاف دھمکی آمیز سیاسی بیانات داغ رہے ہیں اور فوج کو سیاست میں ملوث کر رہے ہیں جس سے فوج کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ جب سیاسی بیانات اور پریس کانفرنسز کی جائیں گے تو سیاسی جماعت ان کا جواب دینے کا حق رکھتی ہیں۔
9 مئی کی صبح میرا ہائی کورٹ سے غیر قانونی اغواء لندن پلان کا حصہ تھا جس پر جنرل عاصم منیر مجھ سے معافی مانگیں۔
1/2
عام انتخابات، عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے مزید امیدواروں کا اعلان کردیا
حاجی بہادر خان این اے 6 اور پی کے 17 (لوئردیر) سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہوں گے
مبارک شاہ خلجی پی کے 18 لوئر دیر سے امیدوار نامزد کردیئے گئے ہیں
عبدالعزيز خان پی کے 56 (مردان) جبکہ احمد خان بہادر پی کے 57 (مردان) سے امیدوار ہوں گے
عبدالرحیم بیٹنی پی کے 112 ڈی آئی خان جبکہ عطاء محمد پی کے 114 ڈی آئی خان سے امیدوار ہوں گے
چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے امیدواران کے ناموں کی منظوری دے دی
#ANP | #Vote4Laltain
@IrshadBhatti336 "اگرچہ واقعہ افسوسناک ہے لیکن گراؤنڈ اور کراؤڈ میں ایسے واقعات ھوتے رہتے ہیں اور جہاں تک نمک حرامی کی بات ہے تو مہاجرین کو ہم نہیں کھلاتے بلکہ انکے نام پر ہم ڈالر کھاتے ہیں،انکے خون کے ایک ایک قطرے سے ڈالر کمائے اور انکی لاشوں پر جرنیلوں نے کاروبار کھڑے کئے لہذا اب بات جانیں دیں!
پولیس بار بار کہہ رہی ہے، اگر کسی کے پاس گل پر تشدد کے ثبوت ہے تو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔اب تک پی ٹی آئی کے ایک لیڈر ورکر نے بیان ریکارڈ نہیں کیا جس کا صاف مطلب ماضی کی طرح جھوٹ کو تقویت دینا
@SHABAZGIL@HamidMirPAK @
@ShahramKTarakai یہ ٹویٹ آپکا بطور ثبوت لف کر رہا ہوں آپ سے پہلے آپ کے وزیر جھوٹے خان کا ٹائگر شوکت یوسفزئی بھی کورٹ میں الزام ثابت کرنے کے بجائے معافی مانگنے پر اتر آئے تھے۔