رسول الله ﷺ نے فرمایا:
قیامت کے دن مومن کے میزان میں "اخلاق حسنہ" سے بھاری کوئی چیز نہیں ہوگی.. اور الله تعالیٰ بے حیاء، بد زبان سے نفرت کرتا ہے.
جامع ترمذی 2002
(ابوداؤد 4799؛ مسند احمد 9167؛ السلسلة الصحيحة 9؛ مشکوٰۃ المصابيح 5081)
سفیان بن عبداللہ ثقفی ؓ بیان کرتے ہیں
میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ!
مجھے اسلام کے متعلق کوئی ایسی بات بتائیں کہ میں اس کے متعلق آپ کے بعد کسی سے نہ پوچھوں
آپ ﷺ نے فرمایا: کہو میں اللہ پر ایمان لایا۔ پھر ثابت قدم ہو جاؤ۔ (مشکوۃ شریف)
جو کچھ تمھارے پاس ہے، وہ سب ختم ہوجائے گا، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے، وہ باقی رہنے والا ہے۔ اور جن لوگوں نے صبر سے کام لیا ہوگا، ہم اُنھیں اُن کے بہترین کاموں کے مطابق اُن کا اجر ضرور عطاکریں گے۔ ﴿سورۃ النحل،۹۶﴾
اور وہی ہے جو لوگوں کے نااُمید ہونے کے بعد بارش برساتا اور اپنی رحمت پھیلادیتا ہے، اور وہی ہے جو (سب کا) قابلِ تعریف رکھوالا ہے۔
(سورۃ الشورٰی آیت نمبر 28)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نےفرمایا :
جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت نازل فرمائے گا ۔
(صحیح مسلم، ۹۱۲)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
لوگو! تمہارا رب بھی ایک ہےاور تمہارا باپ بھی ایک ہے، خبردار! کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر، کسی گورے کو کسی کالے پر اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے، مگر تقویٰ کے ساتھ۔
(مسند احمد، ۴۵۶۸)