کیا آپ اپنے چاروں طرف نظام فطرت کے عجوبوں پر غور کرتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ کنگ فشر 10-15 میٹر اونچائی سے اپنا ٹارگٹ جب لاک کرتا ہے تو فزکس کے کون سے اصول لاگو ہوتے ہیں؟ اور وہ بھی پانی میں جہاں کی روشنی کی لہریں فزکس کے قوانین میں اچھی طرح بیان کی گئی ہیں، اور ان مشکل حالات میں 70 فیصد سے زائد کامیاب اسٹرائیک حاصل کرنا نظام فطرت کے بہت سارے عجوبوں میں سے ایک ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ دریائوں کا پانی سمندر کے پانی کی طرح شفاف کیوں نہیں ہوتا؟ جس کی چند وجوہات میں سے ایک اہم وجہ یہ ہے کہ دریا میں بہاؤ کی کیفیت کی وجہ سے مٹی کے ذرات پانی دریا کے پانی میں مسلسل حرکت میں رہتے ہیں۔ جہاں بہاؤ کم ہوتا ہے یا جھیل بنتی ہے وہاں مٹی کے ذرات سیٹل ہونے لگتے ہیں اسطرح پانی کی شفافیت بڑھتی ہے پھر کنگ فشر کا حصول خوراک آسان ہوتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ھیلی کاپٹر کے لیے ھوورنگ یعنے اڑتے ہوئے فضا میں ایک جگہ رکنا کتنا مشکل ٹاسک ہوتا ہے؟
کنگ فشرز ھوورنگ کے ماھر مانے جاتے ہیں۔ یہ ٹارگٹ کو دوران پرواز ھوورنگ کرتے ہوئے سطح آب کے نیچے ڈٹیکٹ کرتے ہیں اور تیزی سے غوطہ لگا کر پانی کے اندر ہی سے پکڑتے ہیں اور وہیں سے چونچ میں لے کر واپسی کی کامیاب اڑان کرتے ہیں۔ یہ انکی ایسی ممتاز صلاحیت ہے کہ ان کو "کنگ فشر" یعنے 'بادشاہ مچھیرا' نام ملا۔
ایرو ڈائنامکس اور ایوی ایشن کے طالب علم جانتے ہیں کہ کسی مشین جیسا کہ ہیلی کاپٹر کے لیے ہوورنگ جیسے پیچیدہ و مشکل کام میں بےانتہا توانائی اور پائلٹ کی مہارت درکار ہوتی ہے۔ فزکس کے قواعد کو ذھن میں رکھتے ہوئے مطلوبہ حد کے مطابق تجربہ و مھارت سے لفٹ، ڈریگ، تھرسٹ اور گریویٹی جیسی فورسز کے درمیان توازن قائم رکھنا ہوتا ہے اور وہ بھی صرف فضا میں اڑان کی حد تک لیکن فضا سے پانی میں اپنے آپ کو گرانا/غوطہ لگانا اور وہیں سے ٹیک آف کرنا کسی مشین کے لیے ناممکن لیکن کنگ فشر یعنے بادشاہ مچھیرے کے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل جو کنگ فشر کے سپر مسلز، اسکی توانائی اور مخصوص ساخت کے پانی میں نا بھیگنے والے پروں کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے اور خوراک کے حصول کے لیے عموماً دن کے اوقات میں نظر آتا ہے جیسا کہ زیرنظر ویڈیو میں 'پائیڈ کنگ فشر' جو ہمارا مقامی پرندہ ہے، کو دیکھا جا سکتا ہے۔ انکی خوراک چھوئی سائز کی مچھلیاں، مینڈک و دیگر آبی حشرات ہیں۔
#SindhWildlife🇵🇰 #PiedKingFisher #WildlifeConservation #Ecology #PhysicalGeography
@MazherArshad Some Pakistani fans are saying out of jealousy that Kenya played in the semi-final, A request is to the COVID kids please read a bit about the history of that tournament and how Kenya advanced.