#zong bro what is this... Light aati hai to net aata hai light jati hai to sath net b chala jata hai...
UPS ki batteries change kr lo ya phir generator koi acha wala ly aao...
#zong4g75yearsofazadi#ZONGOCONNECT#zong
اگر کچھ چاہیے تو اس سے مانگ لو نا۔ جیسے مانگتے ہیں۔ پہلے مانگنے ک�� طریقہ مانگو۔ پھر جو مانگنا ہے وہ مانگو۔ جیسے اس نے بابا جی آدم علیہ السلام کو پہلے وہ کلمات سکھائے، پھر جو انہوں نے مانگا، انکو وہ مل گیا۔ تم بھی یقین ��کھو۔ کچھ نا کچھ ہو جائے گا تمہارا بھی۔
#realrohail
ہم سب کو ملا ہو ایک بہت بڑا وسیلہ، ہمارا ایک بہت بڑا resource ہمارا دماغ ہے۔ اور یہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہم لوگ
اپنے دماغ کو کتنا، کب اور کیسے مقاصد کے لئیے استعمال کرتے ہیں😂
تو مسلماں ہو تو، تدبیر ہے تقدیر تیری
وہ کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے وسائل کو سہی سے استعمال کرنا نہیں آتا۔۔۔ ہم زیادہ تر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے یہ شکوہ کرتے رہتے ہیں کہ
"وسائل ہوں تو بندہ کوئی کام کرے نا"
بعض اوقات انسان اپنی بذدلی اور کمزوری کو قبول کرنے کی بجائے اسے سمیٹ کر لحافوں میں چھپا کر بیٹھ جاتا ہے اور ان لحافوں میں چھپے راز افشاء ہونے کے ڈر سے قریب آنے والے لوگوں کو پاگل بناتا اور دھوکا دیتا رہتا ہے۔
#realrohail
وہ عظیم شخصیت جنہوں نے ہمیں ستاروں پر کمندیں ڈالنے اور نئے صبح و شام پیدا کرنے کا درس دیا ہے، ان سے عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے ہم اپنی اپنی ذمہ داریوں سے چھٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
#realrohail
کچھ لوگوں سے جب حال پوچھا جاتا ہے تو آگے سے مسکرا کر کہتے ہیں کہ
" بھئی موج میں ہیں ہم تو، تم اپنا سناؤ.."
یہ سن کر دماغ میں کہیں سے وہ محاورہ آ جاتا
"عقل نہیں تے موجاں ہی موجاں"
کیا باتیں لے کر بیٹھ گئے یار۔۔ خیر آپ سنائیں، کیا حال چال ہیں آپکے؟ بھئ میں تو موج میں ہوں آجکل۔۔
جس طرح اپنی بہتری کے لیے کچھ لوگوں سے دور رہنا ضروری ہوتا ہے، بالکل اسی طرح کچھ دوسرے لوگوں کی بہتری کے لیے، آپ کا ان سے دور رہنا لازم ہوتا ہے
#realrohail
بعض اوقات ہم کسی دوسرے کو آگے بڑھتا دیکھنا تو چاہتے ہیں، لیکن پھر ہم خود ہی اس کے راستے میں بیٹھ جاتے ہیں۔
اس لیے اگر کسی کو آگے بڑھتے دیکھنا ہے تو ذرا راستہ چھوڑ کر بیٹھنا چاہیے۔۔۔
#realrohail
تڑپ ہی تو اصلی چیز ہے۔ یہی تو ہے جو انسان میں استقامت پیدا کرتی۔ اس کے بغیر تو پھر معاملہ ڈانواڈول ہی سمجھو۔ اس کے بغیر کبھی کبھار تو جھڑی لگ جائے گی اور کبھی عرصہ گزر جائے گا خشک سالی میں۔
#realrohail