ہماری تخلیق کا مقصد یہ ہے کہ یہ زندگی جو ہمیں عطا کی گئی ہے اِسے زیادہ سے زیادہ بامعنی بنایا جائے؛ اِسے ایسے گُزارا جائے کہ ہم خود پر فخر کر سکیں اور ایسے کام کیے جائیں کہ ہمارے وجود کا کچھ حصہ رہتی دُنیا تک زندہ رہے۔
المانوی مؤرخ ، فلسفی اور تہذیب و تمدّن کا مفکر اوسوالڈ شپنگلر
ٹیلنٹ صفر، نظام تعلیم بوگس ، دینی علوم ملاوٹ زدہ، اقوال زریں بوسیدہ، فلسفہ بے تُکا، انسانی تاریخ سے نابلد،اخلاقی طور پر دیوالیہ، ذہنی طور پر گورے کے غلام اور ہر کام پر جگاڑ لگانے والی پاکستانی قوم کو بغیر کچھ کئے تبدیلی چاہیئے
آدمی ایک دفعہ دل سے اُتر جائے تو پھر
ساتھ رہ سکتا ھے درکار نہیں رہ سکتا
مشکلیں ہیں کوئی تہوار نہیں مِرے دوست
آدمی پہلے سے تیار نہیں رہ سکتا
اسامہ عندلیب