💌مصلح اقتباسات💌
معروف عظیم و متعمد مفسرین، محدثین، ائمہ، فقہاء، اسلاف اور کبار اہل علماء کے بحوالہ اقوال کے لیے
@ReformedQuotes1
ضرور فالو کریں
ہمارے ٹویٹ کو ریٹویٹ ضرور کیا کریں،
تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ہمارا پیغام پہنچ سکے
جزاک اللہ خیرا
اپنی بچیوں کو شرم و حیا کا پیکر بنانے میں زیادہ وقت صرف مت کریں وہ تو فطرت نے اُنہیں بنا کر ہی بھیجا ہے ،
سب سے بہتر اقدام یہی ہے کہ شرم و حیا والی نسل کے حصول کیلئے خود کو نمونہ بنائیں
،
خرم منور
وہ خاوند جو گھر سے نکلتا اور اس کی بیگم اس کی خدمت کرتی ہے، دروازے ہر رخصت کرنے آتی ہے، اس خاوند کے برابر کبھی نہیں ہوسکتا جس کی بیوی سوئی رہتی ہے اور اس کی ضروریات کا کچھ خیال نہیں کرتی...
ڈاکٹر محمد خیر الشعال
”لعنت کوئی سیاہی نہیں ہے جو چہرے پر نظر آنے لگے۔ لعنت تو یہ ہے کہ تم ایک گناہ سے نکلو نہیں، اور دوسرے میں پڑ جاؤ!“
(الإمام المحدث حماد بن سلمة رحمه الله تــ ١٦٧ھ)
"اے ابن آدم!
جان لو کہ تم اکیلے مرو گے، اکیلے ہی قبر میں داخل ہو گے، اور تم اکیلے ہی اُٹھائے جاؤ گے، اور اکیلے ہی تم سے حساب لیا جائے گا؛
اے ابن آدم!
اگر ساری دنیا اطاعت گزار ہو اور تم نافرمانی کر بیٹھو، تو یاد رکھو؛ اُن کی اطاعت کا تمہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا
امام ابن الجوزی
”صحابہ کرام کی گھر والیوں کو آخرت کا غم ہوتا تھا، انہیں دنیا کی طلب نہیں تھی، سو وہ خاوندوں کی تنگ دستی پر کبھی نالاں نہ ہوتیں۔ رہی آج کل کی (اکثر) خواتین، تو وہ خاوند کی دنیا اور اچھا کھانے اوڑھنے کی خاطر ہی شادی کرتی ہیں
[ امام ابن القيم رحمه الله || زاد المعاد : ٤٦١/٥ ]
اپنے بچوں کو لوجیکل وضاحتیں دیں ۔ میجیکل وضاحتیں نہیں ۔ تاکـــہ
اٌنکی حقیقت تک رسائی ہو ۔ کیونکــہ
خودبخود صرف 'جھاڑیاں اٌگتی ہیں ، 'باغ تو لگانے پڑتے ھیــــں۔!
"جو شخص اللہ کیلئے اپنی زُبان کو اِس دنیا میں محفوظ رکھتا ہے؛
اللہ موت کے وقت اُس کی زُبان پہ کلمہ شہادت جاری کر دے گا؛
اور جو مسلمانوں کے خلاف اپنی زُبان دراز کرے، اور اُن کی غلطیوں کی ٹوہ میں رہے؛
اللہ موت کے وقت اُس کی زُبان کو گواہی دینے سے روک دے گا
امام ابن الجوزی)
"تمہارا نفس تمہارے دشمن کی مانند ہے؛ جب وہ تمہیں سنجیدہ پاتا ہے، تو تمہاری اطاعت کرتا ہے، اور جب تم میں کمزوری پاتا ہے، تو تمہیں اپنا قیدی بنا لیتا ہے!"
امام ابن القيم رحمه الله
(بدائع الفوائد : 1202/3)
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :
’’ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی برہنگی چھپائے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی برہنگی چھپائے گا ۔ اور جو شخص اپنے مسلمان بھائی کا پردہ فاش کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کا پردہ فاش کرے گا حتی کہ اسے اس کے گھر کے اندر رسوا کر دے گا ۔‘‘
(سنن ابن ماجہ، ۲۵۴۶
*امام یحییٰ بن معاذ الرازی رحمه اللہ* سے کسی نے کہا کہ آپ کا بیٹا فلاں عورت پر عاشق ہو گیا ہے ، تو آپ نے جواب میں کہا ؛ *الحمدللّٰہ* !
کہ اللہ نے اُسے انسان کی طبیعت و فطرت عطاء فرمائی
*(الدواء الشافی/ امام ابن قیم رحمه اللہ)*
علی بن الحسین زین العابدین رضی اللہ عنہ کے پاس پیلے رنگ کا خاص لباس ہوا كرتا تھا جسے آپ جمعہ کے دن پہنتے تھے۔
سير أعلام النبلاء، للذهبي (4/397)
یعنی: بندے كے لئے چاہئے كہ جمعہ كے دن ایسا لباس پہنے جو وہ عام دنوں میں نہ پہنتا ہو، كیونكہ جمعہ باقی دنوں كا سردار اور افضل دن ہے۔