Proud To Be An Ahmadi Muslim | Humanitarian | Sports Analyst | Poetry Lover | PUBG Player | I Hate Being Sensitive, I Wish My Heart Could Made By Stone. 😎
Please watch & share this interview my boys Sulaiman & Kasim did about their father, Imran Khan, who has been held in solitary confinement for almost 2 years despite the UN ruling that his detention is arbitrary & unlawful. Proud Amma.
It’s giving Scandi-bathroom-vibes and we’re so here for it ✨
Loving this bathroom? Get the look with our wall mounted Basin Mixer in brushed brass – see more at 👉 https://t.co/pABHGjY5k3
امجد اسلام امجد کی بہت ہی خوبصورت نظم
”تمہیں مجھ سے محبت ہے“
محبت کی طبعیت میں ، یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے ؟؟
کہ یہ جتنی پرانی ، جتنی بھی مضبوط ہو جائے
اِسے تائیدِ تازہ کی ، ضرورت پھر بھی رہتی ہے۔
یقین کی آخری حد تک ، دِلوں میں لہلہاتی ہو
نگاہوں سے ٹپکتی ہو ، لہو میں جگمگاتی ہو
ھزاروں طرح کے دلکش ، حسیں ہالے بناتی ہو
اِسے اظہار کے لفظوں کی حاجت ، پھر بھی رہتی ہے
محبت مانگتی ہے یوں گواہی اپنے ہونے کی
کہ جیسے طفلِ سادہ ، شام کو اِک بیج بوئے
اور شب میں بارھا اُٹھے ، زمیں کو کھود کر دیکھے
کہ پودا اب کہاں تک ہے ؟؟
محبت کی طبعیت میں ، عجب تکرار کی خُو ہے
کہ یہ اِقرار کے لفظوں کو ، سننے سے نہیں تھکتی
بچھڑنے کی گھڑی ہو ، یا کوئی ملنے کی ساعت ہو
اسے بس ایک ھی دُھن ہے ، کہو مجھ سے محبت ہے
کہو مجھ سے محبت ہے ، تمہیں مجھ سے محبت ہے۔
سمندر سے کہیں گہری ، ستاروں سے سِوا روشن
پہاڑوں کی طرح قائم ، ہَواؤں کی طرح دائم
زمیں سے آسماں تک ، جس قدر اچھے مناظر ہیں
محبت کے کنائے ہیں ، وفا کے استعارے ہیں ، ہمارے ہیں
ہمارے واسطے یہ چاندنی راتیں سنورتی ھیں ، سنہر ا دن نکلتا ہے
محبت جس طرف جائے ، زمانہ ساتھ چلتا ہے۔
کچھ ایسی بے سکونی ہے ، وفا کی سرزمیوں میں
کہ جو اھل محبت کو ، سدا بے چین رکھتی ہے
کہ جیسے پُھول میں خوشبُو
کہ جیسے ہاتھ میں پارا ، کہ جیسے شام کا تارا۔
محبت کرنے والوں کی سحر ، راتوں میں رہتی ہے
گماں کے شاخچوں میں ، آشیاں بنتا ھے الفت کا
یہ عینِ وصل میں بھی ، ھِجر کے خدشوں میں رھتی ہے
محبت کے مسافر ، زندگی جب کاٹ چکتے ھیں
تھکن کی کرچیاں چُنتے ، وفا کی اَجرکیں پہنے
سمئے کی رھگزر کی ، آخری سرحد پہ رُکتے ہیں
تو کوئی ڈوبتی سانسوں کی ڈوری تھام کر
دھیرے سے کہتا ہے
یہ سچ ھے نا ، ھماری زندگی
اک دوسرے کے نام لکھی تھی
دھند لکا سا جو آنکھوں کے قریب و دور پھیلا ہے
اسی کا نام چاھت ہے
تمہیں مجھ سے محبت تھی
تمہیں مجھ سے محبت ہے.
محبت کی طبعیت میں , یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے...
”امجد اسلام امجد“