مریم نواز کے مطابق یہ طلبہ دہشتگرد ہے اور ان کو بیچ چوڑاہے مارا جارہا ہے جو مبینہ زیادتی میں انصاف مانگ رہے ہیں جس کی گواہی انکا ایجوکیشن منسٹر خود دے چکا کہ CCTV Video کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے تاکہ مجرم کو بچایا جاسکے۔۔۔۔
#JusticeForPGCStudent#pgclahore
فیصل اباد پنجاب پولیس اور جعلی وزیراعلی کی فسطائیت بھی کارکنان کے جذبات نا مجروح کر سکی، کارکنان کے حوصلے بلند، بھرپور نعرے بازی۔
#پنجاب_کپتان_کا
#آخری_جنگ_کپتان_کے_سنگ
ایسے کیسے قاضی صاحب ایسے کیسے، میڈیا پر ایک بیان سے آپ صاف ستھرے ہو جائیں گے؟ یہ بھی آپ نے ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، قاضی صاحب وقت آچکا ہے کہ سائفر کیس کا اوپن کورٹ ٹرائل کریں رجیم چینج آپریشن کے کردار لمحہ بہ لمحہ سچ بول رہے ہیں، بطورِ قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی سائفر کی کاپی چیف جسٹس آفس کو 12 اپریل 2022 کو بھیج چکا ہوں اور آپ کے آفس میں موجود ہے جس میں نے عدالت عالیہ سے درخواست کی ہے کہ یہ میرے ملک اور اس کی سلامتی کے خلاف سازش ہے اسے روکیں، ہمت کریں اور اوپن ٹرائل کریں، قوم کو بتائیں کہ عمران خان کی چلتی حکومت کو کیوں زبردستی گرایا گیا اور ملک کی سلامتی اور معیشت کو تباہ کیا، جنرل باجوہ کو بلائیں رجیم چینج آپریشن کے تمام کرداروں کو بلائیں سندھ ہاؤس میں انسانی منڈیاں لگانے والوں کو بلوائیں اور جب میں نے اپنی رولنگ کے زریعے وزیراعظم عمران خان کی منتخب حکومت کے خلاف بیرونی سازش کے تحت جنرل باجوہ اور ان کے سہولت کاروں کی سازش کو روکا تو رات 12 بجے عوام کی منتخب حکومت کے خلاف عدالت کھولنے والے ججز کو بلوائیں اور ان سے پوچھیں کہ ایسا کیوں اور کس کے کہنے ہے کیا، عوام کی منتخب حکومت کے فیصلے کو مسترد کرنے والے سارے ججز کو بلوائیں 9 اپریل کی رات پارلیمنٹ ہاؤس پر بزور قوت قبضہ کرنے والے اداروں کے سربراہان کو بلائیں ہم پر، عوام کے منتخب نمائندوں پر ان ہی کی پارلیمان میں بندوقیں تاننے والوں اور قیدی کی گاڑیاں منگوانے والوں کو بلوائیں، الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو بلوائیں کڑوروں عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو بلائیں، عوام کو بتائیں کہ کس نے آروز کو زبردستی عوام کے ووٹوں کی چوری پر بٹھایا، ان سب کرداروں کو بلائیں اور ساری دنیا کے سامنے ان سب پر سنگین غداری اور ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر آرٹیکل 6 لگائیں آپ بھی اسی سہولت کاری کا حصہ ہیں، ہم غدار ثابت ہوئے تو ہمیں سر عام پھانسی دے دیں ورنہ ان غداروں کو لٹکا دیں۔
قاضی صاحب دو سال میں آپ اور آپ کے سہولت کاروں نے ملک تباہ کر دیا معصوم بیگناہ لوگوں کے خاندان تباہ کر دیے بچوں، عورتوں، بزرگوں پر ظلم کی انتہا کی گئی، لوگوں کو ننگا کیا گیا ان کے کاروبار تباہ کیے معصوم لوگوں کو گولیاں مار کے شھید کیا گیا لوگوں سے بندوق کے زور سے جبری پریس کانفرنسز کروائی گئیں لوگوں کی بیویوں اور بچیوں کی عزتیں لوٹنے کی دھمکیاں دی گئیں جس کا شکار میں بھی ہوا۔
پر قاضی صاحب کیا لوگ ڈر گئے؟ کیا انہوں نے یزید کے ہاتھوں بیعت کر لی؟ کیا آپ سب کی فسطائیت کچھ کام ائی؟ نہیں قاضی صاحب بلکل نہیں یہ قدرت کا اصول ہے کہ جتنا ظلم کرو گے اتنا لوگ مضبوط ہوں گے پاکستان کی عوام محبت کی زباں جانتی ہے بدمعاشی قبول نہیں کرتی اور یہ آپ اور آپ کے سہولت کاروں نے 8 فروری کو دیکھ لیا۔
قاضی صاحب کھلی عدالت لگائیں اور پاکستان کے غداروں کو پھانسی دے دیں اگر ہم غدار ثابت ہوئے تو ہم اپنی گردنیں کٹوانے کے لیے تیار ہیں لیکن یزید کی بیعت نہیں کرے گی یہ قوم۔
قاضی صاحب نہ میرا لیڈر عمران خان وقت حاضر کے یزید کی بیعت کرے گا نہ قاسم سوری یزید کی بیعت کرے گا اور نہ ہی اس کی عوام یزید کی بیعت کرے گی، ہم گردنیں کٹوانے والے ہیں وقت کے یزیدوں کے سامنے گردنیں جھکانے والے نہیں ہیں۔
"یہ پیار محبت کا ووٹ تھا، یہ کسی شخصیت کا نہیں عمران خان کا ووٹ تھا جو حلقے کے لوگوں نے عمران خان کی محبت میں دیا"۔اٹک سے ن لیگ کے امیدوار ملک حمید اکبر نے اپنی شکست تسلیم کرلی، جیتنے والے پی ٹی آئی امیدوار کو مبارکباد دیدی
اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ کرنے والوں پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ علی بخاری، شعیب شاہین اور بھاری اکثریت سے جیتنے والے پاکستان تحریک انصاف کے دیگر اراکین کے نتائج میں رد وبدل سے پاکستانی عوام کا موجودہ سسٹم سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ جائے گا ۔الیکشن کے حقیقی نتائج کا مطالبہ کرنے والوں پر پولیس کا وحشیانہ تشدد ظلم و بربریت ہے۔مولا کائنات حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ "کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔" مقتدر شخصیات ذہن نشین کر لیں کہ جو لوگ ظلم کے بیج بوتے ہیں ان کے مقدر میں نفرتوں کا پھل ہی ہوتا ہے۔ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اسے کھلے دل سے تسلیم کرنا ملک و قوم کے حق میں بہتر ہے۔
#NA151 کی غیور عوام کو مبارک ہو! جیت ہماری ہے! اپنے کارکنوں، حامیوں اور قیادت کا شکریہ جنہوں نے یہ کامیابی ممکن بنائی۔
جمع کیے گئے مکمل فارم 45 سے واضح ہے کہ میں نے موسیٰ گیلانی کو 5995 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر الیکشن جیتا ہے۔
فارم 45 کے مطابق مسترد شدہ ووٹ 4151 ہیں اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ فارم 47 میں 16,555 بنا کر دکھایا گیا۔
اس واضح ثبوت کی روشنی میں موسیٰ گیلانی کو خوش اسلوبی سے شکست قبول کرنی چاہیے اور سیاسی پختگی دکھاتے ہوئے عوام کے ووٹ کا احترام کرنا چاہیے۔
یاد رکھیں! پاکستانی عوام دھاندلی اور دھوکے سے جیتنے والوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔
عوام کا دیا گیا مینڈیٹ عوام کے سامنے رکھ رہی ہوں۔ اس لنک میں تمام ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔
خواجہ آصف کان کھول کر سن لو یہ 2018 نہیں 2024 ہے تمہیں سیالکوٹ کے پانچ لاکھ ووٹرز کے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے ۔ سیالکوٹ غیرت مند لوگوں کا شہر ہے تمہاری اس جھوٹی جیت کو کوئی قبول نہیں کرتا۔ @UdarOfficial