جیسے جیسے 13 اکتوبر زندگی کا مشکل اور ہولناک دن قریب آرہا ہے ۔ لبّیک یا اقصیٰ کی صدائیں لگانے والے ہمارے بھائیوں کی آوازیں وہ درد بھری سسکتی۔ آوازیں وہ واسطے دل کو چیر رہی ہیں ❤️🩹❤️🩹
ہر ظلم کا حساب بیشک لیا جائے گا
سدا بادشاہی صرف میرے رب کی ہے ❤️🩹
اور جب میرے قائد کی وہ تڑپتی آواز فضا کا سینہ چاک کرتی ہے۔
"اوئے…! ہم تمہارے اپنے بھائی ہیں واپس چلے جاو"
"میں تمہیں تمہاری حلالی ماوں کا واسطہ دیتا ہوں واپس چلے جاو"
"اوے میں تمہیں تمہاری ماوں کے دودھ کا واسطہ دیتا ہوں واپس چلے جاو گولی مت چلاو"
👇
وہ واسطہ جو عرش کو ہلا دینے کے لیے کافی تھا، لیکن ان ظالموں کے دل اتنے پتھر ہو چکے تھے کہ نہ مدینے والے ﷺ کا واسطہ نہ مانا،نہ بھائی ہونے کی دہائی ۔کس قدر ہولناک تھے وہ لمحات جب اپنوں کے ہاتھ اپنوں ہی کے گریبان تک پہنچے اور انسانیت شرمسار ہو کر منہ چھپاتی رہی۔
👇
کیونکہ جو میں نے دیکھا اور جو میں نے سنا، وہ میرے روح کی موت کا سامان بن چکا ہے۔
آہ! وہ دن پھر سے لوٹ رہا ہے۔ وہی بھیانک خونی منظر۔۔۔!
میرا وجود آج بھی کپکپا اٹھتا ہے جب ہواؤں میں وہ صدا گونجتی ہے:
"میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کا واسطہ دیتا ہوں! واپس چلے جاؤ"
👇
کااش! میں کسی ایسے موڑ پر جا کر کھو جاؤں جہاں میرا اپنا وجود بھی مجھے تلاش نہ کر سکے۔ کاش میری یادداشت کی تختی مٹ جائے، میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جائے اور میرے کانوں میں چھائی یہ بھیانک سائیں سائیں ہر آواز کو نگل جائے۔ مجھے نہ کچھ دکھائی دے، نہ کچھ سنائی دے…
👇