ن لیگ کے پاس وزیر اعظم کے کئی امیدوار ہیں میں کئی اُن امیدواروں سے ملا ہوں میں نام نہیں لوں گا مگر وہ وکیل ہیں پڑھے لکھے ہیں سابق وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 20 منٹ میں پیپلز پارٹی کی دھاندلی کے ثبوت نکال کر دکھائے تھے۔ویسے تو کشمیر میں حکومت وزیر اعظم نواز شریف ہی چلائیں گے
سینٹرل ھسپتال راولپنڈی مری روڈ راولپنڈی وہ جگہ ہے جہاں ۲۷ دسمبر ۲۰۰۷ کو بے نظیر بھٹو کی شھادت ہوئی اور اُسکے بعد اِس ھسپتال کا نام بے نظیر بھٹو شھید ھسپتال رکھ دیا گیا۔ آج اُسکے ایکسچینج کا نمبر ملایا اور ایک کسی وارڈ میں بات کرنے کو کہا تو آپریٹر نے جواب دیا کہ جناب یہاں سے کہیں بھی کال ٹرانسفر نہیں ہو سکتی کیونکہ گذشتہ آٹھ دس دن سے ایکسچینج کا سسٹم فالٹی (faulty) ہوا ہے، مرمت کے کئیے درخواست دے رکھی ہے۔” اور کسی ڈیپارٹمنٹ یا ڈاکٹر کا کوئی نمبر بھی دستیاب نہیں۔
@MohsinnaqviC42 صاحب اور کچھ نہیں تو براہ مہربانی اپنے ٹی وی چینل پر اسکی خبر چلوا دیں، شاید پنجاب حکومت @GovtofPunjabPK کو رحم آ جائے۔
دیکھ ہم کو نئے حوالوں میں
وقت ضائع نہ کر سوالوں میں
ہم کہ سقراط کے مقلد ہیں
زہر پیتے رہے پیالوں میں
چاند اُترا نہ گھر کے آنگن میں
چاندی اُتری کسی کے بالوں میں
آپ کیا ڈھونڈنے چلے آئے
ناز جیسے تباہ حالوں میں
#نازمظفرآبادی#قومی_زبان
پاکستان اور ہندوستان کے دشمنی کا محور مسلہ کشمیر نہیں بلکہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان اور ہندوستان کا قیام ہے رہی آپ کی زراعت تو وہ ہندوستان کو آپ کشمیر دے کر بھی نہیں بچا سکے اگر آپ ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مسلہ کشمیر سے جوڑ رہے ہیں تو یہ فقط سیاسی نعرہ ہے
پاکستان مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، اقوام متحدہ، اسلامی کانفرنس جنگیں وغیرہ بھی 76سالوں میں کچھ نہیں کر سکے، اب کشمیر کا مسلہ حل کریں ،جنگی اخراجات ختم کر کہ پیسہ زراعت کی صنعت پہ خرچ کرنا چاہیے، Food is Power کے نظریہ پہ عمل کرنا چاہیے۔
دین سے دور، نہ مذہب سے الگ بیٹھا ہوں
تیری دہلیز پہ ہوں، سب سے الگ بیٹھا ہوں
ڈھنگ کی بات کہے کوئی، تو بولوں میں بھی
مطلبی ہوں، کسی مطلب سے الگ بیٹھا ہوں
بزم احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے
مطمئن دل ہے بہت، جب سے الگ بیٹھا ہوں
غیر سے دور، مگر اس کی نگاہوں کے قریں
محفل یار میں اس ڈھب سے الگ بیٹھا ہوں
یہی مسلک ہے مرا، اور یہی میرا مقام
آج تک خواہش منصب سے الگ بیٹھا ہوں
عمر کرتا ہوں بسر گوشۂ تنہائی میں
جب سے وہ روٹھ گئے، تب سے الگ بیٹھا ہوں
میرا انداز نصیرؔ اہل جہاں سے ہے جدا
سب میں شامل ہوں، مگر سب سے الگ بیٹھا ہوں
پیر نصیر الدین نصیر رح