کوئیٹہ ۔ 10 جون
سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیرِ صدارت ڈپارٹمنٹل سب کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں چیف انجینئر نصیر آباد زون محمد بشیر ناصرچیف انجینئر قلات و خضدار زون عزیز اللہ خان کاسی چیف انجینئر لورالائی و ژوب زون قاضی نورالحق ٹیکنیکل ایڈوائزر احسان اللہ خان دوتانی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پی اینڈ ڈی کے حکام اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز نے شرکت کی اجلاس کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت مختلف سڑکوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا متعلقہ حکام نے منصوبوں کی فزیبلٹی تخمینہ لاگت تکنیکی پہلوؤں اور مجوزہ مدتِ تکمیل کے حوالے سے جامع بریفنگ دی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ڈپارٹمنٹل سب کمیٹی نے مختلف نئے روڈ انفراسٹرکچر منصوبوں کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق متعدد اسکیموں کی منظوری کی سفارش بھی کی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منظور شدہ منصوبوں پر جلد از جلد عملی کام کے آغاز کے لیے تمام قانونی انتظامی اور تکنیکی تقاضے بروقت مکمل کیے جائیں گے اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی نگرانی اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات صوبے بھر میں ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے اور عوام کو بہتر سفری و تعمیراتی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کاوشیں بھرپور انداز میں جاری رکھے گا۔
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کے ہدایات کی روشنی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات ایک اینڈ ایم ورکس ڈویژن کے زیر نگرانی کوئیٹہ شہر کے مختلف روڈز پر کارپٹنگ کا کام مکمل کیا جاچکا ہے ان منصوبوں میں جی او آر کالونی اور نوشیروانی سٹریٹ شامل ہیں
کوہیٹہ ۔ 05 جون
سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا ہے کہ رکھنی۔بیکڑ روڈ منصوبہ علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا اس شاہراہ کی تکمیل سے رکھنی بیکڑ اور اپر ڈیرہ بگٹی کے درمیان سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ تجارت، زراعت، معدنی وسائل کی ترسیل اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے رکھنی بیکڑ روڈ منصوبے پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر چیف انجینئر سبی زون زبیر احمد کھوسہ چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ ایس ای نصیر آباد سرکل محمد اکرم خواجہ خیل ایگزیکٹو انجینئر روڈز ڈیرہ بگٹی شمس الحق اور ٹیکنکل ایڈوائزر احسان اللہ خان دوتانی کے علاؤہ کنسلٹنٹ و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو رکھنی بیکڑ روڈ منصوبے پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ یہ سڑک دور دراز علاقوں کو مرکزی شاہراہوں سے منسلک کرکے عوام کے لیے تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی آسان بنائے گی۔ مزید برآں، منصوبے کی تکمیل سے مقامی افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقے میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوں گے جس سے مجموعی طور پر ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مذید تیز اور بہتر کیا جائے تاکہ یہ منصوبہ اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہو جائے انہوں نے ہدایات دیں منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے مذید زیادہ مشنری اور لیبر میں اضافہ کریں تاکہ منصوبے کی تکمیل میں مذید تیزی آجائے
*اسلام آباد:
بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاق اور صوبے کا مشترکہ عزم اہم منصوبوں کے فنڈز اور نئی اسکیموں پر اتفاق*
اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں فنڈز کے اجراء اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان اور سیکریٹری آبپاشی سہیل الرحمن بھی شریک تھے اس موقع پر بلوچستان میں جاری اہم نوعیت کے وفاقی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور نئے مالی سال کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی بہتر مالیاتی ایلوکیشن نئی اسکیموں اور ترجیحی شعبوں پر غور کیا گیادونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گےملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نئے مالی سال میں صوبے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کو قومی ترقی کے دھارے میں مزید مؤثر انداز میں شامل کرنے مواصلات آبپاشی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ملاقات کو بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
کوئیٹہ ۔ 3 جون
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیرِ صدارت صوبے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر کوئیٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی چیف انجینئر لورالائی۔ژوب زون قاضی نور الحق چیف انجینئر فیڈرل پراجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ ڈائریکٹر الیکشن کمیشن آف پاکستان نعیم احمد سمیت متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز آفیسران نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے بھر میں الیکشن کمیشن کے تحت جاری 08منصوبوں جن میں نئی عمارتوں اور باؤنڈری وال کی تعمیر شامل ہے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ بریفنگ کے مطابق تمام منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور مقررہ اہداف کے مطابق پیش رفت جاری ہے اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو تمام منصوبے جون کے آخر تک مکمل کر لیے جائیں گے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران معیار اور شفافیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ منصوبے دیرپا اور عوامی ضروریات کے مطابق ہوں ڈائریکٹر الیکشن کمیشن نعیم احمد نے منصوبوں کی پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار قابلِ اطمینان ہے انہوں نے کہا کہ یہ ریمارکس الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے جاری تعمیراتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کے دوران دیے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ صوبے کے انفراسٹرکچر کی جدید خطوط پر ترقی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہیں۔ ان کا وژن ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےذریعےبلوچستان میں ترقی خوشحالی اور بہتر عوامی سہولیات کو فروغ دیا جائے۔
کوئٹہ۔ 02 جون
ایس ای صدر میر محمد کھوسہ نے ہائی کورٹ کے توسیعی منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ کچلاک ڈویژن محمد عمر درانی متعلقہ انجینئرز اور دیگر حکام بھی موجود تھے دورے کے دوران ایگزیکٹیو انجینئر محمد عمر درانی نے منصوبے کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہائی کورٹ کے توسیعی منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور منصوبہ جلد اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہونے کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ کام کے معیار اور تعمیراتی ضوابط پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہےبریفنگ میں منصوبے کے مختلف مراحل تعمیراتی پیش رفت درپیش امور اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی گئیں حکام نے منصوبے کی تکمیل کے بعد عدالتی نظام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس موقع پر ایس ای صدر میر محمد کھوسہ نے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کام کے معیار رفتار اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ پڑتال کی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ اہم نوعیت کا حامل ہے لہٰذا اس کی تکمیل میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ اسے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے نہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے جبکہ عوامی مفاد کے حامل منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے توسیعی منصوبے کی تکمیل سے عدالتی امور کی انجام دہی میں بہتری جدید سہولیات کی فراہمی اور بڑھتی ہوئی انتظامی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد عدالتی نظام کے انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
چمن۔23 مئی 2026
چیف انجینئر کوئٹہ زون انجینئر عبدالرحیم بنگلزئی سپرنٹنڈنگ انجینئر پشین سرکل انجینئر وسیم حیدر اور چیف آرکیٹیکچر ڈاکٹر سہراب مری نے چمن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران جاری ترقیاتی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا وفد نے جن ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ان میں فوڑیفیکیشن آف تھاناز اینڈ پوسٹس اور ڈگری کالج میں جاری ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ایکزیکٹیو انجنئیر بلڈنگ صغیر احمد نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ افسران کو منصوبے پر جاری کام، تکنیکی پہلوؤں اور تکمیل کے مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ منصوبہ اس وقت زیرِ تعمیر ہے اور مقررہ معیار کے مطابق کام جاری رکھا جا رہا ہے اس موقع پر چیف انجینئر انجینئر عبدالرحیم بنگلزئی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اور متعلقہ اداروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور سیکیورٹی سے متعلق منصوبے خطے میں استحکام اور انتظامی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر انجینئر وسیم حیدر نے کہا کہ منصوبوں کی پیش رفت پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ تمام تعمیراتی کام طے شدہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل ہوں جبکہ چیف آرکیٹیکچر ڈاکٹر سہراب مری نے ڈیزائن تعمیراتی معیار اور تکنیکی تقاضوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی دورے کے اختتام پر حکام نے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو کام مزید تیز اور مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی چیف انجینئر عبدالرحیم بنگلزئی نے مذید کہا کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل سے چمن میں سیکیورٹی انفراسٹرکچر اور سرکاری سہولیات کے معیار میں بہتری متوقع ہے۔
پشین ۔مئی 2026:
سپرنٹنڈنگ انجینئر پشین سرکل انجینئر وسیم حیدر نے ایگزیکٹو انجینئر روڈز پشین انجینئر مجیب اللہ مندوخیل ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز انجینئر نصراللہ متعلقہ ایس ڈی اوز سب انجینئرز اور فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ ضلع پشین میں جاری مختلف عوامی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی شعبہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) اور بلوچستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت جاری سڑکوں اور عمارتوں سے متعلق منصوبوں کی پیش رفت معیارِ تعمیر اور مقررہ وقت میں تکمیل کے امور کا جائزہ لیا گیا دورے کے دوران وفد نے متعدد اہم منصوبوں کا معائنہ کیا جن میں پشین سٹی پولیس اسٹیشن کی فورٹیفیکیشن پشین میں پری فیب رہائشی سہولیات تور شاہ ہیریٹیج بلڈنگ نرسنگ کالج پشین اور 50 بستروں پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پشین شامل تھے اس کے علاوہ بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جاری سڑکوں کے منصوبوں جن میں بٹیزئی تا تور شاہ روڈاسپورٹس کمپلیکس تا لمڑان روڈ اور اسپورٹس کمپلیکس روڈز شامل ہیں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیاسپرنٹنڈنگ انجینئر انجینئر وسیم حیدر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر سہولیات میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم رہائش اور سڑکوں کے شعبوں میں جاری منصوبے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور ان کی تکمیل سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گااس موقع پر منصوبوں کی رفتار تکنیکی امور اور دستیاب وسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ متعلقہ افسران نے جاری کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دورے کے دوران تعمیراتی معیار اور مختلف منصوبوں میں درپیش چیلنجز کا جائزہ لے کر ضروری رہنمائی فراہم کی گئی واضح رہے کہ مذکورہ ترقیاتی منصوبے ضلع پشین میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی صحت و تعلیم کی سہولیات میں بہتری اور رابطہ سڑکوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم پیش رفت تصور کیے جا رہے ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے علاقے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔
کوئٹہ، 21 مئی:
چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی نے محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کچلاک ڈویژن کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر روڈز کچلاک ڈویژن قاضی ثناء اللہ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
چیف انجینئر نے جن منصوبوں کا معائنہ کیا، ان میں چشمہ پل، ہنہ اوڑک روڈ، نواں کلی میں جاری ترقیاتی منصوبے اور بی ڈی اے پل شامل ہیں۔ دورے کے دوران ایگزیکٹو انجینئر قاضی ثناء اللہ نے جاری منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور بیشتر منصوبے جلد تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو جائیں گے۔
اس موقع پر چیف انجینئر عبدالرحیم بنگلزئی نے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے تعمیراتی مٹیریل کے معیار اور استعمال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ تمام منصوبے عوامی اہمیت کے حامل ہیں، اس لیے ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل سے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی ممکن ہوگی، لہٰذا متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیں تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جا سکیں۔
کوئٹہ، 20 مئی ۔
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بی ایس ڈی آئی (BSDI) کے تحت بلوچستان بھر میں جاری ترقیاتی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن کی تکمیل سے صوبے کے انفراسٹرکچر میں نمایاں اور انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی جبکہ ان کے مثبت اثرات صوبے کی مجموعی ترقی اور عوامی سہولیات کی بہتری پر مرتب ہوں گےان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں بی ایس ڈی آئی فیز ون اور فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز متعلقہ افسران سپرنٹنڈنگ انجینئرز ٹیکنیکل ایڈوائزر سمیت تمام ضلعی انجینئرز اور افسران نے بذریعہ زوم شرکت کی اجلاس کے دوران صوبے کے ہر ضلع کے ایگزیکٹیو انجینئرز روڈز اور بلڈنگز نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری بی ایس ڈی آئی منصوبوں کی پیش رفت تعمیراتی کاموں کی رفتارمعیار اور تکمیل کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے تمام منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے ہر ضلع میں روڈ اور بلڈنگ انفراسٹرکچر بہتر ہوگا جس سے نہ صرف ترقیاتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو جدید اور بہتر سہولیات بھی میسر آئیں گی انہوں نے تمام ضلعی انجینئرز اور متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی مؤثر انداز میں یقینی بنائی جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غفلت یا ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں پہلے ہی چند انجینئرز کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا جا چکا ہے انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کی تکمیل تعمیراتی معیار اور دیگر تکنیکی معاملات پر کسی قسم کی کوتاہی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی میر سلیم احمد کھوسہ نے مزید کہا کہ صوبے میں جاری بی ایس ڈی آئی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں یہ ٹیمیں اپنے اپنے زونز کے اضلاع میں جاری منصوبوں کا معائنہ کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹس سیکریٹری آفس کو ارسال کریں گی تاکہ منصوبوں میں شفافیت معیار اور رفتار کو مزید مؤثر بنایا جا سکے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ صوبے میں پائیدار ترقی مضبوط انفراسٹرکچر اور عوامی خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
کوئٹہ۔ 20 مئی
ایس ای صدر میر محمد کھوسہ نے ہائی کورٹ کے توسیعی منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ کچلاک ڈویژن محمد عمر درانی متعلقہ انجینئرز اور دیگر حکام بھی موجود تھے دورے کے دوران ایگزیکٹیو انجینئر محمد عمر درانی نے منصوبے کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہائی کورٹ کے توسیعی منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور منصوبہ جلد اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہونے کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ کام کے معیار اور تعمیراتی ضوابط پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہےبریفنگ میں منصوبے کے مختلف مراحل تعمیراتی پیش رفت درپیش امور اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی گئیں حکام نے منصوبے کی تکمیل کے بعد عدالتی نظام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس موقع پر ایس ای صدر میر محمد کھوسہ نے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کام کے معیار رفتار اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ پڑتال کی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ اہم نوعیت کا حامل ہے لہٰذا اس کی تکمیل میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ اسے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے نہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے جبکہ عوامی مفاد کے حامل منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے توسیعی منصوبے کی تکمیل سے عدالتی امور کی انجام دہی میں بہتری جدید سہولیات کی فراہمی اور بڑھتی ہوئی انتظامی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد عدالتی نظام کے انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
لسبیلہ، 19 مئی:
چیف انجینئر قلات خضدار زون عزیز اللہ خان کاسی نے ضلع لسبیلہ میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیااس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر لسبیلہ فخرالدین جمالی ایگزیکٹیو انجینئر روڈز ارشد زہری ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ خلیل احمد عیسیٰ زئی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے دورے کے دوران چیف انجینئر نے سی ایچ ڈبلیو تا پیر بمبور روڈ اور ہنگلاج ماتا ڈیولپمنٹ پروجیکٹ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا معائنہ کیاایگزیکٹیو انجینئر روڈز ارشد زہری نے سی ایچ ڈبلیو تا پیر بمبور روڈ منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ جلد تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو جائے گااسی طرح ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ خلیل احمد عیسیٰ زئی نے ہنگلاج ماتا ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے اور مقررہ وقت کے اندر اس کی تکمیل اولین ترجیح ہےاس موقع پر چیف انجینئر عزیز اللہ خان کاسی نے کہا کہ دونوں منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں خصوصاً ہنگلاج ماتا مندر دنیا بھر کی ہندو برادری کے لیے ایک اہم مذہبی مقام کی حیثیت رکھتا ہے جہاں ہر سال لاکھوں یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہنگلاج ماتا ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف زائرین کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ علاقے میں مذہبی سیاحت کو بھی مزید فروغ حاصل ہوگاجس سے مقامی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
کوئٹہ، 18 مئی
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کے ہدایات کی روشنی میں چیف انجینئر قلات خضدار زون عزیز اللہ خان کاسی نے ضلع حب میں جاری مختلف روڈ کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور استعمال ہونے والے مٹیریل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر لسبیلہ فخرالدین جمالی، ایگزیکٹو انجینئر روڈز ضلع حب عبد الوہاب زہری ایس ڈی او اکرم سعادت ایس ڈی او عبد السبحان اور سب انجینئر حسین احمد سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھےدورے کے دوران چیف انجینئر نے پیر کس روڈ اور سدرن بائی پاس روڈ منصوبے کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار استعمال شدہ مٹیریل اور منصوبوں پر پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیاانہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکےاس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر روڈز ضلع حب عبد الوہاب زہری نے جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے منصوبوں کی موجودہ صورتحال پیش رفت، درپیش مسائل اور تکنیکی چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیاانہوں نے بتایا کہ اہم نوعیت کے ان روڈ منصوبوں پر کام جاری ہے اور تکنیکی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں چیف انجینئر قلات خضدار زون عزیز اللہ خان کاسی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوامی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گےانہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی اور معیار کی جانچ سے شفافیت اور بہتر کارکردگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے جبکہ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔
کوئٹہ، 18 مئی
چیف انجینئر قلات خضدار زون عزیز اللہ خان کاسی نے ضلع حب میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور استعمال ہونے والے مٹیریل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر لسبیلہ فخرالدین جمالی، ایگزیکٹو انجینئر روڈز ضلع حب عبد الوہاب زہری ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ احمد خان خجک سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھےدورے کے دوران چیف انجینئر نے پری فیب ڈی پی او آفس ضلع حب سمیت دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار استعمال شدہ مٹیریل اور منصوبوں پر پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیاانہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکےاس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ضلع حب احمد خان خجک نے جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے منصوبوں کی موجودہ صورتحال پیش رفت، درپیش مسائل اور تکنیکی چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیاانہوں نے بتایا کہ مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور تکنیکی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں چیف انجینئر قلات خضدار زون عزیز اللہ خان کاسی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوامی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گےانہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی اور معیار کی جانچ سے شفافیت اور بہتر کارکردگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے جبکہ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔
پشین: 15 مئی
ایس ای پشین سرکل انجینئر وسیم حیدر کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، معیار اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ
ایس ای پشین سرکل انجینئر وسیم حیدر نے ضلع پشین میں جاری مختلف تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبوں کی پیش رفت تعمیراتی معیار مقررہ ٹائم لائن اور جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا تھا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں دورے کے دوران انجینئر وسیم حیدر نے 50 بستروں پر مشتمل ڈی ایچ کیو ہسپتال پشین کا معائنہ کیا جہاں جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ہسپتال منصوبے کو مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جدید طبی سہولیات میسر آسکیں اس کے علاوہ انہوں نے تھانہ صدر (PS Saddar) کی فورٹیفیکیشن اسکیم کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے
انجینئر وسیم حیدر نے پشین میں پری فیب رہائش گاہوں (Prefab Accommodation) کی تعمیراتی پیش رفت کا معائنہ کرتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا تاکہ متعلقہ عملے کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں دورے کے دوران ڈی سی ہاؤس پشین میں جاری تعمیراتی و بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ورثہ عمارتوں کی بحالی (Heritage Building Revival) منصوبے کے تحت تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں کی اصل شناخت برقرار رکھتے ہوئے بحالی کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اسی طرح انجینئر وسیم حیدر نے جان اڈہ روڈ کی بحالی (Rehabilitation of Jan Adda Road) منصوبے کا معائنہ کیا اور سڑک کی تعمیر و مرمت کے معیار رفتار اور عوامی سہولت کے پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے بہتر انفراسٹرکچر سے آمدورفت میں آسانی اور مقامی معیشت کو فروغ ملے گامزید برآں نرسنگ کالج پشین کے مجوزہ مقام کا دورہ بھی کیا گیا، جہاں مستقبل میں طبی تعلیم اور تربیت کی سہولیات کے فروغ کے لیے منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیااس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ ضلع پشین نصر اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے اور تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انجینئر وسیم حیدر نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیارشفافیت اور رفتار کو اولین ترجیح دی جائےتاکہ عوامی مفاد کے منصوبے بروقت مکمل ہو کر مقامی آبادی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا سکیں۔
کوئیٹہ ، 14 مئی
سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں میں زیرو ایکسپینڈیچر کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام چھ زونز کے چیف انجینیر آفیسران ایس ایز ایگزیکٹو انجینیر آفیسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس کو مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر زیرو ایکسپینڈیچر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی متعلقہ افسران نے منصوبوں میں تاخیر اور فنڈز کے استعمال نہ ہونے کی وجوہات درپیش تکنیکی مسائل اور دیگر انتظامی رکاوٹوں سے آگاہ کیا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر زیرو ایکسپینڈیچر کی شرح زیادہ ہے وہاں فوری طور پر تکنیکی اور انتظامی مسائل کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد پہنچ سکیں اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ منصوبوں کی مسلسل۔
کوہیٹہ ۔ 13 مئی
سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کے زیر صدارت زیارت میں سیاحتی شعبے کی ترقی سے متعلق منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری کلچر حمیداللہ ناصر چیف انجینئر سبی زون زبیر کھوسہ چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ ایس ای زیارت سبی جمال بگٹی ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ زیارت عرفان مندوخیل سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ زیارت عرفان مندوخیل نے سیاحت کے فروغ کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں ان کی موجودہ صورتحال تعمیراتی پیش رفت اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیارت میں سیاحوں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی انفراسٹرکچر کی بہتری اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گااس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ زیارت بلوچستان کا ایک اہم اور خوبصورت سیاحتی مقام ہے جہاں ہر سال ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ سیاحت کے شعبے سے متعلق تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کام مقررہ مدت میں مکمل ہونے چاہییں تاکہ عوام اور سیاح بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کلچر حمیداللہ ناصر نے کہا کہ زیارت میں ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے تاہم ان شعبوں کی حقیقی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ اگر سیاحتی مقامات پر جدید سہولیات فراہم کی جائیں تو نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی توجہ بھی حاصل کی جا سکتی ہے جس سے مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گااجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ زیارت میں جاری تمام ترقیاتی اور سیاحتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے گی تاکہ علاقے کو ایک جدید اور پرکشش سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔