@Saudi_MT
سعودی عرب کی سب سے اونچی چوٹی سطح سمندر سے 3,015 میٹر کی بلندی پر #ولی_العہد کے عالمی سیاحتی منصوبے کا آغاز
@Soudahpeaks
پروجیکٹ، جس کا مقصد ایک پرتعیش پہاڑی سیاحتی مقام تیار کرنا اور سال بھر میں 20 لاکھ سے زائد سیاحوں کو راغب کرنا ہے
#MBS_Vision@UNWTO
@Saudi_MT
سعودی عرب کی سب سے اونچی چوٹی ,سطح سمندر سے 3,015 میٹر کی بلندی پر #ولی_العہد کا
@Soudahpeaks#MBS
پروجیکٹ، جس کا مقصد ایک پرتعیش پہاڑی سیاحتی مقام تیار کرنا اور سال بھر میں 20 لاکھ زائرین کو راغب کرنا ہے۔
#World_Tourism_Day@UNWTO
آذربائیجان سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا جس کے بعد پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی۔آذربائیجان ائیر لائن کی ہفتہ وار 2 پروازیں باکو سے لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی۔
#Azerbaijan#Pakistan
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں پاکستان کی مسلح افواج اور اس کی قیادت کو ملوث کرنے کی تیز اور دانستہ طور پر کوششیں کی گئی ہیں جو کہ ایک غیر مناسب بات ہے،ملک کے مفاد کے لیے پاک فوج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھنا بہتر ہے
عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
#shiekhrasheed#HanifAbbasi
لاہور ہائی کورٹ نے 2 نچلی عدالتوں کے ان فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس میں ایک خاتون کو ان کے سابقہ شوہر سے جہیز کی رقم واپس مانگنے کے حق سے اس مفروضے کی بنیاد پر انکار کر دیا گیا تھا کہ عورت کا بڑا خاندان ہے اور پشتون اپنی بیٹیوں کو جہیز نہیں دیتے
#dowry
پی ٹی آئی کے ولید اقبال کی زیر سربراہی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے مسجد نبویﷺ واقعے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات درج کرنے کا نوٹس لے لیا، اس معاملے پر متعلقہ حکام سے بریفنگ کے لیے کمیٹی کا اجلاس 9 مئی کو طلب کرلیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت جو نام نہاد وزیر اعلیٰ ولد وزیر اعظم حکومت چل رہی ہے وہ کچے دھاگے سے بندھی ہوئی حکومت ہے اور اس پر کوئی ذمہ داری لینے کو تیار ہی نہیں ہے
#FawadChaudhry
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ حکومت کو گندم کے ایک اور بحران کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ رواں سال گندم کی پیداوار ہدف سے 30 لاکھ ٹن کم رہنے کا خدشہ ہے
#wheat#shahbazsharif
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے موٹروے پر انکے ساتھ پیش آنے والے حادثےکو جان لیوا قرار دے دیا، انکا کہنا تھا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں مجھے مارنے کی سازش تھی جسکے پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے
#PTI
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا مجھے گزشتہ سال جولائی میں معلوم ہوگیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) والوں نے ہماری حکومت گرانے کا پورا منصوبہ بنایا ہوا ہے، یہ جو انھوں نے ابھی کیا ہے یہ تو بہت پہلے سے منصوبہ بنا کر بیٹھے ہوئے تھے
#ImranKhan
پاکستانی باؤلر حسن علی نے جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ 2022 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’ہلٹن پلیئر آف دی منتھ‘ کا ایوارڈ حاصل کر لیا، حسن علی چیمپئن شپ میں لنکا شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
#Pakistan#hassanali#Cricket
وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران کے بیرون ملک سازش کے الزامات پر ’انکوائری کمیشن‘ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو تمام حقائق عوام کے سامنے لائے گا
#PMLN#MaryamAurangzeb
پنجاب حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ذمہ داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اس کے علاوہ عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
#HamzaShahbaz#CMPunjab
جامعہ کراچی خودکش دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال کے علاقےسے ایک ایم فل کرتے طالب علم کو حراست میں لیا گیا۔ملزم جامعہ کراچی میں لیکچرز دیتا تھاملزم کے زیراستعمال لیپ ٹاپ اور غیرملکی لٹریچر بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
#karachiuniversityblast
ماہرین موسمیات کا کہنا ہےکہ مارچ کے بعد اب اپریل میں بھی پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا اور گرمی میں اضافے سے فصلیں متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔
#WeatherUpdate
روسی وزیرخارجہ سرگئی لارووف نے بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیرخارجہ بننے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کےمفاد کیلئے مل کرکام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ پاکستانی وزیرخارجہ کا ماسکو کا دورہ خوشی کا باعث ہوگا
#Moscow#ForiengMinister
وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ #سعودی_عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺپر حاضری دینے پہنچا جہاں #مسجد_نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نےچور چور کی نعرہ بازی شروع کردی۔
#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور