میں پانچواں موسم ہوں
میں رنگِ ہشتم
میں گمشدہ سیارہ
میں دوسری زمین ہوں
مجھے دریافت کرنے کے لیے تم پر
لازم ہے کہ تم بلا کے ذہین ہو !
کہ کچھ راز کند ذہنوں پہ کھلنے کے نہیں ہوتے !
ع
تم جب آؤگی تو کھویا ہوا پاؤگی مجھے
میری تنہائی میں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں
میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں
میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں
میرے حجرے میں نہیں اور کہیں پر رکھ دو
آسماں لائے ہو لے آؤ زمیں پر رکھ دو
اب کہاں ڈھونڈھنے جاؤ گے ہمارے قاتل
آپ تو قتل کا الزام ہمیں پر رکھ دو
میں نے جس تاک پہ کچھ ٹوٹے دیے رکھے ہیں
چاند تاروں کو بھی لے جا کے وہیں پر رکھ دو