خطہ تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ مذاکرات کے دوران ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ کسی بھی طور جائز نہیں تھا۔ خطے اور عرب دنیا کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں، جبکہ ایران نے اپنے دفاع کے لیے مزاحمت کا راستہ اپنایا، جو اس کا حق ہے۔ ایران کی قیادت کو نشانہ بنانے کے باوجود وہ ڈٹے ہوئے ہیں اور طویل عرصے سے عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے کے باوجود حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ موجودہ کشیدگی تیسری عالمی جنگ کی شکل اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے، جبکہ اقوامِ متحدہ کا ک��دار بھی مایوس کن رہا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی، باچا خان کے فلسفۂ عدم تشدد کی پیروکار ہے اور جنگ کو کسی مسئلے کا حل نہیں سمجھتی۔ پاکستان اور افغانستان، دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام یقینی بنائیں اور سفارتی ذرائع، بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا نوشہرہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #MianIftikharHussain
ہمارے خطے میں عملاً تیسری عالمی جنگ جاری ہے، اور گزشتہ پچاس برسوں سے پشتون سرزمین مسلسل خونریزی کا شکار ہے۔ ہم ہر اُس جنگ اور ظلم کے خلاف ہیں جہاں بے گناہ انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہوں، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو۔ اسلام نے مرد و عورت دونوں پر علم حاصل کرنا فرض قرار دیا ہے، مگر افسوس کہ ہمارے معاشرے میں آج بھی خواتین کو تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ پشتون قوم ایک امن پسند قوم ہے، جو عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے۔ مگر ہمیں دانستہ طور پر اپنی تاریخ سے دور رکھا گیا تاکہ ہماری شناخت اور شعور کو مسخ کیا جا سکے۔
میاں افتخار حسین
صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #ANPPakhtunKhwa | #MianIftikharHussain
نوشہرہ: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی نوشہرہ پریس کلب آمد، صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے پریس کلب کے نومنتخب صدر تفہیم الرحمان، جنرل سیکرٹری شاہین شاہ اور دیگر منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ ضلعی صدر زاہد خان اور دیگر اراکین بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب اراکین صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ آزاد اور غیر جانبدار صحافت کے فروغ اور ملک میں آئین و جمہوریت کی بالادستی کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔
#ANP | #ANPNowshera | #ANPPakhtunkhwa
نکمے، نااہل اور نالائق جب حکمران بن جاتے ہیں بلکہ مسلط کئے جاتے ہیں تو یہی ہوتا ہے۔ خدائی خدمتگار آرگنائزیشن ہر سال مفت "باچاخان دسترخوان" کا اہتمام کرتی ہے اور یہ نمودونمائش کے لئے نہیں بلکہ باچاخان کی فکر کے مطابق "مخلوق کی خدمت" کی غرض سے ہوتا ہے۔ ان نااہلوں نے آج سوات میں قائم باچاخان دسترخوان کو بھی اپنے کھاتے میں ڈال دیا۔ اگر یہی معاملہ ہے تو پھر عوام کے ٹیکس کے پیسے کہاں جارہے ہیں جو یہ لوگ مفت افطاری کے نام پر دعوے کرتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس 'سکینڈل' کی بھی تحقیقات کرائی جائیں
@KKO1921
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ/ اے این پی نے فیصلہ افسوسناک اور عوام دشمن قرار دے دیا
🛑پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت 55 روپے فی لیٹر تک اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے، ایمل ولی خان
🛑جو پٹرول اور ڈیزل اس وقت ملک میں دستیاب ہے وہ پرانی قیمتوں پر خریدا گیا تھا
🛑اس کے باوجود حکومت کی جانب سے یکدم 55 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے مترادف ہے
🛑حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر تقریباً 100 روپے تک مختلف ٹیکسز اور لیوی وصول کررہی ہے
🛑ایسے حالات میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالنا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ��ے
🛑پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس بے تحاشہ اضافے سے مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی
🛑مہنگائی کا براہ راست اثر عام شہری، مزدور، کسان اور متوسط طبقے پر پڑے گا
🛑ٹرانسپورٹ، خوراک اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا
🛑پہلے سے مشکلات کا شکار عوام کی زندگی مزید اجیرن بن جائے گی
#ANP | #AimalWaliKhan | #PetroliumPriceHike
تاریخ کے کٹہرے میں ہم سب نے کھڑا ہونا ہے۔
2021 سے لے کر 2026 تک ہم مسلسل کہتے آئے کہ یہ خوش فہمی نہ پالیں کہ افغانستان میں آپ کی “دوست حکومت” آگئی ہے۔ دہشتگرد کبھی دوست نہیں ہوتا، دہشتگرد صرف دہشتگرد ہوتا ہے۔
ہم نے خبردار کیا تھا کہ نظریاتی وابستگیوں اور وقتی مفادات کی بنیاد پر بنائی گئی پالیسیاں آخرکار ریاست اور عوام دونوں کو نقصان پہنچائیں گی۔ آج وہی عناصر، جنہیں کل تزویراتی گہرائی یا دوستی کا نام دیا جارہا تھا، نہ جانے کس کس عنوان سے آپریشنوں کی زد میں ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے تاریخ سے کچھ سیکھا؟
جب تک ریاستی پالیسی کی بنیاد یہ نہیں ہوگی کہ دہشتگرد کا نہ کوئی دوست ہوتا ہے، نہ کوئی مذہب، نہ کوئی قوم تب تک ہم یہی غلطیاں دہراتے رہیں گے۔ تب تک ہمارے اپنے لوگ بے گھر ہوں گے، ہمارے بازار ویران ہوں گے اور ہمارے نوجوان قبروں اور کیمپوں کے درمیان زندگی گزارنے پر مجبور رہیں گے۔
ریاست کی ذمہ داری وقتی بیانیہ بنانا نہیں، مستقل اصول اپنانا ہے۔ اور ا��ول صرف ایک ہونا چاہیے:
دہشتگردی کے خلاف بلاامتیاز، غیرمشروط اور دوٹوک موقف۔
ورنہ تاریخ صرف یاد نہیں رکھتی، فیصلہ بھی سناتی ہے۔
بنوں میں ایک لڑکی لڑکے کا بھیس بدل کر دکان پر کام کرتی رہی وجہ گھر میں کسی مرد کا نہ ہونا تھا تو گھر میں رہ کر جسم بیچنے سے بہتر دکان پر جانا مناسب سمجھا اس بیٹی نے لیک�� یہ بات جنگلی طالبان کو ناگوار گزری تو اسے رات کو گھر سے اٹھایا اور تشدد آپ خود دیکھ لو
یہ کیس بھی آپ کے سپرد
A delegation of the Awami National Party led by Provincial President Mian Iftikhar Hussain visited the Iranian Consulate and met Consul General of the Islamic Republic of Iran.
The ANP delegation expressed heartfelt condolences on the martyrdom of Iran’s Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei and offered prayers for him and others who lost their lives. We also conveyed ANP’s message of solidarity with the people of Iran.
#ANP #ANPKhyberPakhtunkhwa
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد نے ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا
اے این پی وفد نے پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ سے ملاقات کی
وفد میں صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور ترجمان ارسلان خان ناظم شامل تھے
جائنٹ سیکرٹری حامد طوفان، سیکرٹری یوتھ افیئرز طارق افغان ایڈوکیٹ، سالار شاکر اللہ شینواری اور اظہار خلیل بھی وفد کا حصہ تھے
ملاقات کے دوران وفد نے قونصل جنرل سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا
اے این پی وفد نے آیت اللہ علی خامنہ ای اور انکے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی
◾️عوامی نیشنل پارٹی ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، میاں افتخار حسین
◾️اے این پی اس مشکل گھڑی میں خود کو ایرانی عوام کے غم میں برابر کا شریک سمجھتی ہے
◾️خطے میں پائیدار امن کے لیے خودمختار ریاستوں کے احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ناگزیر ہے
◾️کسی بھی ملک کی قیادت پر حملہ نہ صرف اس کی خودمختاری پر ضرب ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے
◾️خطہ پہلے ہی بدامنی اور جنگوں کے منفی اثرات بھگت رہا ہے ایسے میں مزید کشیدگی عالمی امن کے لیے نقصان دہ ہوگی
◾️عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ سامراجی مداخلت، جارحیت اور طاقت کے بے جا استعمال کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے
◾️عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے
◾️موجودہ حالات میں باچا خان کے افکار کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے
◾️عالمی برادری جاری کشیدگی کے خاتمے، مذاکرات کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے
◾️دہشت، جنگ اور خونریزی مسائل کا حل نہیں بلکہ مکالمہ، باہمی احترام اور سیاسی تدبر ہی دیرپا امن کی بنیاد فراہم کرتے ہیں
ملاقات کے اختتام پر ایرانی قونصل جنرل نے اے این پی قیادت کا شکریہ ادا کیا
پشاور: صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا اور قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ سے ملاقات کی۔ اے این پی وفد میں صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئ، ترجمان ارسلان خان ناظم، جائنٹ سیکرٹری حامد طوفان، سیکرٹری یوتھ افیئرز طارق افغان ایڈوکیٹ اور سالار شاکر اللہ شینواری شامل تھے۔ ملاقات کے دوران اے این پی وفد نے قونصل جنرل سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ اے این پی وفد نے آیت اللہ علی خامنہ ای اور انکے ساتھ ش��ید ہونے والے دیگر افراد کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ایرانی عوام کو یکجہتی کا پیغام دیا۔
#ANP | #ANPPatkhtunkhwa
شہید عثمان خان کاکڑ کے صاحب زادے خوشحال خان کاکڑ کو این اے 251 سے کامیاب قرار دیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے ��ہید والد کے راہ پر چلتے ہوئے پارلیمان میں اپنے محکوم و مظلوم عوام کی آواز کو مؤثر انداز میں پیش کرینگے..