معلوماتی ٹویٹ
زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں
1۔موضع
یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہے جو عموماَ ایک بڑے گاؤں یا ایک سے زیادہ چھوٹے گاؤں کو ملا کر بنایا جاتا ہے
موضع کا نام اس گاؤں یا ایریا کے نام پر ہی درج ہوتا ہے
2۔ کھیوٹ نمبر
جب موضع بن جاتا ہے تو اس میں
بہت سارے لوگوں اور خاندانوں کی زمین شامل ہوتی ہے
اس کی تقسیم مزید آسان بنانے کے لیے کھیوٹ نمبر دے دیے جاتے ہیں
مثلا 100 ایکڑ ایک خاندان کے پاس ہے اسے ایک نمبر دے دیا کہ فلاں موضع کا یہ کھیوٹ نمبر ہے جو فلاں خاندان کے ان ان حصہ داروں کے پاس ہے یا مختلف خاندانوں یا لوگوں کی
زمین کو ملا کر بھی ایک کھیوٹ بنایا جاتا ہے
اس کا نمبر تبدیل ہو سکتا ہے جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا ایسی کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کے کھیوٹ کا نمبر بدل جاتا ہے
3۔ کھتونی نمبر
موضع بھی بن گیا، اس میں کھیوٹ نمبر بھی لگ گئے اب کھیوٹ میں بہت سارے مالکان ہیں کسی کے پاس
پاس پانچ ایکڑ ہے کسی کے پاس دس اور کسی کے پاس دو ایکڑ تو ان کو کیسے پہچانے گے کہ اس کھیوٹ میں کونسے بندے کی کتنی زمین ہے تو اس کے لیے ہر حصہ دار کو ایک کھتونی نمبر لگا دیا جاتا ہے
مثلا کھیوٹ نمبر 1 میں دس ایکڑ زمین ہے اور دو مالک ہیں پانچ پانچ ایکڑ کے تو ان دونوں کو الگ الگ
نمبر دے دیا جائے گا پانچ پانچ ایکڑ کا جسے کھتونی نمبر کہتے ہیں
یہ نمبر بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے جب کوئی اپنے حصے سے فروخت کر دے کسی کو یا ایسی کوئی دوسری تبدیلی ہو
4۔ خسرہ نمبر
اب ایک کھتونی میں جو پانچ ایکڑ تھے [مثال میں لیے پانچ ایکڑ، حقیقت میں ان کی تعداد جو بھی ہو گی ]
ہر ایکڑ کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے جو خسرہ نمبر کہلا تا ہے یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی فروخت کرے مگر کھیت کا خسرہ نمبر ایک ہی رہے گا
اور اس میں کھیت کی چاروں طرف سے پیمائش بھی لکھی ہوتی ہے کہ اس خسرہ نمبر کا جو کھیت ہے اس کی لمبائی چوڑائی وغیرہ کیا ہے
5۔ مساوی: (شجرہ)
یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، کہاں کس کا کھیت ہے کہاں راستہ ہے کہاں کیا ہے سب اس میں ہوتا ہے
پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا بھی کہا جاتا ہے
6۔ جمعبندی
اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ کی کسی کھتونی کے کس خسرہ میں کتنے مالک ہیں سب
کی تفصیل درج ہوتی ہے، اس میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ مالک کون ہے
تھریڈ کی تیاری میں چودھری فاروق سندھو پٹواری سے مدد لی گی ہے، جس کو پنجاب کا انتہاۂی " ماہر " پٹواری تسلیم کیا جاتا ہے۔ آپ " ماہر فن " بھی کہہ سکتے ہیں
Copy
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!
#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.
#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں
#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے
#سورۃ_الفـــــــاتحہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.
#سورۃ_الاخـــــــلاص
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.
#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.
#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.
رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.
#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.
#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.
#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
#دعائے_ماثــــــورہ
درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...
تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں
یہ تحریر ہمارے پیارے بھائی سردار شاہد عباس کھٹڑ نے لکھی ہے ان کے لئے خصوصی دعا کیجئے گا
لوہار کی بند دکان میں کہیں سے گھومتا پھرتا ایک سانپ گھس آیا...
یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تھی، اس کا جسم وہاں پڑی ایک آری سے ٹکرا کر بہت معمولی سا زخمی ہو گیا، گھبراہٹ میں سانپ نے پلٹ کر آری پر پوری قوت سے ڈنگ مارا، سانپ کے منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا...
اگلی بار سانپ نے اپنی سوچ کے مطابق آری کے گرد لپٹ کر، اسے جکڑ کر اور دم گھونٹ کر مارنے کی پوری کوشش کر ڈالی، دوسرے دن جب دکاندار نے ورکشاپ کھولی تو ایک سانپ کو آری کے گرد لپٹے مردہ پایا جو کسی اور وجہ سے نہیں محض اپنی طیش اور غصے کی بھینٹ چڑھ گیا تھا...
بعض اوقات غصے میں ہم دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر وقت گزرنے کے بعد ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم نے اپنے آپ کا زیادہ نقصان کیا ہے...
اچھی زندگی کیلئے بعض اوقات ہمیں
کچھ چیزوں کو
کچھ لوگوں کو
کچھ حادثات کو
کچھ کاموں کو
کچھ باتوں کو
نظر انداز کرنا چاہیئے...
اپنے آپ کو ذہانت کے ساتھ نظر انداز کرنے کا عادی بنائیے، ضروری نہیں کہ ہم ہر عمل کا ایک رد عمل دکھائیں. ہمارے کچھ رد عمل ہمیں محض نقصان ہی نہیں دیں گے بلکہ ہو سکتا ہے کہ ہماری جان بهی لے لیں...
سب سے بڑی قوت۔۔۔ قوتِ برداشت ہے...
انٹرنیٹ پر موجود کچھ انتہائی مفید اور کارآمد ویب سائٹس جو آپ کے لیے بہت کارگر اور مشکلات کا آسان حل ثابت ہوسکتی ہے۔
کافی محنت تلاش اور ذاتی تجربے استعمال کے بعد میں نے انٹرنیٹ سے کچھ اہم اور انتہائی کارآمد ویب سائٹس کو اکٹھا کیا ہے جو آپ سب کے لیے یقیناً کارآمد مفید انفارمیشن اور آسانی کا زریعہ ہوں گی-
1...
https://t.co/QfRKleRbZo —
اپنی موجودہ انٹرنیٹ یا وائی فائی کنیکشن کی سپیڈ معلوم کریں۔
2...
https://t.co/yz8rqITgfG
کسی ویب سائٹ پیجز یا اپنے موبائل فون سے ہائی کوالٹی ریزولوشن سکرین شاٹ لینے کے لیے ۔
3...
https://t.co/6KnqorU7vX
کوئی ایک تصویر یہاں اپلوڈ کریں اس چیز کی انٹرنیٹ پر جتنی تصاویر ہوں گی یہاں آپ کو شو ہو جائیں گے ۔
4...
https://t.co/z4kkHXTYWb
اسپیشل الفاظ (حروف) ایموجیز وغیرہ جو آپ کے موبائل میں کہیں نہیں ملیں گے یہاں سے کاپی کریں ۔
5...
https://t.co/BNfpXNFFMC –
جس چیز کے متعلق آپ کچھ پوچھنا معلوم کرنا چاہتے یا کوئی حساب وغیرہ لگانا چاہتے بس یہاں سرچ کریں۔
6...
https://t.co/swl0vlavUA —
انٹرنیٹ دنیا کی ایک بہت یونیک ویڈیوز لائبریری جہاں آپ ایچ ڈی ہائی کوالٹی ریزولوشن میں صرف ایک کلک پر ویڈو ڈاؤن لوڈ کرسکتے اور کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔
7...
https://t.co/1UNL48pthu
بغیر کسی ایڈیٹنگ فوٹو شاپ وغیرہ کا استعمال کیے خود کار طریقے سے کسی بھی تصویر سے بیک راؤنڈ ری موو کریں۔
8...
https://t.co/VAKw159lbr –
فونٹس کولیکشن کا ایک آزاد ذرائع جہاں سے آپ کوئی بھی فونٹ منتخب کرکے کہیں بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔
9...
https://t.co/vqmbS20jZu۔
اردو کے مشہور و معروف تقریباً تمام فونٹس کے لیے ویب سائٹ فری ویب سائٹ
10...
https://t.co/PQhoKdOdPE —
اپنے ہاتھ کی لکھائی کو رئیل فونٹ میں ٹرانسفر کرنے کے لیے یہ ویب سائٹ استعمال کریں ۔
11...
https://t.co/XBaoXGjS24 —
سینکڑوں سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر اپنا مطلوبہ یوزر نام تلاش کریں۔.
12...
https://t.co/QrL29Cahn7 —
الجبرا، کیلکولس، مثلثیات اور ریاضی کے دیگر مسائل کو مرحلہ وار تفصیلی وضاحت کے ساتھ حل کریں۔
13...
https://t.co/SvqCGh2afy —
سوشل میڈیا نیٹ ورکس جیسے ٹویٹر، انسٹاگرام، لنکڈ اور فیس بک پر اپنی اپڈیٹس پوسٹ شیڈول مقررہ وقت پر اپلوڈ کرنے کے لیے استعمال کریں ۔
14... https://t.co/jItqeWwUAu۔
کوئی بھی لنک وغیرہ چیک کریں کہ آیا وہ محفوظ ہے یا نہیں یہ ویب سائٹ استعمال کریں۔۔
سمیر ارتضی
📢 Good news for all overseas Pakistanis & foreign nationals! 🌍
Introducing PTA’s Temporary Mobile Registration System. Another step by Government of Pakistan to facilitate overseas Pakistanis & foreign nationals!
Enjoy seamless connectivity & register your SIM-based mobile devices hassle-free during each stay in Pakistan for 120 days.
#TemporaryMobileRegistrationSystem #PTATRS
آئیں ڈاکٹروں کے بغیر زندہ رھنے کی کوشش کریں مگر کیسے ؟
اسلامک میڈیکل سائنس
قرآن بتاتا ھے
انسانی صحت کا راز قرآن کی 3 آیات میں۔۔
انسانی تاریخ کی سب سے سنسنی خیز تحقیق جسے پڑھ کر ہم ہر بیماری سے بچ سکتے ہیں
مصر کے ڈاکٹر عماد فہمی جو کہ ایک ماہر غذائیات (Nuitritionis)
👇