ایک عالم وہ ہے جو علم کی روشنی سے دلوں کو منور کرتا ہے، جہالت کے اندھیروں کو مٹاتا ہے، اور اپنی تقویٰ اور بصیرت سے لوگوں کو حق و سچ کی طرف رہنمائی دیتا ہے۔ اس کی ہر بات میں حکمت اور نصیحت چھپی ہوتی ہے، اور اس کی زندگی دوسروں کے لیے ایک روشن مثال بنتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ ہمیں ایسے علم والوں کی صحبت نصیب فرمائے اور ہمیں بھی علم کی روشنی میں زندگی گزارنے کی توفیق دے۔
امریکی حملے کا ٹل جانا حالات کی عارضی بہتری خوش آئند ہے،پاکستان سمیت چار برادر اسلامی ممالک خطہ میں پائیدار اور مستقل امن کے قیام کیلئے اس دورانیہ کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
اسلامی برادری کا اس بات پر متفق ہونا ضروری ہے کہ اسرائیل کا وجود اب عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ عرب اور خلیجی ممالک فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی صورت میں ہی اپنے ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر کرسکتے ہیں۔
ہم نے کچھ ریاستی نزاکتوں کو سامنے رکھتے ہوئے نیک نیتی کے ساتھ تجویز دی کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے اور جو عالمی صورتحال ہے، پھر اسلامی دنیا میں جو نئی صورتحال بنی ہے اور اس سے جو پاکستان متاثر ہو رہا ہے، ہر پاکستانی اپنے وطن کے لئے فکر مند ہے، ہمیں بتایا تو جائے کہ کیا مسئلہ ہے؟ اگر آپ سرعام ایک بات نہیں کرنا چاہتے تو کم از کم عوام کے نمائندوں کو پارلیمنٹ کے اندر ان کیمرہ ہی بتا دیں، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ بلند کرنے والے ہمیں تو کہیں پاکستان پیچھے بھی نظر نہیں آرہا،
پاکستان کی دو سرحدیں ہیں ایک مغربی سرحد جو افغانستان سے ملتی ہے اور ایک مشرقی سرحد جو ہندوستان سے ملتی ہے ہم نے دونوں سرحدیں بند کرا دی ہیں اور ہماری تجارت نہ اب مغربی دنیا کے ساتھ ہو سکتی ہے اور نہ مشرقی دنیا کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ افغانستان کے پاس تجارت کے بہت سے راستے ہیں اور انہوں نے وسطی ایشیا ممالک کو رابطے میں بھی لے لیا ہے اور اپنے تاجروں سے کہہ دیا ہے کہ تجارت کا رخ بدل دو، ہندوستان پورے مشرقی اور جنوبی ایشیا کے ساتھ تجارت کر سکتا ہے، لیکن کیا زبردست قسم کے دماغ ہمیں اللہ نے عطاء کی ہے کہ دونوں سرحدیں اپنے اوپر بند کر دی اور اب کہہ رہے ہیں کہ
تیل کم خرچ کرو اس لیے کہ آبنائے ہرمز بند ہو گیا ہے، تیل کی ترسیلات بند ہو گئی ہیں، لیکن پاکستان تو اس بات کا دعوے دار ہے کہ پاکستانی جھنڈے کے نیچے دس جہاز آبنائے ہرمز کو عبور کر چکے ہیں، وہ کہاں چلے گئے ہیں؟ اگر وہ پاکستان آئے ہیں تو پھر پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ اگر وہ پاکستان سے کسی دوسرے ممالک کی طرف گئے ہیں تو بتایا جائے کہ کراچی میں اترے ہیں، تیل وہاں سے اتارا گیا ہے، تیل دوسرے جہاز پر چڑھایا گیا ہے، دوسرے جہازوں کو یہاں کراچی میں پورٹ عطاء کیا گیا ہے، وہاں سے ان کو دوسرے ملکوں میں بھیجا گیا ہے، اس پر جو آمدن ہے وہ کیا ہے؟ یہ قوم کو کیوں نہیں بتایا جا رہا؟
اور ایک صاحب نے بڑے خوبصورت تبصرہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز تو پل صراط بن گیا ہے اور ایک حافظ جی جو ہے پل صراط سے دس لوگوں کو گزار سکے گا ہمارے حافظ جی نے دس جہاز گزروا لئے ہیں، یہ قوم کے ساتھ مزاق کیا جا رہا ہے، سنجیدہ چہروں کے ساتھ قوم کے ساتھ کھلواڑ کرنا اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پشاور میں اہم پریس کانفرنس
#JUI #Maulana #Petrol
سوشل میڈیا پر بطور جماعتی ذمہ دار اور ہمدرد ہماری اولین ذمہ داری یہاں جماعتی بیانیئے کا فروغ اور زیادہ سے زیادہ پھیلاؤ ہے ہمارے اکاؤنٹس اگر آج قومی اسمبلی میں قائد جمعیۃ مدظلہم کے خطاب کی تشہیر سے خالی ہیں تو اپنی سرگرمیوں پر نظر کیجئے ہم کیا کررہے ہیں ۔۔۔؟