کوئٹہ کی کوئلہ کانوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم ہے۔ مولانا فضل الرحمان
جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں اور محنت کشوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ مولانا فضل
الرحمان
متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے۔مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی اس المناک سانحے پر سوگوار خاندانوں کے
غم میں برابر کی شریک ہے۔ مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
مولانا فضل الرحمٰن کی 46 سالہ عملی سیاست کا خلاصہ
صرف نو سال حکومتی اتحادی جبکہ 37 سال بھرپور اپوزیشن
جنرل ضیاء کے خلاف اپوزیشن اتحاد کا حصّہ قید و بند کی صعوبتیں،
جنرل پرویز مشرف کے خلاف مذہبی جماعتوں کے اتحاد کا حصہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر،
خودکش حملوں اور ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے خلاف مہم اور فتووں کا اہم حصّہ،
ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی حمایت،
اور
آئین پاکستان کے ساتھ ڈٹے رہنے کا عزم
@MoulanaOfficial@juipakofficial
#شہدائےجمعیت_باجوڑ #سالار_امن_مولانا #پیغام_امن_جمعیت #عوام_کو_جینے_دو #ابابیلوں_کا_شکریہ
کوئٹہ کی کوئلہ کانوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم ہے۔ مولانا فضل الرحمان
جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں اور محنت کشوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ مولانا فضل
الرحمان
متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے۔مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی اس المناک سانحے پر سوگوار خاندانوں کے
غم میں برابر کی شریک ہے۔ مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
جے یو آئی نے مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ اور اتحادی جماعتوں کو سسٹم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ
"ہائبرڈ نظام کے خالق اور اس کا حصہ بننے والے دونوں ملک کو اس مقام پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں ہائبرڈ نظام نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں محسن نقوی کا بیان اعتراف جرم کے زمرے میں آتا ہے نظام عدل کا کنٹرول، شعائر اسلام کی توہین ، اسمبلیوں کی خرید وفروخت ، دھاندلی زدہ انتخابات، آئین پاکستان میں غیر آئینی ترامیم اس نظام کے سیاہ کارنامے ہیں آئین سے ماوراء ہر قدم ملک اور نظام کو تباہی کیطرف دھکیل رہا ہے ۔"
#شہدائےجمعیت_باجوڑ
#سالار_امن_مولانا
#پیغام_امن_جمعیت
#عوام_کو_جینے_دو
#ابابیلوں_کا_شکریہ
@JUIAnswersBack@juipakofficial@MoulanaOfficial
آج سے سال ڈیڑھ سال پہلے کے مولانا فضل الرحمن صاحب کے الفاظ۔
فرق صرف اتنا ھے کہ محسن نقوی 1973 کے آئینی پارلیمانی نظام کے کولیپس ھونے کی بات کررھے ھیں جبکہ مولانا فضل الرحمن صاحب اس ھائبرڈ نظام کے کولیپس ھونے کی بات کررھے جس کے محسن نقوی وکیل ھیں
ایک پوری نئی اور پرانی مذہبی نسل کو ریاست ، جموریت اور آئین کیساتھ جوڑنے والے شخص کو ٹکے ٹکے کے لوگ اٹھ کر غدار کہہ رہے ہیں، حیرانی ہے
یہ صلہ ہے وفاؤں کا ؟
چارسدہ
جمعیت بزنس فورم تحصیل چارسدہ کی تقریبِ حلف برداری منعقد، نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا
جمعیت بزنس فورم تحصیل چارسدہ، ضلع چارسدہ کی تقریبِ حلف برداری تحصیل امیر، شیخ الحدیث حضرت مولانا ہاشم خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ تقریب کی نظامت چیئرمین لیگل اسٹینڈنگ کمیٹی جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا، جناب جھانزیب شینواری ایڈووکیٹ نے انجام دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر مسعود گل نے جمعیت بزنس فورم کے اغراض و مقاصد، تنظیمی کردار اور تاجر برادری کی خدمت کے حوالے سے تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیت بزنس فورم تمام اضلاع کے چیمبر اور فیڈریشن آف پاکستان تک لے جائیں گے
۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی دانش مند نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی آمد کو تنظیم کے لیے باعثِ تقویت قرار دیا۔
جمعیت بزنس فورم چارسدہ کے کنوینیئر فھد اکرام نے تحصیل چارسدہ کی تنظیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا کے کنوینر الحاج پرویز خان خٹک نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جمعیت بزنس فورم جماعت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور تاجر برادری کو منظم کرکے جماعت کے پیغام کو عام کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداران پر زور دیا کہ وہ دیانت، اخلاص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔
صدرِ تقریب، تحصیل امیر حضرت مولانا ہاشم خان نے جمعیت بزنس فورم کی تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے کردار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور آخر میں ملک و ملت کی سلامتی، ترقی اور تنظیم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
جاری کردہ۔ شعبہ نشرو اشاعت جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا
حافــــظ عطاءالرحمان
کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل جےیوآئی تحصیل چارسدہ
#JBF_Tehsil_Charsadda
#TeamJUITehsilChd #TeamJUICharsadda #JUIDigitalMediaKP #TeamJUIKP
اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اہم ویڈیو پیغام، یکم اگست 2026
کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کی زیرِ قیادت اہلِ کشمیر کا احتجاج جاری ہے۔ دو ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے، وہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ اس حوالے سے 5 جون 2026ء کو جب حالات خراب ہوئے، کشیدگی بڑھ گئی، حکومت اور کمیٹی کے درمیان بات چیت تعطل کا شکار ہو گئی، تو کمیٹی نے مجھے پیغام بھیجا۔ ایک بہت بڑے وفد کے ساتھ یہاں تشریف لائے اور تحریری طور پر مجھ سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، میں ان کا تہہِ دل سے ممنون ہوں۔
میں نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے ان کی اپیل پر لبیک کہا۔ اس کے بعد میرا رابطہ حضرت مولانا سعید یوسف خان صاحب، امیر جمعیت علماء اسلام آزاد جموں و کشمیر، اور جناب سردار کامران اعظم خان صاحب کے ذریعے ان کے ساتھ رہا۔
اس پورے دورانیے میں، جہاں کمیٹی نے مجھ پر اعتماد کیا اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اپیل کی، وہاں حکومت نے اسے کوئی اہمیت نہیں دی۔ سیاسی حل کی طرف متوجہ ہونے کے لیے بھی حکومت تیار نہ ہوئی، بلکہ طاقت کے ذریعے ان کی تحریک کو کچلنے پر مصر رہی، جو نہایت افسوسناک بات ہے۔
عوام اپنی حکومت اور اپنی ریاست سے ماں جیسا سلوک روا رکھنے کی امید رکھتے ہیں۔ یہاں وہ ہر وقت، صبح و شام، اور ہر لمحہ ریاست کے بھیانک جبر و ظلم کے خوف میں مبتلا رہے۔ مائیں، بہنیں اور چھوٹے چھوٹے بچے اسی خوف میں زندگی گزارتے رہے، لیکن حکمرانوں کے جسم پر جوں تک نہ رینگی، انہیں کوئی احساس تک نہ ہوا۔
اس وقت، ہر چند کہ حکومت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا، نہتے عوام پر گولیاں چلائیں، اور میری معلومات کی حد تک شہداء کی تعداد اسی تک پہنچ چکی ہے، تب بھی حکمرانوں کے دل پتھر بن چکے ہیں۔ کسی بھی طریقے سے وہ اپنے عوام اور اپنے کشمیریوں، جن کے سینوں میں ایک پاکستانی دل دھڑکتا ہے، ان کے لیے کوئی رحم دکھاتے نظر نہیں آتے۔
اس کے باوجود کشمیر ایکشن کمیٹی نے اس نئی صورتحال میں جو اگلا اقدام اٹھانا ہے، میں ایک بار پھر ان حالات میں، جہاں میں ان کے جذبات، ان کے کرب اور ان کی تکلیف کو دیکھ کر، ان سے معذرت کے لہجے میں اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے مزید مہلت دیں، کسی بڑے اقدام سے گریز کریں، اور ایک اور موقع دیں۔
باوجود اس کے کہ ان کا جسم زخمی زخمی ہے، لہو لہو ہے، ان کے دامن میں لاشیں پڑی ہوئی ہیں، اس کے باوجود میں ان کے تحمل، ان کے صبر اور ان کی برداشت کو سلام کرتا ہوں، اس اپیل کے ساتھ کہ وہ مزید کوئی بڑا اقدام کرنے سے گریز کریں، تاکہ اللہ کرے مسئلے کا کوئی منصفانہ اور پائیدار حل سامنے آ سکے۔
ہمیں اس بات پر بھی تشویش ہے، اور یہ بڑے خطرے کی گھنٹی ہے، کہ اب یہ تحریک پورے کشمیر میں پھیل گئی ہے۔ اس کے اثرات پاکستان کے مختلف علاقوں میں نظر آ رہے ہیں، اور بیرونِ ملک، خاص طور پر یورپ میں، کشمیری عوام سراپا احتجاج بن رہے ہیں، اور یہ تحریک پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔
اس ساری صورتحال کی سنگینی کا حکومت کو احساس کرنا چاہیے، ہمارے ریاستی اداروں کو اس کا احساس کرنا چاہیے، ہماری ریاستی قوت کو اس کا احساس کرنا چاہیے، اور اپنے گھر کو خون سے رنگین کرنے کے بجائے اسے شاداب کرنے کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔ صلح و آشتی کی طرف میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری اپیل پر سنجیدگی سے غور کریں اور مسئلے کے حل کے لیے آگے بڑھیں۔
میں کشمیریوں کے صبر، تحمل، برداشت اور مجھ پر ان کے اعتماد پر ان کا بہت شکر گزار ہوں۔
اللہ تعالیٰ کشمیر کو جنت نظیر بنائے، اسے امن کا گہوارہ بنائے اور ترقیوں سے سرفراز فرمائے۔
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين۔
مولانا فضل الرحمن کے خلاف جی ایچ کیو کی جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے نون لیگی مجاہدین کو شہباز شریف پر محسن نقوی کی گولہ باری کا مزہ تو بہت آ رہا ہو گا😜
#آئین_شکن_مقدس_گاۓ#شہداء_صرف_بہانہ
ن لیگیوں کے اندر مروت و شرم حیا نہیں ہے
پچھلے دس دنوں اس نظامِ کے دو پراکسی گنڈا پور اور فیاض الحسن چوہان کے بیانات جے یوآئی کے قائدین کے خلاف شیر کر رہے ہیں
جبکہ ہمیں شرم آتی ہے کہ ن لیگ کے متعلق اور خصوصا مریم نواز کے متعلق ان دونوں کی گفتگو تک سنیں
۔
#سالار_امن_مولانا
#شہدائےجمعیت_باجوڑ
#پیغام_امن_جمعیت
#عوام_کو_جینے_دو
#ابابیلوں_کا_شکریہ
جو اس ملک کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں
وہی عوام کے ناحق شہادتوں کے ذمہ دار ہیں
انہوں نے عوامی سروں کے سودے کر رکھے ہیں۔ ان کو شرم آنی چاہئے خود کو سیاست میں ملوث کرکے فرض منصبی فراموش کرگئے ہیں۔
#شہدائےجمعیت_باجوڑ#سالار_امن_مولانا#پیغام_امن_جمعیت#عوام_کو_جینے_دو
#ابابیلوں_کا_شکریہ
محسن نقوی کےبیان کےبعداچانک ن لیگ کےدوست احباب یکدم سےانقلاب اورجمہوریت پسندہوگئے
حالانکہ انکےسامنےجمہوریت کوکند چھری سےذبح کرنے کی کوشش کی گئی اسوقت تماشہ دیکھ رہے تھے اب مگرمچھ کےآنسو بہانےسےکام نہیں چلے گا
وہ حافظ حمداللہ صاحب کی بات یاآگئی ہےکرایہ دار ہیں ذاتی مکان تھوڑی ہے
سن 1973 کے آئین میں دیے گیے جمھوری نظام کے وکیل سیاستدن ھیں اور انہوں نے اس نظام کی ناکامی کا اعلان نہیں کیا بلکہ اس میں آپ کو رکاوٹ اور ناکامی کا بنیادی سبب سمجھا ھے اور انکا دعوی ھے کہ آپ نے ستتر سال میں سات سال بھی جمھوری حکومت نہیں چلنے دی یہاں تک کہ 1973 میں آئین بننے کے پانچ سال بعد اس کے پہلے وزیراعظم کو پھانسی دے دی گئی۔۔
جبکہ ھائبرڈ نظام کے وکیل آپ ھیں اور آپ نے اسکی ناکامی کا اعلان کردیاھے اب جبکہ آپ نے اپنی ناکامی کا اعلان اپنی زبان سے کر ھی لیا ھے تو بہتر ھے کہ آپ اپنے آئینی دائرے میں چلے جائیے اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دیں تاکہ کامیابی اور ناکامی کا اصل پیمانہ عوام کے سامنے آسکے
#سالار_امن_مولانا
#شہدائےجمعیت_باجوڑ
#پیغام_امن_جمعیت
#عوام_کو_جینے_دو
#ابابیلوں_کا_شکریہ