"المرأة الصالحة لا يعدلها شيء... لأنها عون على أمر الدنيا والآخرة..."
— عبدالله بن المقفع
"نیک عورت کا کوئی نعم البدل نہیں... کیونکہ وہ دنیا اور آخرت دونوں کے معاملے میں بہترین مددگار ہوتی ہے..."
#عورت#حیات
اللہ کے چہرہ اقدس اور اسم مبارک کے صدقےدعا
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ وَبِاسْمِكَ الْعَظِيْمِ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ
اے اللہ! میں تیرے بزرگی والے چہرے اور تیری بڑائی والے نام کے صدقہ میں کفر اور محتاجی سے پناہ مانگتا ہوں۔
{الجمامع الصغیر للسیوطي}
الإستغفار يخرج العبد
مِن الفعل المكروه، إلى الفعل المحبوب
مِن العمل الناقص إلى العمل التام
ويرفع العبد
مِن المقام الأدنى إلى الأعلى منه والأكمل.
#استغفراللہ#استغفار
"كان النَّبيُّ ﷺ وقت الشِّدة يقول:
إنّي عبدُ اللّٰه ولن يُضيعني!"
نبی کریم ﷺ سختی (اور پریشانی) کے وقت فرمایا کرتے تھے:
بے شک میں اللہ کا بندہ ہوں اور وہ مجھے کبھی ضائع نہیں کرے گا!"
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
جب بندہ کہتا ہے :
«اِغْفِرْ لِي ذُنُوبِي».
’’اے رب! میرے گناہ معاف کر دے۔‘‘
تو اللہ تعالی اس پر خوش ہوتے ہیں کہ میرے بندے کو پتا ہے کہ میرے سوا گناہوں کو معاف کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
(سنن أبي داود : ٢٦٠٢)
خیر دعا دعاء یوم عرفہ ✨
” سلف صالحین اپنی دعائیں عرفہ کے دن کے لیے بچا کر رکھا کرتے تھے ، وہ کہتے تھے کہ ایسی کوئی دعا نہیں جو عرفہ کے دن قبول نہ ہو! “
#Hajj1447#يوم_عرفة
اللہ کے چہرہ اقدس اور اسم مبارک کے صدقےدعا
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ وَبِاسْمِكَ الْعَظِيْمِ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ
اے اللہ! میں تیرے بزرگی والے چہرے اور تیری بڑائی والے نام کے صدقہ میں کفر اور محتاجی سے پناہ مانگتا ہوں۔
{الجمامع الصغیر للسیوطي}
اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔
زندگی کبھی لوٹ کر نہیں آتی
اور یہ مبارک موسم ہمیشہ نہیں رہے گا
پس آپ توشہِ آخرت جمع کر لیجیے
کیونکہ بہترین توشہ تقویٰ ہے
اللہ کی کبریائی کا علان کیجیے
تاکہ آپ کی تکبیریں آسمان کی بلندیوں کو چھو لیں
اللہ کی بڑائی بیان کیجیے
کیونکہ اللہ بہت عظیم ہے
وہ ہر تعریف اور ثنا کے لائق ہے
زندگی اتنی مختصر ہے کہ اُن باتوں کو دل میں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں جن پر تمہارا اختیار ہی نہیں۔
بس خوبصورت آسمان کو دیکھو اور کہو:
حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ
نبی ﷺ نے فرمایا:
(ذی الحجہ کے دس) دنوں کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں فضیلت نہیں.
لوگوں نے پوچھا اور جہاد میں بھی نہیں؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
جہاد میں بھی نہیں! سوائے اس آدمی کے جو اپنی جان و مال خطرہ میں ڈال کر نکلا اور واپس آیا تو ساتھ کچھ بھی نہ لایا.
بخاری 969
(ترمذی 757)
اےاللہ! ہمارے قلوب، ہماری پیشانیاں ہماری زندگیوں کی باگ ڈور اور ہمارے اعضاء وجوارح تیرے ہی دستِ قدرت میں ہیں، تونے ہمیں ان کا ذرہ برابر بھی اختیار نہیں دیا، جب تو نے ہمیں اپنے ہی قبضۂ قدرت میں رکھا ہے، تو ہمارا سرپرست وكارساز بھی تو ہی بن جا، اور ہمیں راہ راست کی ہدایت عطا فرما