"اپنی نعمتوں کا ذکر ہر کسی کے سامنے نہ کریں کیونکہ آپ کے بارے میں جاننے والا ہر کوئی آپ کا مداح نہیں ہوتا، آپ کے اردگرد موجود لوگوں کے لیے کھلی کتاب نہ بنیں، چاہے وہ آپ کے گھر والے ہی کیوں نہ ہوں، تو اپنے کچھ راز لوگوں سےچھپائیں ۔
کیونکہ مصیبت کے وقت کوئی بھی یوسف علیہ السلام کی قمیض کا مالک بننے کو تیار نہیں ہو گا، اور آپ کو یعقوب علیہ السلام کا صبر اور ایمان نہیں ملے گا۔"
احمد خالد توفیق
احمد فراز
بزبان شاعر
دل سے ہوئی ہے پھر تیرے بارے گفتگو
تَر آنسوؤں سے دیدہ و داماں کیے ہوئے
اے عشق ہم سے اور بھی ہونگے زمانے میں
اچھے بھلے گھروں کو بیاباں کیے ہوئے
وعدہ کیا تھا اُس نے کسی شام کا کبھی
ہم آج تک ہیں گھر میں چراغاں کیے ہوئے
ترکِ وفا کہ بعد ہوس اختیار کی
اس کاروبار میں وی ہیں نقصاں کیے ہوئے
جانِ فراز مرگِ تمنا کے باوجود
دل بھولتا نہیں ترے احساں کیے ہوئے
بارشوں کے موسم میں
دل کی سر زمینوں پر
گرد کیوں بکھرتی ہے؟
اس طرح کے موسم میں
پھول کیوں نہیں کھلتے؟
لوگ کیوں نہیں ملتے؟
کیوں فقط یہ تنہائی
ساتھ ساتھ رہتی ہے؟
کیوں بچھڑنے والوں کی
یاد ساتھ رہتی ہے؟
اتنی تیز بارش سے
دل کے آئینے پر سے
عکس کیوں نہیں دھلتے؟
زخم کیوں نہیں سلتے؟
• عَلِیْـــمٌۢ بِـذَاتِ الصُّــــدُوْرِ°♡︎
[وہ دلوں کی بات جانتا ہے°]
اور وہ دل کی وہ بے چینیاں بھی سن لیتا ہے
جن کی آواز ہم خود بھی نہیـــــــں سننا چاہتے----!!
ایران نے اسرائیل پر تین سو سے زائد میزائل مار دئیے۔ اور کہا ہے کہ یہ شروعات ہے۔
اب فرقہ پرستوں کو سکون ملا ؟ اب کیا وہ تمام مسلم ممالک سے مطالبہ کرینگے کہ اسرائیل کے خلاف تمام مسلمان ممالک ایران کی مدد کریں۔
اللہ ہمیں اس وقت ہی شاید متحد کردے۔ آمین۔