نام نہاد ایمانداروں نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور ہمارے مشران پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے۔ آج بھی ہم چیلنج کرتے ہیں کہ نئے اور پرانے دونوں قانون پر احتساب کیلئے تیار ہیں۔ آٹھ سال انہوں نے پوری کوشش کی لیکن الحمدللہ عوامی نیشنل پارٹی کے دامن پر کوئی داغ نہیں۔