آج تمام تحریکی کارکنوں کو تحریک اورمجھ سےوفاداری کے حلف سے آزاد کرتاہوں
……………………………………………
آج دنیا بھر بشمول پاکستان کے تحریکی کارکنوں کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نےکہاکہ میں گزشتہ 47 برسوں سے پاکستان کے تمام محروم ومظلوم عوام خصوصاًمہاجرعوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کرتارہاہوں، اس حقوق کی جدوجہد میں ، میں نے دن رات کسی چھٹی کے بغیر تحریکی کام کوجاری رکھا۔ اس جدوجہد میں جہاں ایک طرف ہزاروں ساتھیوں کی شہادت، جبری گمشدگیوں کا دکھ ہے، ان کی دربدری اور بسے بسائے گھروں کے لٹ جانے اوران پر جبری قبضوں کے دردناک واقعات اوردیگرقربانیاں شامل ہیں وہاں الطاف حسین کاخاندان بھی جان ومال کی قربانیاں دینے میں کسی طرح پیچھے نہیں رہا۔سب جانتے ہیں کہ میرے 77سالہ بزرگ بھائی نا��ر حسین اورجواں سال بھتیجے عارف حسین کودسمبر 1995میں گھرسے اغواکرکے تین روز تک تشدد کانشانہ بنانے کےبعد کراچی کے نواحی علاقےگڈاپ میں لیجاکرگولیاں مارکر بیدردی سے شہید کردیاگیا۔ میرے 28سالہ بھتیجے عارف حسین کے سرپر کلہاڑی کےوار کرکے دو ٹکڑےکردیے گئے۔ میرے 70سالہ بہنوئی اسلم ابراہانی کو کراچی سےگرفتارکرکے چھ ماہ تک اڈیالہ جیل میں بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاگیااورنیم مردہ حالت میں جیل سے باہر پھینک دیاگیا اوروہ بالآخر زخموں کی تاب نہ لاکرشہید ہوگئے۔میرے باقی بہن بھائیوں میں بھی کوئی ایسا باقی نہ بچاتھا کہ جسے گھروں پرمسلسل چھاپے پڑنے کے بعد دیار غیر میں پناہ نہ لینی پڑی ہو۔
اپنے ہزاروں ساتھیوں کی شہادت، ہزاروں گمشدہ ساتھیوں کادکھ، ہزاروں ساتھیوں کی جیلوں کی اسیری، جن میں بہت سے آج بھی جیلوں میں اسیر ہیں، ان تمام قربانیوں کے باوجود آج میں اس نتیجہ میں پر پہنچاہوں کہ میں پاکستان کےگلے سڑے فرسودہ نظام کوتبدیل کرنا توکجا، میں اپنی مہاجرقوم کو اس کےحقوق دلانے میں ناکام رہا۔ لہٰذا میں آج مورخہ 10 اگست 2025ء کو تمام تحریکی ساتھیوں بشمول سابقہ رابطہ کمیٹی، کنوینر،ڈپٹی کنوینر، تمام تحریکی کارکنوں کو اس حلف سے جو انہوں نے تحریک اورمجھ سے وفاداری کا اٹھایاتھا، ان کےاس اٹھائے ہوئےحلف سے آزاد کرتا ہوں۔ اب وہ اپنے حلف سے آزاد ہیں، وہ جہاں چاہیں، جس جگہ چاہیں، جس کسی بھی سیاسی پارٹی کوجوائن کرناچاہیں اسے جوائن کرنے میں آزاد ہیں۔
میں جب تک زندہ ہوں، حقوق کے حصول کے لئےچلائی جانے والی تحریکی جدوجہ�� کو سوشل میڈیا کے توسط سے جاری رکھوں گا، کامیابی یاناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
الطاف حسین
10 اگست 2025ء
( جنرل ورکرزاجلا س سے خطاب )
تعریف وہ جو کرے دشمن🔥
بھارتی میجر گوراو آریہ بھی فیلڈ مارشل کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا صرف تعریف نہیں کررہا بلکہ مان بھی رہا ہے کہ پاکستان دہلی تک گْھس تک گیا تھا اور سارے رافیل گرا گیا👌🇵🇰
"And victory comes only from Allah, the Almighty, the All-Wise" (Quran 3:126). And Almighty God will certainly, definitely grant victory to the Iranian nation, to the truth, and to the side that is in the right, God willing.
جس طرح مودی نے پاکستان سے مار کھانے کے بعد پاکستانی یوتھ کو فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ھونے کا کہا تھا اسی طرح نیتن یاھو کو دو چپیڑیں پڑی ھیں تو ایران کی عوام کو آزاد زندگی کا لالچ دے کر موجودہ رجیم کے خلاف اٹھنے کا کہہ رھا ھے۰
Iran stood up not just for itself, but for every nation humiliated by the Zionist Israel and Western-backed terror. More power to Iran 🙌🏻🇮🇷🔥
#Iran#iranisraelwar#Israel#Haifa