تحصيل مٹہ میں اچانک ہر طرف طالبان نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ سوات کی کوی سرحد افغانستان کے ساتھ نہیں لگی ہوی۔ پھر کیسے ٹی ٹی پی والے بغیر ریاستی اداروں کے علم میں اے بغیر اتنی تعداد میں داخل ہو سکتے ہیں ۔ لوگوں میں سخت اضطراب اور تشویش ہیں۔ حکومت سے استعدا ہے کہ لوگوں کی تسلی کریں
وہ جو یہ دعویٰ کرتے رہے کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے انکو بتانا چاہئیے کہ آئے دن ان علاقوں میں سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کون کر رہا ہے؟ اگر اتنی چیک پوسٹوں اور سکیورٹی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ نہیں رک رہی تو یہ کس کی ناکامی ہے؟
Doda Ilahi and Gamshad Baluch released after a week of disappearance and all this possibility because of our brave mothers and sister's resistance. Welcome back❤
#LongLiveResistance
جنرل ریٹائرڈ مزمل پر ڈیڑھ کھرب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں اور وہ فرانس بھاگ گئے ہیں۔ مرحومہ عاصمہ جہانگیر کہا کرتی تھیں جب جنرلز کی کرپشن منظر عام پر آئے گی تو سیاستدان آپ کو فرشتے لگیں گے۔
پٹرول کی قیمت بڑھا لی آپ نے،
ٹھیک، مان لیا، مجبوری تھی،
اس کے بغیر معیشت زندہ نہیں رہ سکتی تھی ،
لیکن کیا آپ اپنے اور وزراء اور سرکاری عہدے داران کے پروٹوکول، گاڑیاں، مفت پٹرول، مفت بجلی، سرکاری طعام، اور دیگر بے شمار مراعات بھی ختم کریں گے؟
یا صرف غریب ہی سارا بوجھ اٹھاے گا
آخرکار ہزاروں لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے پر وفاقی کابینہ میں تفصیلی گفتگو ہوئی اورفیصلہ ہوا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بات کی جائے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈر یہ مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں @VBMP5
جب بلوچ خواتین/مرد یا پشتون اپنے خاندانوں کے افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف پرامن احتجاج کرتے ہیں تو انہیں سڑکوں پر گھسیٹ کر تھانوں میں بند کیا جاتا ہے نہ سپریم کورٹ کے کان پر جوں رینگتی ہے اور نہ ہی میڈیا میں خبرآتی ہے لیکن جب ایجنسیوں کی پتنگیں اڑتی ہیں تو ہر موسم بسنت بن جاتا ہے