سُنو یہ چند لمحے ہیں.!
محبت سے بسر کر لو.!
عین ممکن ہے..!
ہوا کے دوش پر اِک دِن.!
تمہیں پیغام یہ آئے..!
وہ جِن کی جان تھی نا تم.!
وہ جاں سے ہار بیٹھے ہیں. 🖤🖤
#اردوقومی_زبان#قافلہ_ادب
میں نے ساری عمر پشتون کو جگانے کی کوشش کی
مگر وہ دولت کی دوڑ میں گم رہا
آخرکار نہ میری جدوجہد کو منزل ملی، نہ اسے وہ دولت ملی جس کے لیے وہ سب کچھ بھول بیٹھا
باچا خان بابا
ہر شے دلِ دلگیر مجھے دیکھ رہی ہے
تھک ہار کے تقدیر مجھے دیکھ رہی ہے
میں غور سے تصویر تیری دیکھ رہا ہوں
یا غور سے تصویر مجھے دیکھ رہی ہے
#اردوقومی_زبان#قافلہ_ادب
باندھ لیے ہیں تجھ سے ہر پل کے دھاگے
آج کے بندھن اور آتے کل کے دھاگے
روشن ہے پر چاند سا ماتھا تیرا اور
گیسو تیرے مانو مخمل کے دھاگے
قابل تھے میری منت کے وہ فیتے
کامل ہیں یہ تیرے آنچل کے دھاگے
یار کسی پر نہیں ڈالیں گے ڈورے ہم
یارا ہم پہ ہیں اک اڑیل کے دھاگے۔۔۔۔
#اردوقومی_زبان
اسکے پاس نقوش و نگار جیسی
عارضی چیزوں کی خوبصورتی نہ تھی،
بلکہ اس کا قلب خوبصورت تھا،
اس کی روح خوبصورت تھی
اور جب کوئی اس کو دیکھتا یا جانچتا،
تو بےاختیار کہہ اٹھتا
من در عشق باشما ہستم
"مجھے تم سے محبت ہو گئی ہے" 💞
#اردوقومی_زبان#سرگوشی