پا شا جی! ان رسومات میں زیادہ تر آج بھی ہم میں رواج ہے، مثلاً رات کو آئینے میں دیکھنا ، کسی بیٹھے شخص کی طرف پیر پھیلانا، بتی کو پھونک مار کر بجھانا،عورتوں کا مردوں کے سامنے کھانا کھانا آج بھی معیوب سمجھا جاتا ہے.
ٹے بو
__
ٹے بو کا لفظ لال ہندی قبیلے کی بولی سے لیا گیا ھے جس کا معنی ھے مقدس اور ممنوع
مثلا مصر قدیم میں خنزیر کو مقدس سمجھتے تھے
اس لئے اس کا گوشت کھانا ممنوع تھا
زمانے کے گزرنے کے ساتھ ٹے بو رسموں کی صورت اختیار کر گئے جو شدہ شدہ اخلاق اور قانون کی اساس بن گئیں
چند معروف ٹے بو درج ذیل ہیں
افریقہ کے بعض جنگلی قبائل میں کسی کنواری جوان لڑکی کا دھوپ میں بیٹھ کر نہانا منع ھے مبادا سورج اپنی کرنوں سے اسے حاملہ کر دے
قدیم مصر میں مردے کو اونی کفن پہنانا ممنوع تھا
فیثا غورس کے پیرووں کو لوبیا اور سفید مرغے کا گوشت منع کردیا گیا تھا
وہ رات کو آئنہ بھی نہیں دیکھ سکتے تھے
گرہن کے اوقات میں مغربی عورتیں مربے چٹنیاں اور اچار نہیں ڈالتی تھیں نہ کیک بناتی تھیں
ہنندوستان میں گرہن کے دوران میں حاملہ اور اس کا شوہر ناریل نہیں پھوڑتے نہ کوئی سبزی یا پھل چھری سے کاٹتے ہیں
بعض ممالک میں حاملہ عورت زینے کے نیچے بیٹھے بغیر نہا نہیں سکتی تھی
مجوسیوں کے یہاں عناصر اربعہ ہوا پانی مٹی آگ کو آلودہ کرنا منع ھے
بہتے پانی میں گندگی پھینکنا، مٹی میں مردے کو دفن کرنا یا آگ میں جلانے پر قدغن ھے
ہمارے ہاں حائضہ کا نومولود بچے اور زچہ کے سامنے جانا منع ھے
افریقی قبائل میں لیٹے ہوئے آدمی کی ٹانگیں پھلانگ کر گزرنا منع ھے
یہودیوں اور مسلمانوں میں مقاربت کے بعد غسل جنابت کئے بغیر کھانا پینا یا عبادت کرنا منع ھے
مسلمانوں کے لیئے کعبے یا قطب تارے کی جانب پیر پسار کر لیٹنا ممنوع ھے
کسی زمانے میں کسی دوسرے کے سامنے کھانا پینا منع تھا
آج بھی دیہاتی عورتیں مردوں کے سامنے بیٹھ کر نہیں کھانا نہیں کھاتیں
موم بتی یا چراغ کو پھونک مار کر بجھانا ہندووں اور مجوسیوں کے ہاں معیوب ھے
یہودیوں کے ہاں سبت. سنیچر کے دن کام کرنا منع ھے
ہندو چاند کی تیرویں کو سفر نہیں کرتے
مغرب میں تیرویں کرسی پر نہیں بیٹھتے، برہمن لئے گوشت یا انڈہ کھانا منع ھے
سنیاسی اور بیوہ لئے رات کا کھانا منع ھے
ہندو عورت لئے نیلے رنگ کا لباس پہن کر چوکے میں جانا اور کھانا پکانا منع ھے
سکھوں لئے ٹوپی پہننا یا سر اور داڑھی کے سفید بالوں میں خضاب لگانا ممنوع ھے
ھندو بیوہ کا ہار سنگھار کرنا چوڑیاں پہننا خوشبو لگانا اور آئینہ دیکھنا منع ھے
اسی طرح برہم چاری لئے پان کھانا ماتھے پر چندن کا ٹیکا لگانا اور آئینہ دیکھنا ممنوع ھے
جاپانی شہنشاہ لئے ایک ہی برتن میں دوسری بار کھانا پینا اور ایک ہی لباس دوسری بار پہننا منع ھے
کوئی شخص کسی نشست پر اپنا رومال یا چھڑی رکھ جائے تو وہاں کسی دوسرے کا بیٹھنا منع ھے
ہمارے ہاں گویوں کا بے وقت کی راگنی گانا منع ھے مثلا رات کو آسا اور دن کو مالکوس نییں گاتے
شرفاء کے ہاں برسر محفل جنس کے موضوع پر واشگاف انداز میں بات کرنا منع ھے
بھری محفل میں کسی کی طرف پیر پسار کر بیٹھنا ممنوع ھے
عربوں میں قہقہہ لگا کر ہنسنا منع ھے
ھندو عورت کے لیے اپنے پتی کا نام لینا منع ھے، کالی بلی راستہ کاٹ جائے تو سفر کرنا ممنوع ھے
عربوں میں کسی میزبان کے بچے کی تعریف کرنا منع ھے
معاشرتی پہلو سے ٹے بو کا آغاز محرمات کے ساتھ خلوت میں جانے کی ممانعت سے ہوا تھا
فرائڈ کے خیال میں اسی ٹے بو سے انسانی اخلاق کا آغاز ہوا تھا
مندرجہ بالا ٹے بو میں اکثر ماضی کے دھندلکوں میں گم ہو چکے ہیں لیکن رسموں کی صورت میں اقوام عالم میں باقی و برقرار ہیں
رسوم اقوام
علی عباس جلالپوری
@Khushalism زه خو مې ځينې وخت ټولو بچو ته وايم چه بچی! واده مو په ما حق دی خو پام به دا کوی چې چيرته
ماما زوی يا لور
کاکا زوی لور
خاله زوی لور
عمه زوی لور خوښ نکړئ ځکه چې ددې رشتو سره واده مو په ټول ژوند کې والله که درته وکړم.
او بل سيدان او صحبزادګان.
Condolences
Heartbreaking scenes from Nepal. My deepest condolences to the families who lost their loved ones in the devastating floods. May those still missing be found safe, and may the people of Nepal find strength and hope during this tragic time. 🇳🇵🕊️
#NepalFlood
@N_A_C11 بارہویں کی دعوت تھی، پوری فیملی کو صبح سے بلایا تھا پر میں نے کہا کہ ہم دیر سے جائینگے، کیونکہ ایک طرف گرمی اور دوسری طرف بچوں کے شرارتوں کی وجہ سے دیر سے گئے اور واپس بھی جلدی آگئے، نہیں چاہتا تھا کہ میزبانوں کو ہماری وجہ سے مزید تکلیف برداشت کرنا پڑے
@nasirja31629965 پر ایسے ہیروز ہمیں مغالطہ پاکستان میں نہیں ملتے.
جان بوجھ کر چھپائی جاتی ہے تا کہ ہم پر پونجھا اور اقبال لاہوری کی عقیدت لازم ٹھہرا سکے۔