"تینوں بہنوں پر انھوں نےکیمیکل واٹر کینن ماری، زمین پر گھسیٹا، نالے میں پھینکا، رات کو 3 بجے چکری میں جنگل میں چھوڑ آتے تھے، تینوں بہنیں نہیں ٹوٹیں ہیں۔ جیل میں ڈال دیا تینوں بہنیں نہیں ٹوٹیں، یہ خان کو توڑیں گے؟": عظمیٰ خان کے شوہر احد خان
ویڈیو دیکھنے کے لیے QR Code Scan کریں
#Pakistan #ImranKhan
ڈاکٹر عظمیٰ خان کے بیٹے اور عمران خان کے بھانجے ولی خان ( @oxwali) کا تاریخی ٹویٹ
“30 اپریل 1977، بیونس آئرس۔ چند مائیں، جن کے بچوں کو ارجنٹائن کے فوجی جنتا نے اغوا کر لیا تھا، پلازہ ڈی مایو کے میدان میں بس ایک سوال پوچھنے کے لیے جمع ہوئیں: “ہمارے بچے کہاں ہیں؟”
تین سے زیادہ لوگوں کا ایک ساتھ اکٹھا ہونا ممنوع قرار دیا گیا تھا، اس لیے وہ دو دو کی جوڑیوں میں، بازوؤں میں بازو ڈال کر چلتی رہیں۔ وہ ہر جمعرات کو واپس آتیں۔ فوجی حکومت نے انہیں "لاس لوکاس" یعنی “پاگل عورتیں” کا نام دیا۔
اسی سال دسمبر میں، ان کی بانیوں میں سے ایک، ازوسیتا ویلا فلور کو اغوا کر لیا گیا اور وہ پھر کبھی گھر واپس نہ آ سکی۔
لیکن وہ پھر بھی چلتی رہیں۔
1983 میں فوجی حکومت کا خاتمہ ہوا۔ 1985 میں فوجی جنتا کے لیڈر کا ٹرائل ہوا۔
پچھلے تین سالوں سے، جب سے ان کے بھائی عمران خان (@ImranKhanPTI) کو جیل میں ڈالا گیا ہے، میری والدہ ڈاکٹر عظمیٰ خان (@DrUzma_KhanPK) اور میری خالائیں علیمہ خان (@Aleema_KhanPK) اور نورین خان (@Noreen_KhanPK) ہر منگل کو ان سے ملنے کی درخواست لے کر اڈیالہ جیل جاتی رہیں۔ 21 ستمبر سے انہیں خود کسی بھی جرم یا الزام کے بغیر حراست میں رکھا گیا ہے۔
بیونس آئرس کے جرنیلوں نے ان عورتوں کو کم تر سمجھا جو بار بار سامنے آتی رہیں/احتجاج کرتی رہیں۔ پاکستان کے جرنیل بھی پاکستانی عورتوں کو مسلسل کم تر سمجھنے کی غلطی کر رہے ہیں۔
یا تو ان پر فردِ جرم عائد کرو، یا انہیں رہا کرو۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان کے صاحبزادے ولی خان کا ٹویٹ
With Love & Respect for Officers of Pakistan Army - who can think! ..India, Afghanistan, Baluchistan, KP/FATA, Kashmir, YouTube, X, Facebook, TikTok, Insta, Diasporas..What is left? Whose Future? Please Retweet!
بہت زبردست! کمپئر کیا ہے! کیسے اسما شیرازی صاحبہ نے ہمیشہ پاکستان کی غریب عوام کے خلاف اور ظلم کی طاقتوں کے لئے ایک صحافی بننے کی کامیاب اداکاری کئی - اور مغربی طاقتوں سے ایوارڈ بھی حاصل کئے! سامراج محترمہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا!
اقرار الحسن ، عمران ریاض اور صدیق جان وغیرہ پر بہت سے الزامات لگاتے رہے ہیں۔ لیکن آج اگر وہ گرفتار ہیں تو عمران ریاض اور صدیق جان سمیت بہت سے لوگ ان کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں۔ یہی اصول پر کھڑے ہونا ہے۔ کہ غلط کسی کے بھی ساتھ ہو بلا تفریق آواز اٹھائی جاۓ۔respect
ساڑھے چار کروڑ زندہ جیتے جاگتے انسانوں کے صوبے کے دو سب سے بڑے آئینی عہدیداروں کو لاپتہ ہوئے دسواں روز تھا اور انکی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت اسی صوبے کی ہائیکورٹ کرہی تھی، پھر کیا ہوا، جائیے؛
دو مختلف عدالتوں میں بیک وقت سماعت جاری تھی۔ بینچ نمبر 2 میں گورنر راج کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت پی ٹی آئی / اپوزیشن رہنماؤں اور وکلا سے کھچا کچھ بھرا ہوا تھا، جب کہ بینچ نمبر 3 میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی اور اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی سمیت کل 13 رہنماؤں اور متحرک کارکنوں کی بازیابی کی درخواستوں پر دس روز کے بعد پہلی سماعت ہورہی تھی، لیکن حیران کن طور پر تحریک انصاف کا کوئی بھی مرکزی یا صوبائی رہنما اور اہم وکیل کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھا۔
ڈویژن بینچ نے محض پانچ منٹ کے مختصر دورانیے میں ان تمام حبسِ بے جا کی درخواستوں کی سماعت مکمل کی، سہیل آفریدی کے وکیل نے عدالت سے اگلی سماعت جلد کرنے کی استدعا کی، جسے معزز جج صاحبان نے مسترد کردیا۔ اس کے بعد تمام مقدمات کی فائلیں دائیں جانب سے بائیں جانب ایک ایک کرکے رکھی گئیں اور ایک جیسا فیصلہ صادر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے دس روز کی مہلت دے دی گئی۔
اہم یہ ہے بینچ کے سربراہ جسٹس ارشد علی اگلے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے امیدواروں میں شامل اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے جونیئر بھی رہے ہیں جبکہ جسٹس فرح جمشید 26 آئینی ترمیم کے بعد پشاور ہائیکورٹ کی جج بنیں۔
محمود اچکزئی صاحب فرما رہے تھے آئیں توبہ کریں اس سب کو ریورس کریں اور ایوان کو طاقت کا سرچشمہ بنائیں ! معزرت کے ساتھ اچکزئی صاحب آپ نے پچاس سالہ سیاست سے یہ سیکھا ہے کہ تقریر کرنے سے سب ریورس ہو جائے گا ؟ سعد رضوی انکو انکی ماں کے دودھ کی بہتی دھاروں کے واسطے دیتا رہا وہ قرآن نبی خدا کے واسطے دیتا رہا لیکن انہوں نے فائیر بند نہیں کیا آزانیں پڑھتے ہوئے لوگوں کے سروں میں گولیاں ماریں آپ کے چار جملوں سے یہ ریورس کر دیں گے ؟ بابا بزرگ صاحب انہوں نے ملک توڑ دیا تھا لیکن ریورس نہیں ہوئے تھے ، سندھ پر ہیلی کاپٹر گن شپ سے گولیاں برساتے رہے لیکن ریورس نہیں ہوئے ، بلوچستان ہاتھ سے نکل رہا ہے لیکن ریورس نہیں ہوں گے ، KPK آگ میں جھونک دیا لیکن ریورس نہیں ہوں گے ! تم کس کو خدا سے ڈراتے ہو جو خدا کے وجود سے ہی انکاری ہیں ، بابا بزرگ صاحب یہ باتوں اور گزارشوں سے نہیں مانیں گے آپکو آزادی کے لیے لڑنا پڑھے گا مانگنے سے ظالم حق دے دیتا تو دنیا میں چی گرویرا نا پیدا ہوتا ، حق مانگنے سے مل جاتا تو عمران خان گولیاں نا کھاتا جیل میں نا ہوتا ، صاحب کچھ کر سکتے ہو تو کرو ورنہ کسی اور کو آنے دو نشست پر جو کرنے کی ہمت رکھتا ہو گزارشیں اور دعائیں کرنے کے لیے اپوزیشن لیڈر ہونا ضروری نہیں
جنرل عاصم منیربتائیں کہ کتنےمیں سودا ہوا؟
کیاخفیہ ڈیل ہوئی؟
یہ قومی اثاثےپاکستان کےہیں
یہFMکو وراثت میں نہیں ملے
خیبرپختونخوا واحد اسمبلی ہے،جو ان قومی اثاثوں کوFMکی جعلی حکومت کے حوالےکرنےکیلیےتیار نہیں ہوئی انکےحکم پرقانون منظور نہیں کیا۔
گورنرراج بہانہ،7کھرب ڈالرنشانہ ہے
”خیبر پختونخوا میں آئی ایس آئی نے تحریکِ انصاف کے کارکنوں اور منتخب نمائندوں کو اغوا کرنے کے لیے مبینہ طور پر ماہانہ تنخواہ پر گڈ طالبان کو بھرتی کیا ہے۔ لانگ مارچ کو روکنے اور خوف پھیلانے کے لیے مقامی طالبان کی ایک فورس بنائی گئی ہے۔“ - بیرسٹر شہزاد اکبر @ShazadAkbar#AsimLaw
یہ شخص مسکرا کر اسے ویلکم کرتے ہوئے ہاتھ سے بھی اس کا رخ موڑ سکتا تھا
لیکن نہیں اس نے ایک پردیسی کو ٹھڈے مار کر بتایا کہ تمھاری کیا اوقات ہے
بہت افسوس ہے یار اس قسم کے روئیے پر یہ وہ لوگ جو اپنوں سے دور روزی روٹی کماتے ہیں گھر کے ساتھ اپنے ملک کو چلانے میں بھی مدد کرتے ہیں
ایسا سلوک قابل مذمت ہے