لاہور- امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں ملاقات، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا حافظ نعیم الرحمٰن سے جماعتِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی وفات پر اظہارِ افسوس، سوگوار خاندان اور جماعت کے قائدین و کارکنان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا و فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی موجود تھے۔
@NaeemRehmanEngr
حکومت عام آدمی سے فی لیٹر پٹرول پر ایک سو اٹھارہ روپے پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں وصول کررہی ہے،اب لیوی کے نام پر بھتہ اور جگا ٹیکس نہیں چلنے دیں گے۔ نوجوانوں سے کہتے ہیں کہ وہ احتجاج کی تیاری کریں اور جب انہیں اپیل کی جائے تو اپنی موٹر سائیکلوں کو سڑکوں پر لاکر بند کردیں۔
Hafiz Naeem
@NaeemRehmanEngr
#پیٹرول_سستا_کرو
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافط نعیم الرحمٰن کی اپیل پر مہنگے پیٹرول کے خلاف جمعہ 10 جولائی کو ہونے والے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی ایک جھلک
Hafiz Naeem
#پیٹرول_سستا_کرو
🚨 The trend starts NOW!
Pakistanis deserve affordable fuel. Rising petrol prices are driving up inflation and making life harder for millions of families.
Join the campaign, raise your voice, and demand immediate relief.
#ReducePetrolTo225
Retweet, post, and help make this trend a nationwide call for economic justice.
اب 10 یا 15 روپے کمی سے کام نہیں چلےگا، وقت آگیا ہے کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔ اور اسے تین سال کے لیے منجمد کیا جائے۔ ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر رہی ہے۔ حکومت اپنے خزانے کے لیے جو فی لیٹر پٹرول پر 116 روپے لیوی سمیت 150 روپے ٹیکسز وصول کررہی ہے اس میں فوری کٹوتی کی جائے۔ پاکستان کے غریب اور مڈل کلاس عوام کب تک شاہی خزانہ کا بوجھ اٹھائیں گے؟ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے جمعہ 19 جون کو ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر بڑے مظاہرے کریں گے۔ عوام خصوصاً نوجوان بھرپور شرکت کریں
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر تین سال کے لیے مقرر کرنے کے مطالبے اور جماعت اسلامی کی ملک گیر احتجاجی تحریک کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں.
@NaeemRehmanEngr#پیٹرول225روپےلیٹر_کرو
چترال: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے الخدمت فاؤنڈیشن کے “بنو قابل پروگرام” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان تعلیم حاصل کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور جماعت اسلامی انہیں تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام نوجوانوں کو IT، ٹیکنیکل اور اسکل ایجوکیشن کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے، جبکہ اب تک 14 لاکھ 50 ہزار طلبہ و طالبات اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کو مہنگا کر دیا ہے، اس لیے ہمیں حکمرانوں پر دباؤ ڈالنے کے ساتھ اپنے حصے کا چراغ بھی جلانا ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ IT کورسز کے ساتھ الیکٹریشن، موبائل ریپئرنگ، پلمبنگ اور دیگر ٹیکنیکل پروگرام بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “جنریشن زی کنیکٹ پروگرام” کے تحت نوجوانوں کو جدید ٹریننگ کے ساتھ اخلاقیات بھی سکھائی جائیں گی۔
Jamaat e Islami
Hafiz Naeem Ur Rehman
@NaeemRehmanEngr
#BanoQabil_Chitral
پیٹرولیم مصنوعات پر ظالمانہ لیوی اور بھاری ٹیکسز کے خلاف آبپارہ چوک، اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع احتجاجی مظاہرےخطاب کررہے ہیں ۔
پاکستان کا پہلا تعلیم کارڈ جاری کرنے پر کراچی کے گلبرگ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کی منتخب بلدیاتی قیادت کو مبارک پیش کرتا ہوں، ایک ایسے وقت جب حکومت عوام پر ہر ہفتے پٹرول بم گرا رہی ہے گلبرگ ٹاؤن نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ہزاروں طلبا کو کورس و تعلیمی اشیاء کی خریداری کے لئے وظائف جاری کیے ہیں۔ جماعت اسلامی کے منتخب بقیہ 8 ٹاؤنز میں بھی ان شاءاللہ تعلیم کارڈ جلد جاری ہوگا۔
فارم سینتالیس ہی نہیں فارم پینتالیس سے آئے ہوئے بھی ناکام ہوگئے،ملک میں کرپشن ہرحکومت میں سرایت کر چکی ہے، کہیں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہیں تو کہیں جنگلات، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بدعنوانی عروج پر ہے۔ بلدیات و صوبے میں اقتدار میں رہنے کے باوجودجماعت اسلامی پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔
@NaeemRehmanEngr
امریکی اور اسرائیلی طاغوت کے خلاف مزاحمت کی علامت، ظلم کے خلاف استقامت کے پیکر، جدوجہد آزادی فلسطین کے پشتیبان ظالموں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کا باقاعدہ جنگ کی طرف بڑھنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ دو ہمسایہ اسلامی ممالک کے درمیان یہ صورتحال دونوں طرف کے عوام کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔
پاکستان کی سلامتی اور دفاع 25 کروڑ پاکستانیوں کی ترجیح اول ہے۔ پاک افغان کشیدگی ایک ایسے وقت شدت اختیار کررہی ہے جب تل ابیب میں بھارت اور اسرائیل اکٹھا ہیں اور یہ اتحاد پورے عالم اسلام کے لیے مہلک ہے۔ طالبان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بھارت ان کا دوست نہیں ہوسکتا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے
امریکہ اس وقت ایران پر لشکر کشی کے بہانے تلاش کررہا ہے اور غزہ میں کیے گئے جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کا مرکز تبدیل کیا جارہا ہے۔ افغان قیادت کوئی ایسا راستہ اختیار نہ کرے جس سے وہ عالم اسلام سے کٹ جائیں اور اسلام دشمن قوتوں کو اس کا فائدہ ہو
حکومت پاکستان کی جانب سے اس اہم اور نازک موقع پر قومی مشاورت سے گریز ناقابل فہم ہے،
فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔
اس صورت حال میں ضروری ہے کہ عالم اسلام کے جید علما ماضی کی طرح سامنے آئیں اور پاکستان و افغانستان کے درمیان جنگ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
چین ، ترکی ، قطر اور سعودی عرب گزشتہ عرصہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کو ترک نہ کریں اور اس موقع پر از سر نو اپنا کردار ادا کریں
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ اسرائیل کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ عالم اسلام کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ہر کوشش کو زائل کرنا یہود و ہنود کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
”میرا برانڈ پاکستان“ نمائش حکومت کے لیے سبق ہے کہ ملک میں اچھے کام بھی ہوسکتے ہیں،”میرا برانڈ پاکستان“خود انحصاری کے حصول کی ایک کامیاب کوشش ہے۔پاکستانی برانڈز کی بڑے شہروں میں نمائش کے بعد ان برانڈز کو اسلامی ممالک میں بھی لے کر جائیں گے۔
#HafizNaeemurRehman#MeraBrandPakistan #speech #JamaateIslami #Lahore
امریکہ نے بین الاقوامی قوانین کو روندتے ہوئے ایک خود مختار اور تیل کے ذخائر سے مالامال ملک وینزویلا پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ اس کے صدر اور ان کی اہلیہ کو رہائش گاہ سے اغوا کرلیا۔امریکہ اپنے آپ کو دنیا کے ہر قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، دہشت گرد اسرائیل کی کھلی مدد کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خوشامدی اور اسے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے والے حکمرانوں کو اپنی پالیسیوں کو بدلنا ہوگا۔
صوبہ سندھ اس وقت بدامنی اور کرپشن کی لپیٹ میں ہے
کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر سندھ کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں
سسٹم کے خلاف بات کرنے والوں نے سسٹم کو اسلام آباد میں بٹھا دیا ہے
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان
@NaeemRehmanEngr#Karachi
صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔
پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی۔ وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لے کرممبران پارلیمنٹ کی خریدوفروخت، میئر شپ پر قبضے اور فارم 47 کے ذریعے سیاست کو آگے بڑھانے والےعوام کے بعد اب عدالتوں کو بھی جوابدہ نہیں رہنا چاہتے۔
ستائیسویں ترمیم کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن کو اسے کلیتاً مسترد کرنا چاہئے۔
اپنے ٧٩ویں سال میں داخل ہوتے کاروانِ جمعیت کو یومِ تاسیس مبارک ہو ۔
خدا کرے کہ عزم و عزیمت کی یہ داستانیں ہزاروں برس رقم ہوتیں رہیں اور جدوجہد بار آوری سے ہمکنار ہو۔
#78YearsOfJamiat