Joint Unit in Charge of Birmingham, Member MQM 🇬🇧 Altaf Hussain admirer | MQM London 🇬🇧 supporter | Passionate about politics, history, & helping others
@OfficialMQM إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اللّٰہ تعالیٰ عامر سنارا بھائی کی مغفرت و بخشش فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر عظیم عطا فرمائے۔ آمین ثمہ آمین
اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ کورنگی سیکٹر کے سینئر کارکن، محمد عامر سنارہ بھائی، آج بروز بدھ انتقال فرما گئے ہیں۔
عامر سنارہ بھائی قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے وفاپرست ساتھی تھے اور گزشتہ کئی برسوں سے علیل تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ اور تدفین کی تفصیلات:
نمازِ جنازہ کل بروز جمعرات، بعد نمازِ عصر، کورنگی نمبر 2 کی قادری مسجد میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین شبانہ قبرستان، ملیر 15 میں ہوگی۔
دنیا کو دیکھنے دیں کہ فلسطین کے بچے کن حالات سے گزر رہے ہیں... دل دہلا دینے والا سوال یہ ہے کہ اس بچے نے ایسا کیا کیا ہے کہ وہ ان سب کا مستحق ٹھہرا؟ اس وڈیو کو عام کریں، خاموش نہ رہیں ! غزہ پر خاموش رہنا جرم ہے
انقلابی تحریکوں کو ناکام کرنے کے لئے ان کے خلاف طاقتور ادارے کیسے کیسے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہیں ،
ایم کیو ایم کے خلاف کیا کچھ کیا گیا، اسے جاننے کے لئے ٹک ٹاک پر میری تازہ فکری نشستوں کا سلسلہ ضرور سنئیے۔
جہاں ظلم وبربریت کاراج ہو،آئین و قانون کے پرخچے اڑادیے جائیں،کیا ایسے ملک کواسلامی یا جمہوری ملک کہا جاسکتا ہے؟
………………………………………………………
پاکستان کانام ”اسلامی جمہوریہ پاکستان “ہے،اسلام میں انسان کی زندگی اورانسانی حرمت کادرس دیا جاتا ہے،قرآن مجید میں ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ پاکستان میں صورتحال یہ ہے کہ شہریوں کے ساتھ کھلی کھلی زیادتیاں کی جارہی ہیں کہ جس کسی کےگھرپرچھاپہ مارنا ہو، چھاپہ مارو، جس کوبھی گھرسے اٹھانا چاہو اٹھالو اوراگروہ گھرپر نہ ملے تو اس کے بھائی، بیٹے یا بزرگ والد کو اٹھالو، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرو، اس کے گھرکی خواتین کی بے حرمتی کرو۔کیا قرآن مجید کی کسی آیت مبارکہ، کسی حدیث مبارکہ یااسلامی تعلیمات میں کہیں کوئی ایسادرس ہے کہ کسی بھی مطلوبہ شخص کےگھر کے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہو،گھرمیں تلاشی کےنام پر توڑپھوڑ کرو، مطلوبہ شخص نہ ملے تواس کے بے گناہ گھر والوں کے ساتھ ایسا ظلم کیا جائے؟ پاکستان کواسلامی ملک کہا جاتا ہے لیکن پاکستان کے تمام شہروں میں اس قسم کی زیادتیوں کے واقعات روز مرہ کامعمول ہیں۔ جہاں بغیر وارنٹ گھروں میں چھاپوں کے نام پر یہ زیادتیاں کی جائیں، ظلم وبربریت کاراج قائم ہو، عوامی مینڈیٹ کااحترام نہ کیا جائے، قانون کے پرخچے اڑادیے جائیں، تو کیا ایسے ملک کواسلامی یا جمہوری ملک کیسےکہا جاسکتا ہے؟ اگرکوئی ملک اسلامی ہوتو وہاں ریاست کے عام شہری کی بھی اتنی ہی عزت ہوتی ہے جتنی ریاست کے امیرکی ہوتی ہے۔قانون کی نظر میں ریاست کاامیراورعام شہری برابرہیں۔
حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کے شہریوں کے حقوق کااحترام کریں، خلیفہ راشد حضرت عمر فاروق ؓ نےفرمایا تھا کہ ”اگرنہرِ فرات پرکوئی کتا بھی بھوکا ہو اس کی ذمہ داری مجھ پر ہے“ لیکن ہمارے ملک میں ریاست کے حکمرانوں کا طرزعمل اس کے صریحاً برخلاف ہے۔ ہمارے ہاں انصاف نہیں ہے۔ میرے بڑے بھائی ناصر حسین اوربھتیجے عارف حسین کوپولیس اوررینجرز نے گھرسے گرفتارکر کے تین روز تک تشددکانشانہ بنانے کے بعدکراچی کے علاقےگڈاپ میں لےجا کر بیدردی سےدونوں کوشہید کردیا، وہ ایم کیو ایم کے کارکن نہیں تھے، ان کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا، اسی طرح میرے بہنوئی اسلم ابراہانی کوگرفتار کرکے ان پر تشدد کیا گیا، انہیں کئی ماہ تک اڈیالہ جیل میں رکھ کر اذیتیں دی گئیں، انہیں بھی شہید کردیاگیا۔ میرے بھائی اوربھتیجے کا کیا قصورتھا؟ ان کے ماورائے عدالت قتل کی کوئی تحقیقات نہیں ہوئی۔
اسی طرح ایم کیوایم کے بزرگ رہنماجنہوں نے کراچی یونیورسٹی کےشعبہ فلاسفی کے پروفیسر کی حیثیت سے 40 تک ہزاروں طلبہ کوفلسفہ کی تعلیم دی وہ ایم کیو ایم میں شامل ہوئے اور22 اگست 2016ء کے بعد جب انہوں نے مجھ سےلاتعلقی کرنےسے انکار کردیا اور ایم کیوایم کی نئی رابطہ کمیٹی میں شامل ہوئے توانہیں بھی پہلے گرفتارکرکے کئی ماہ تک قیدمیں رکھا گیا،جب وہ ضمانت پررہا ہوئے تو 13جنوری 2018ء کوانہیں اغواکرنے کے بعد تشدد کرکےشہید کردیا گیا اوران کی لاش کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری میں پھینک دی۔ آخرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کا کیا قصورتھا؟
قرآن مجید میں جگہ جگہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمارہا ہے کہ، اللہ ظلم کوناپسند فرماتا ہے، اللہ ظالموں کے اعمال سے غافل نہیں، ظالموں کاانجام بھیانک ہوگا، ظالموں کی طرف نہ جھکو ورنہ تمہیں بھی دوزخ کی آگ چھولے گی۔
اسی طرح نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی مختلف احادیث مبارکہ میں بھی ظلم اورظالموں کی مذمت کی گئی ہے اورایک حدیث میں یہاں تک فرمایا ہے کہ ظلم سے بچو کیونکہ ظالم قیامت کے دن تاریکیوں کا باعث بنے گا۔
ہم اپنے آپ کومسلمان کہتے ہیں، قرآن مجید، اللہ کی وحدانیت پرایمان رکھتے ہیں اور حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کواللہ کاآخری نبی مانتے ہیں لیکن پاکستان میں جوظلم ہورہا ہے اسے دیکھ کرخاموش رہتے ہیں، ظلم کو قوم سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن آج کے جدید ڈیجیٹل دور میں آپ کسی بھی جگہ ہونے والے ظلم کو چھپا نہیں سکتے، وہ زمانے گئے جب ظالم وجابرفرعون، شداد، نمرود، ہامان عوام پر ظلم کیا کرتے تھے اورکسی کو پتہ نہیں چلتا تھا۔ آج جگہ جگہ کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے (CCTV) لگے ہوتے ہیں، ہرفرد کے کیمرے والے موبائل فون ہیں اور جو خبر اخبارات یا ٹی وی چینلز پر شائع یا نشر نہیں ہوتی وہ سوشل میڈیا پر آجاتی ہے۔
حال ہی میں بلوچستان میں سیکوریٹی فورسز کے ایک کیمپ پر بلوچ مزاحمت کاروں کے حملے کی خبرآئی اور کہا گیا کہ پاکستانی فوج نے ایک خاتون سمیت 9 حملہ آوروں کو ہلاک کر ڈالاجبکہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے وڈیو فلم گردش کررہی ہے جس میں دکھایا گیا ہےکہ مزاحمت کاروں اورفوج کے درمیان فائرنگ ہورہی ہے۔
1/2