جی سیکیس ۔۔ ایف سیکس ۔۔ جی سیون ۔۔ ایف سیون کے رہنے والے آج رات اپنے دروازے ان مہمانوں کے لئے کھول دیں جو 25 کڑور عوام کے حقوق کے لئے اسلام آباد پہنچے ہیں
الحمدللہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قافلے کے ساتھ مل گئے ہیں اور آگے کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔پاکستان تحریک انصاف @PTIofficial کے کارکنان جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے وہ یہاں سے کہیں نہیں جائیں گے
ہمارے مسئلے کا حل مُطالبات کی منظوری ہے، شیلنگ نہیں.
عمران خان کا صوابی میں کیا گیا پرانا یادگار خطاب چلایا گیا
عمران خان نے ایک بار پھر نومبر میں کال دینی ہے، اور قوم نے ویسے تیاری کے ساتھ نکلنا ہے جیسا کپتان چاہتا ہے
عمر بھائی وہ بلوچستان سے یہ آس لے کر اسلام آباد آئی تھی کہ حکومت اس کی بات سنے گی مگر حکومت اور ریاست نے اس سے بات تک نا کی۔ اب اگر اس نے یہ کہہ دیا کہ فوج BLA کے حملے روکنے میں ناکام رہی ہے تو ریاست نے اس پر بغاوت کا ایک اور پرچہ کروا دینا ہے وہ پہلے ہی کئی مقدمات بھگت رہی ہے
Those asking why Mahrang Baloch didn't condemn Quetta bombing are mostly those who have neither raised any voice for Baloch enforced disappearance or the grave situation in general.
"عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو احتجاج کے دوران گرفتار کر کے ایک سال 40 دن قید میں رہا، گھر والوں کو لگا میں مر گیا ہوں جب رہا ہو کر گھر پہنچا تو والدہ مجھے دیکھتے ہی مر گئیں، اب چھوٹی بہن ہے اور میں ہوں، زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے، ذہنی طور پر بیمار ہو گیا ہوں"
9 مئی کے جعلی آپریشن کی آڑ میں ریاستی ظلم اور فسطائیت کا شکار ایک بے گناہ پاکستانی کی درد ناک کہانی
#انصاف_کیلئے_انقلاب_ضروری
عمر چیمہ ان لوگوں میں ہے جنہیں گاؤں سے اسلام آباد آ کر پتہ چلا کہ عشق لڑکیوں سے ہوتا ہے، ورنہ اپنے گاؤں میں لڑکوں کی محبت کو عشق سمجھتا رہا، اسی طرح ان کے نزدیک کسی خاتون سے تعلقات کا مطلب بھی ابھی سیکھ رہا ہے ۔۔ #Paindoo
"ایا اور سنہرا " (ایک منفرد دوستی کی کہانی بڑی پرانی )
کل میں جب جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس آرہا تھا تو یو ٹیوب پر قاری وحید ظفر کی نعتیں لگی ہوئی تھیں - جب ایک نعت ختم ہوئی تو اگلی خود لگ پڑی جس کے بول سن کر میں چونک سا گیا -
یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی (صلی الله علیھ وسلم )
آپ شاہِ امم آپ خیر الورا
آپ سرتاج پیغمبرانِ خدا
آپ کی دونوں عالم میں جلوہ گری
یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی
یہ جملے مجھے تیس اکتیس سال پیچھے لے گیے - ایک آٹھ سال کا بچہ نظر آیا جو نیکر پہنے ایک صحن میں کھڑا تھا - یہ صحن اس کے ہمساۓ گھر کا تھا جہاں ایک ستر سال کے ریٹائرڈ بزرگ چارپائی پر بیٹھے تھے - یہ گرمیوں کی شام تھی - صحن کے کونے میں سبز رنگ کا ایک پیڈسٹر فین چل رہا تھا ' جس کی ہوا سے اس کی جالی جس کا ایک پیچ ڈھیلا تھا ' کبھی کبھی بہت کھڑ کھڑ کرتی تھی - صحن میں پانی کے ترکا کے بھی نشان تھے کیوں کہ اس زمانے میں صحن میں پانی کا ترکا کرکے وہاں ٹھنڈک پیدا کی جاتی تھی - اس ترکا کے بعد صحن کی گیلی مٹی سے ایک بھینی بھینی خوشبو اٹھ رہی تھی جو ناک کو خوب بھا رہی تھی - اس گھر میں ایک بزرگ جوڑا رہتا تھا جن کی چار بیٹیاں تھیں - وہ شادی شدہ تھیں پر اولاد نہی تھی - تو اس بچے کو ہی انہوں نے اپنا بچہ بنایا ہوا تھا - وہ بچہ بھی اپنے گھر سے زیادہ وقت اس گھر میں گزارتا تھا جہاں ایک دیوار کی سرحد جو دونوں گھروں میں حائل تھی ' وہ ایک سیڑھی کے ذریعے دیوار پھلانگ کر آسانی سے عبور کر لیتا تھا -
تو یہ بھی گرمیوں کی ایک عام سی شام تھی - نہ اس بچے کو پتا تھا نہ اس شام کو علم تھا کہ یہ عام سی شام اکتیس سال بعد اتنی خاص لگے گی کہ اس پر تحریر لکھی جائیگی - اس شام وہاں محلے کے کچھ اور بھی بچے تھے - بزرگ نے اپنی تسبیح پر انگلیاں چلاتے ہویے کہا کہ چلو بھیی - بزم ادب کا وقت ہوگیا ' سب بچے کچھ نہ کچھ سنائیں - کسی نے نظم پڑھی ' کسی نے تلاوت کی - وہ بچہ ' وہ بھاگا اندر گیا اور شلوار اٹھا لایا اور اپنی نیکر کے اوپر پہن لی - پھر صحن کے ایک کونے میں جہاں گیس کا ایک پائپ تھا ' اس کو ڈائس بنا کر آنکھیں بند کرکے اور ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوگیا اور بہت جھوم جھوم کر یہ اشعار پڑھنے لگا :
یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی (صلی الله علیھ وسلم )
آپ شاہِ امم آپ خیر الورا
آپ سرتاج پیغمبرانِ خدا
آپ کی دونوں عالم میں جلوہ گری
یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی
جب نعت ختم ہوئی تو برزگ بہت خوش ہویے اور انعام میں اس بچے کو روٹی پر جیم لگا کر دیا جو اس نے ہمیشہ کی طرح بہت شوق سے کھا یا اور پوچھا:
" آیا جی ! نعت کیسی لگی "
وہ بزرگ مسکراے اور کہا : "سنہرے ! تمھیں جیم کیسا لگا ؟"
بچے نے زبان سے منہ کے کناروں پر لگا جیم بھی چاٹتے ہویے کہا کہ " جیم تو بہت بہت میٹھا لگا " -
تو آیا جی نے کہا " سنہرے ! مجھے بھی نعت بہت میٹھی لگی "
وہ" سنہرا" میں تھا اور وہ بزرگ میرے سب سے عمر رسیدہ دوست "ایا جی" تھے -
.یہ بھی بچپن کی ہماری اپنی ہی فرہنگ اور لغت تھی جس میں سے یہ نام تلاشے گیے تھے - "ایا جی " سے بھی میری عجب دوستی تھی جس میں ستر اور سات سال کی عمر کے اس فاصلے کی کوئی سرحد نہیں تھی—کیوں کے ان میں اور مجھ میں دو باتیں مشترک تھیں .... ایک یہ کے دانت ان کے بھی ٹوٹ رہے تھے اور میرے بھی .... اور دوسرا یہ کے ہم دونوں کو ہی روٹی پر جیم لگا کر کھانا اور “سلطان گولڈن“ بہت پسند تھے- —نو نومبر 1995 میں “ایا جی" کا انتقال ہوگیا- تب بہت دیر تک یہ ملال ستاتا رہا کے کاش روز کی طرح اس دن بھی میں ان کے ساتھ سٹیل کا ڈول اٹھاے دودھ لینےچلا جاتا تو وہ یوں بارش کے بعد ہونے والی پھسلن کی وجہ سے پھسل کر نہ گرتے اور شائد زندہ ہوتے . یہ ملال بھی تب زندگی کا پہلا ملال تھا . اس کے بعد میرا اس گھر میں آنا جانا بھی کم ہوگیا-
آج اکثر مجھ سے لوگ یہ پوچھتے ہیں کہ آپ نے اردو لکھنا اور بولنا کہاں سے سیکھا تو اس کی ابتدا اس صحن سے ہی ہوئی تھی - وہ صحن کہاں تھا ' ایک سٹیج تھا - ایک بزم ادب تھا - ایک سٹوڈیو تھا - ایک لائبریری تھی جہاں بیٹھا میں سارا دن پیپر پر کاٹے مآٹے مارتا رہتا تھا - نظمیں پڑھتا رہتا تھا - کہانیاں سنتا رہتا تھا - اس صحن کی لفاظی اور اس چارپائی پر سیکھی خطاطی آج بھی ساتھ ہے - کتنے اتفاق کی بات ہے کہ آج نو نومبر ہے جب ایا جی کی انتسویں برسی ہے اور آج ہی میرے کانوں میں اسی نعت کے الفاظ سنائی دیے جو مجھے تیس سال پیچھے لے گیے -
کیا خوبصورت زمانے تھے جب صرف دانت ہی دودھ کے نہیں ہوا کرتے تھے بلکہ دل بھی دودھ کی طرح سفید اور خالص ہوتے تھے- .اس وقت دل بہت نرم آنکھیں بہت پرنم اور ارادے بہت پرعزم ہوا کرتے تھے. . کسی غریب کو مانگتے دیکھا نہیں کے آنکھیں نم...کسی بچے کو پوچا لگاتے دیکھا نہیں کے دسمبر میں بھی ساون جاری.....دل کرتا تھا کے ساری جیب خرچ اس جمعرات والے بابے کو دیدیں جو تھڑے پر بٹھا گھنٹوں اکتارہ بجایا کرتا تھا— یہ الگ بات ہے کے تب جیب میں خرچ نہیں تھا اور آج جیب میں خرچ تو ہے لیکن آنکھوں میں وہ ساون نہیں - شاید وہ جمعرات والا بابا بھی نہیں رہا اور نہ ہی اس کا وہ اکتارہ.
.آج جب یہ تحریر لکھتے ہوے میں عہد رفتہ کے ان دھندلکوں میں خود کو ٹٹول رہا ہوں تواکثر باتیں اور یادیں مبہم ہوگیی ہیں لیکن ایک بات بہت واضح ہورہی ہے وہ یہ کے پچھلی دو دہایوں میں ہمارے انٹر نیٹ میں رفتار ؛ مکانوں میں کمروں کی بھرمار؛ کھانوں میں چیز (cheese ) کی مقدار' خزانوں میں دولت کے انبار اور دکانوں میں رزق بے شمار تو ضرور ہوہے ہیں لیکن اس عرصے میں ہمارے اندر کا وہ معصوم بچہ کہیں دم توڑگیا ہے جو تتلی کو پکڑنے پر جتنا خوش ہوتا تھا دس سیکنڈ بعد اس کو چھوڑ کر آزاد کردینے پر اس سے بھی زیادہ نہال ہو کر جھومنے لگ جاتا تھا. اور جو باغ میں مری ہویی چڑیا کی مٹی کی قبر بنا کر روز شام کو اس پر فاتحہ خوانی کرنے آتا تھا-آج وہ بچہ بڑا ہو کر بس احساس اور معصومیت کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتا نظر آتا ہے- آج کے دن ایا جی کی مغفرت کیلئے دعا کیجیے گا !
وہ اینٹوں کی وکٹیں وہ ٹوٹا سا بلا
وہ گلیوں کی رونق وہ اپنا محلہ
وہ جیبوں میں سکے مچاتے تھے شور
امیری کے دن وہ مٹی کا گلّا
اے بچپن بتا تو کہا کھو گیا ہے
یا کہدے تو اب "بڑا " ہوگیا ہے
"قلم کی یادیں وقاص نواز "
-----------------------------------------------------
@noshigilani
قصہ یوسف علیہ السلام
یوسف کو بادشاہی کا خواب دکھایا ،، باپ کو بھی پتہ چل گیا ، ایک موجودہ نبی ہے تو دوسرا مستقبل کا نبی ہے ! مگر دونوں کو ہوا نہیں لگنے دی کہ یہ کیسے ہو گا
خواب خوشی کا تھا ،، مگر چَکر غم کا چلا دیا !
یوسف دو کلومیٹر دور کنوئیں میں پڑا ہے ،،خوشبو نہیں آنے دی !