ایک ماں کی آنکھیں اپنے بیٹے کی راہ تک رہی ہیں، ایک خاندان بے یقینی اور اذیت میں مبتلا ہے۔ سقلین بلوچ بھی کسی کے گھر کا چراغ، کسی ماں کا لختِ جگر اور اپنے خوابوں کے ساتھ جینے والا ایک طالب علم ہے۔ اس کی گمشدگی صرف ایک شخص کی نہیں، ایک پورے خاندان کی ہے💔
#ReleaseSaqlainBaloch
السلام علیکم! بلوچ راج
میں سعدیہ بلوچ جبری لاپتہ سلمان بلوچ کی بہن ہوں، آج میں آپ تمام باشعور انسانوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، سیاسی و سماجی حلقوں اور بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ 14 نومبر کو میرے بھائی سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے چار سال مکمل ہونے پر ہمارے ساتھ آواز بلند کریں۔
سلمان بلوچ کو 13 نومبر 2022 کو کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ چار سال گزرنے کے باوجود ہمیں ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ ایک بہن کے لیے اپنے بھائی کی جدائی اور اس کی زندگی کے بارے میں مسلسل بے خبری کس قدر اذیت ناک ہے، اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
ان چار برسوں میں ہم نے ہر دروازے پر دستک دی، ہر فورم پر آواز اٹھائی اور اپنے پیارے کی بحفاظت واپسی کے لیے مسلسل جدوجہد کی، لیکن ہماری انتظار کی گھڑیاں ختم نہیں ہوئیں۔
میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ 14 نومبر کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ہمارے خاندان کی جانب سے منعقد کی جانے والی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔
اپنی پوسٹس، ٹویٹس اور آواز کے ذریعے سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو اجاگر کریں اور ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کریں۔
ہماری یہ جدوجہد صرف سلمان کی بازیابی کے لیے نہیں بلکہ ان تمام خاندانوں کے لیے بھی ہے جو اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔
آئیے، ہماری آواز بنیں، سلمان بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرنے کے لئے یہ ہیش ٹیگز استعمال کریں۔
#ReleaseSalmanBaloch
#EndEnforcedDisappearances
آپ سب کی شرکت اور حمایت ہمارے لیے امید اور حوصلے کا باعث ہوگی۔ شکریہ۔
سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے چار سال مکمل!
چار سال گزر گئے، مگر سلمان بلوچ کے اہلِ خانہ کی امید، انتظار اور انصاف کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ ایک ماں آج بھی اپنے بیٹے کی راہ تک رہی ہے، ایک خاندان آج بھی اپنے پیارے کی واپسی کا منتظر ہے۔
چار سال کی خاموشی، چار سال کا درد، مگر سوال آج بھی وہی ہے: سلمان بلوچ کہاں ہے؟
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سلمان بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔
14 نومبر کو سلمان بلوچ کی بازیابی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی جائے گی۔
تمام سیاسی و سماجی کارکنان، طلبہ، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور باشعور افراد سے اپیل ہے کہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں، اپنی آواز بلند کریں اور سلمان بلوچ کے اہلِ خانہ کی آواز بنیں۔
خاموشی نہیں، آواز اٹھائیں!
سلمان بلوچ کو بازیاب کرو!
#ReleaseSalmanBaloch
#EndEnforcedDisappearances
14 نومبر،سنگت سلمان بلوچ نا بے گوائ اے چار سال پورا منَعنگے ۰
اونا خاہوت نا کنڈ اَن X کیمپعن اسے نا پارے نو
کھل اَن خواست اے دا کیمپعن اٹی بخش ہالیر
#ReleaseSalmanBaloch#EndEnforcedDisappearences
Baloch Raj!
The Baloch Yakjehti Committee (BYC) has officially launched its website, where you can access all organisational statements, publications, articles, and human rights documentation, including forms for reporting cases of enforced disappearances, extrajudicial killings, and releases.
We urge every Baloch to visit the website and help us document these cases. If you know someone who has been killed, forcibly disappeared, or released after enforced disappearance, please submit the relevant details through the forms available on the website.
If you wish to contribute and support, you can also submit your details through the website. Our team will review the information and contact you. We encourage everyone to share this information and help document human rights violations in Balochistan.
Visit, read, and share:
https://t.co/0QMZmrqCcG
120 days means Four months of hoping, praying,and holding on to the smallest possibility of hearing something about you.Time keeps passing,but our pain only grows deeper with every day that goes by.knowing when this endless wait will finally come to an end.💔😥
#ReleaseAsifBaloch
My cousin brother Zubair Baloch son of Ghulam Fareed has been missing since 14 April 2026 from our home. Nearly seven months have passed and our family is still waiting for answers.
We demand his safe return .
#ReleaseZubairBaloch