جب ظلم و ستم کے کوہِ گراں
روئی کی طرح اڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
جب دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی
اور اہل_حکم کے سر اوپر
جب بجلی کڑک کڑک کڑکے گی
#ReleaseSaqlainBaloch#EndEnforcedDisappearance
*CALL FOR X (TWITTER) CAMPAIGN*
Baloch Students Council (BSC) Punjab launches a campaign on X (formerly Twitter) demanding the safe and immediate release of Saqlain Baloch, a student of Islamia university Bahawalpur and resident of peer adil District Dera Ghazi Khan.
Saqlain Baloch was forcibly disappeared on 29 October 2026 at 3:00 PM in Bahawalpur, and his whereabouts remain unknown.
We urge students, teachers, journalists, human rights defenders, civil society members, and all conscientious individuals to join the campaign and raise their voices for his safe and immediate release.
*Date andTiming:*
8 - Nov - 2026 | 6:00 PM - 12:00 AM
Hashtag’s to Use:
#ReleaseSaqlainBaloch
#EndEnforcedDisappearances
*BALOCH STUDENTS COUNCIL (Punjab)
ثقلین بلوچ کی جبری گمشدگی ریاستی قانون، شہری آزادیوں اور تعلیمی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے۔
ترجمان، بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بہاولپور کے ممبر اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طالب علم ثقلین بلوچ کی جبری گمشدگی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب۔
ثقلین بلوچ کی جبری گمشدگی کو ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن تاحال ان کے بارے میں کوئی مستند معلومات فراہم نہیں کی گئیں ۔ ایک طالب علم کو اس کی تعلیمی اور سماجی زندگی سے زبردستی محروم کرنا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے اس کے خاندان کو مسلسل بے خبری اور اذیت میں مبتلا رکھنا کسی بھی مہذب معاشرے اور بنیادی انسانی حقوق، آئینی ضمانتوں اور قانون کی حکمرانی کے سراسر منافی ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب، سمجھتی ہے کہ جبری گمشدگیاں محض چند افراد کی گمشدگی کا معاملہ نہیں بلکہ شہری آزادیوں، بنیادی انسانی حقوق اور آئینی ضمانتوں کی سنگین پامالی ہیں۔ کسی بھی ریاستی ادارے کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ قانون اور عدالتی نگرانی سے بالاتر ہو کر کسی شہری کی آزادی سلب کرے۔ اگر کسی شخص کے خلاف کوئی الزام یا شواہد موجود ہیں تو اس کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا چاہیے، نہ کہ اسے غیر معینہ مدت تک نامعلوم مقام پر رکھ کر اس کے خاندان کو کرب اور بے یقینی میں مبتلا کیا جائے۔
ثقلین بلوچ کی جبری گمشدگی ایک ایسے ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔ جہاں بلوچ طلبہ اپنی تعلیم، مستقبل اور روزمرہ زندگی کے حوالے سے مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کا بنیادی مقصد علم، شعور اور فکری آزادی کو فروغ دینا ہے۔ لیکن جب ایک طالب علم خود کو محفوظ محسوس نہ کرے تو اس کا اثر صرف ایک فرد تک محدود نہیں رہتا۔ بلکہ پورے تعلیمی ماحول اور طلبہ برادری کو متاثر کرتا ہے۔ بلوچ طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے، تنظیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور اپنی رائے کے اظہار کا وہی حق حاصل ہے جو ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب واضح کرتی ہے کہ بلوچستان اور بلوچ طلبہ کے خلاف جبری گمشدگیوں کا تسلسل ایک اجتماعی انسانی بحران کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ طلبہ، نوجوانوں، سیاسی و سماجی کارکنان اور عام شہریوں کی گمشدگیاں پورے معاشرے میں خوف اور خاموشی مسلط کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔ کسی بھی معاشرے میں اختلافِ رائے، سیاسی شعور اور تنظیمی وابستگی کو جرم تصور نہیں کیا جا سکتا۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، جبکہ ان حقوق کی خلاف ورزی پر خاموشی اختیار کرنا اس مسئلے کو مزید سنگین بناتا ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب متعلقہ حکام سے دوٹوک مطالبہ کرتی ہے کہ ثقلین بلوچ کو فوری طور پر بحفاظت منظرِ عام پر لایا جائے، ان کے اہلِ خانہ کو ان کی خیریت اور موجودہ حیثیت سے آگاہ کیا جائے، اور اگر ان کے خلاف کوئی قانونی الزام موجود ہے تو انہیں بلا تاخیر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ مزید یہ کہ جبری گمشدگیوں کے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور اس غیر قانونی عمل کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جبری گمشدگی نہ کسی مسئلے کا قانونی حل ہے اور نہ مسئلے کا جواز ہے۔ ریاستی طاقت کی اصل بنیاد قانون کی بالادستی، آئینی ذمہ داریوں کی پاسداری اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔ ثقلین بلوچ کی گمشدگی پر خاموشی اختیار کرنا نہ صرف ان کے خاندان کے دکھ اور کرب کو نظرانداز کرنا ہے بلکہ قانون اور انصاف کے بنیادی اصولوں سے بھی انحراف ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب تمام طلبہ تنظیموں، وکلاء، انسانی حقوق کی تنظیموں، صحافیوں، اساتذہ اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ثقلین بلوچ کی بحفاظت بازیابی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ یہ محض ایک طالب علم کی بازیابی کا معاملہ نہیں بلکہ شہری آزادی، انسانی وقار اور قانون کی بالادستی کا سوال ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب
#ReleaseSaqlainBaloch
Saqlain Baloch’s whereabouts remain unknown, and we are deeply concerned for his safety. The silence of the authorities is unbearable. We urge everyone to raise their voices and demand his safe and immediate return.
#ReleaseSaqlainBaloch
Paank strongly condemned the enforced disappearance of Saqlain Baloch, a member of the Baloch Students Council Bahawalpur and a B.Ed. student at The Islamia University of Bahawalpur, hailing from Peer Adil, District Dera Ghazi Khan, was allegedly subjected to enforced disappearance on Thursday, 29 October 2026, at approximately 3:00 PM.
According to the information received, Saqlain Baloch was forcibly taken from a rickshaw in front of Japan Town, Hasilpur Road, by individuals reportedly belonging to a security agency. Since the incident, his whereabouts have remained unknown, and his family has received no information regarding his location or legal status.
Paank strongly urges the concerned authorities to immediately disclose Saqlain Baloch’s whereabouts, ensure his safe and unharmed recovery, and bring him before a competent court of law, if he is in lawful custody. The authorities must also ensure the registration of an FIR, conduct an impartial investigation into the incident, and guarantee due process of law and the fundamental rights guaranteed under the state law.
#ReleaseSaqlainBaloch
Saqlain Baloch, a member of the Baloch Students Council Bahawalpur and a B.Ed. student at The Islamia University of Bahawalpur, hailing from Peer Adil, District Dera Ghazi Khan, was allegedly subjected to enforced disappearance on Thursday.
#ReleaseSaqlainBaloch