کرسی چلائی ہے، گولی بھی چلا دیتے تو صحافی کیا کر لیتے؟ معاملہ عدالت میں جاتا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کہتی فارنزک کرائیں کہ ویڈیو اصلی ہے یا نقلی اور پھر قیامت تک کبھی فارنزک نہ ہوتا
چکوال سے ڈان کہ سینیئر رپورٹر نبیل ڈھکو لکھتے ہیں کہ مریم نواز کے چکوال دورے کا خرچہ پانچ کروڑ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کھاتے سے پورا کیا گیا۔ چار ہزار افراد کے لیے کھانے کے علاؤہ جوس کے کین پر مریم کا سٹیکر بھی لگایا گیا۔۔
#NoMoreCanalsOnIndus#SaveIndusRiver
ہم آل سندھ ایمپلائز الائنس کے تمام مطالبات اور احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ پنشن میں کٹوتی، ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس سے محرومی اور گروپ انشورنس جیسے بنیادی حقوق نہ دینا ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو کا حالیہ بیان دھوکہ ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کے بیانات میں کھلا تضاد اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ سنگین مذاق کیا جارہا ہے۔ سندھ کے چھ لاکھ ملازمین کے ساتھ کسی بھی دھوکہ دہی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
سندھ کے سرکاری ملازمین دوسرے صوبوں اور وفاقی ملازمین کی طرح مساوی الاؤنس اور تنخواہوں کے حقدار ہیں۔ جن سے سندھ کے ملازمین کو محروم رکھنا سراسر استحصال ہے. ملازمین کے خلاف جبر یا انتقامی رویے ناقابل قبول ہیں۔
اگر ان کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو سندھ یونائیٹڈ پارٹی آل سندھ ایمپلائز الائنس کے ملازمین کے ساتھ پرامن جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔