اے ایمان والو! اگر تم اللہ کے ساتھ تقویٰ کی رَوِش اختیار کروگے تووہ تمہیں (حق وباطل کی) تمیز عطاکردے گا، اور تمہاری بُرائیوں کاکفارہ کردے گا، اور تمہیں مغفرت سے نوازے گا، اور اللہ فضلِ عظیم کامالک ہے۔
﴿سورۃ الانفال، ۲۹﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“اے اللہ! ان دونوں یعنی ابوجہل اور عمر بن خطاب میں سے جو تجھے محبوب ہو اس کے ذریعہ اسلام کو طاقت و قوت عطا فرما“،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“تو ان دونوں میں سے عمر (رضی اللہ عنہ ) اللہ کے محبوب نکلے“۔
(ترمذی،۳۶۸۱)
قالَ ﷺ:
آخرت کے منازل میں سے"قبر" پہلی منزل ہے. سو اگر کسی نے قبر کے عذاب سے نجات پائی تو اس کے بعد کے مراحل آسان ہوں گے. اور اگر جسے عذاب قبر سے نجات نہ مل سکی تو اس کے بعد کے منازل سخت تر ہوں گے. گھبراہٹ اور سختی کے اعتبار سے قبر کی طرح کسی اور منظر کو نہیں دیکھا.
ترمذی 2308
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
میری امت میں میرے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں وہ لوگ (بھی) ہیں جو میرے بعد ہوں گے ، ان میں سے (ہر) ایک یہ چاہتا ہوگا کہ کاش! اپنے اہل وعیال اور مال کی قربانی دے کرمجھے دیکھ لے۔
(مسلم، ۷۱۴۵)
#غزۃ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے گھروں سے بچوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے والی خاتون، یہ خاتون اب تک 50 بچوں کی زندگی بچا چکی ہے جس میں شیرخوار بھی شامل ہیں